موسم کا حال-(2)!!!!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہ فے ادھر نہیں ہو سکتا کیا؟ اس کی ہی بدولت تھوڑی بہت بارش ادھر بھی کروا دیں۔
 
موسم اسوقت نیم ابر آلود ہے اور درجہ حرارت کوئی 27 کے قریب مگر ہوا بند ہے اور حبس کی وجہ سے سانس لینا مشکل ہورہا ہے۔
 

زیک

مسافر
ہریکین کا نام ہے جو آجکل میں فلوریڈا وغیرہ سے گزری ہے اور جس کی بدولت یہاں بھی خوب بارش ہوئ ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو یہ سمجھا تھا کہ یہ امریکہ کی نئے ٹیکنالوجی ہے اور چین والے بھی اسی پر کام کر رہے ہیں۔ پھر اس کا کچھ اور نام ہو گا۔
 

حسن علوی

محفلین
میں بھی شش و پنج میں تھا پہلے سمجھا کہ ٹائپو غلطی ھے پھر سوچا کہ پوچھ ہی لیا جائے آخر حرج ہی کیا ھے:)
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں تو نہ کوئی ہریکین ہے نہ کوئی بارش ہے اور نہ ہی دوووووووووووووور دوووووووووووووور تک بارش کے آثار۔
 

ظفری

لائبریرین
میری لینڈ واپسی ہوچکی ہے ۔ آج کئی دنوں بعد ہلکی سی بارش ہوئی ہے ، جس سے حبس بڑھ گیا ہے ۔ مگر اب موسم بتدریج بدلے گا ۔
 

ظفری

لائبریرین
کتنے عرصہ بعد واپس پہنچے ہیں میری لینڈ اور کیسا رہا یہ مہینوں کا سفر؟
تقریبا دو ماہ بعد ۔۔۔۔ سفر اچھا رہا ۔ خوب گھومنے کا موقع ملا ۔ پوری ٹیم ساتھ تھی ۔ بس کام کیا ایک طرح کی تفریح سمجھیں ۔ شاید کچھ عرصہ بعد یہ کام ، کام لگنے لگے ۔ ابھی تو انجوائے ہو رہا ہے ۔
 

فاروقی

معطل
ابھی سورج اوپر اٹھ رہا ہے لگتا ہے آج خوب گرمی دھائے گا. . . واپڈا والوں نے الگ تنگ کر رکھا ہے. . . کچھ لایئٹ کم آتی ہے اور کچھ بل زیادہ. . . بھلا کوئی تک ہے
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے غلطی لگ گئی۔ آج یہاں شعبان کی 27 تھی۔ اب 28 شروع ہو چکی ہے۔ جمعہ کو 28، ہفتے کو 29 ہے۔ تو اتوار کا روزہ ہو سکتا ہے۔ نہیں تو سوموار کا تو لازمی ہے۔
 
موسم تو اچھا ہے، ابھی جمعہ کےلئے نکلتے ہیں اور پھر واپسیاں ہونگی تین بجے کے قریب، دکھتا ہے کہ تب تک گرمی ہوجائے گی، آجکل گھر اور دفتر کا سفر پیدل طے کیا جارہا ہے۔ لہذا ہمیں تھرمامیٹر ہی سمجھئے
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں آج بھی بدستور ویسی ہی گرمی ہے جیسی پہلے تھی۔ کوئی فرق نہیں پڑا ابھی تک۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top