موسم کا حال-(2)!!!!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
میں تو چھٹیاں انجوائے کر رہی ہوں گھر میں۔ لیکن ابھی باہر بارش ہونے کی آواز آ رہی تھی۔ گرمی بالکل نہیں ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بارش کا ذکر کرنا منع ہے۔ ہاں گرمی کا ذکر کر سکتے ہیں۔ بیشک مقابلہ کر لیں گرمی کا۔
 

ماوراء

محفلین
آج مجھے تو سارا دن کی سردی ہی لگ رہی ہے۔:confused:
بارش ہو رہی تھی ۔ اور 8 درجہ حرارت ہے اس وقت۔
 

حسن علوی

محفلین
ابر آلود موسم جبکہ ہوا چل رہی ھے۔ موسم نہایت ہی دلفریب اور اس وقت باہر کا درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ
 

حسن علوی

محفلین
دن کے وقت کبھی بادل کبھی دھوپ رہی۔ اب شام سے ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔ کچھ کچھ سردی ھے مگر اچھی لگ رہی ھے
 

نوید ملک

محفلین
سردی پر اداسی :eek: بجائے اداس ہونے کے یہاں پارسل کر دیں۔
اب موسم کا حال سنا دوں ، کل رات کی بارش کی وجہ سے آج موسم کچھ بہتر رہا، اور آج کی رات بھی خاصی خوشگوار گزری
 

شمشاد

لائبریرین
اور یہاں پر اتنی ہی گرمی اور کل دوپہر سے گرد و غبار کا شدید طوفان جو ابھی تک ہے۔
 

سارا

محفلین
باہر بہت گرمی ہے اور گھر سب نے اتنا ٹھنڈا کیا ہوا ہے کہ ابھی مجھے ایک کمبل کی ضرورت پڑھ رہی ہے۔۔۔:rolleyes:
 

حسن علوی

محفلین
پچھلے دو دن سے بارش ہو رہی تھی، آج موسم قدرے بہتر رہا۔ دھوپ بھی رہی اور بادل بھی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری تک رہا۔
 

زینب

محفلین
گرمی۔پا جی گرمی کہاں ہے۔۔۔۔بس باہر جایئں تو 2 منٹ‌میں پاؤں اور منہ جھلس جاتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
کل بھی آدھا دن باہر گزرا تھا، آج بھی دو گھنٹے باہر گزار کر آیا ہوں۔ لگ سمجھ گئی ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
کچھ ہمیں بھی سمجھایئے نا شمشاد بھائی کہ آپ کو کیا سمجھ لگی:)

یہاں ہماری طرف گرمیاں اپنے عروج پر ہیں پر قسم لے لیں جو پسینہ تک آیا ہو اب تک:rolleyes:
 

حسن علوی

محفلین
آج قدرے گرم دن ھے حالانکہ جزوی طور پر ابر آلود ھے ہوا بھی چل رہی ھے، درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top