شاہ جی پچھلے سال بالکل نیا خریدا تھا۔
یہ اس بات پر بھی منحصر ہے کہ کمرہ کتنا بڑا ہے۔
میرے اس کمرے کا سائز 24 مربع میٹر ہے۔ اور صبح سے دو پہر تک دھوپ سیدھی کمرے کی دیوار پر پڑتی ہے۔
مجھے تو سمجھ نہیں آتی یہ درجہ حرارت بتانے والے ڈنڈی کیوںمارتے ہیں یہاں۔۔۔۔۔گرمی ایسی کہ بندہ 10 منٹ دھوپ میں کھڑا ہو جائے تو لگتا ہے سر میںکسی نے گرم تیل ڈال دیا ہے جب بتایئں گے تو کہیں گے کہ درجہ حرارت 35ڈگری۔۔۔۔۔مجھے تو پچھلے کتنے دن سے 45 کے آس پاس لگ رہا ہے۔۔۔آج ویسے طوفان نہیں ہے
ایک بڑی عجیب سی بات ہے شمشاد بھائی ۔۔۔ جب ہمارے وطن میں بارش ہوتی ہے تو مٹی کی بھینی بھینی خوشبو ہر سُو پھیل جاتی ہے ۔ مگر یہاں کتنی ہی تپتی ہوئی زمین پر جھل تھل ہوجائے ۔ وہ خوشبو نہیں آتی ۔ ہیں ناں عجیب سی بات ۔