موسم کا حال-(2)!!!!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
آج دھوپ نکلی ہے۔ ساتھ بادل بھی ہیں۔ اتنے دنوں بعد روشنی ہوئی ہے۔ لیکن سردی کافی ہے آج۔
 

محمد وارث

لائبریرین
آج چھٹیوں کے بعد کام کرنا پڑا تو سارا دن موسم گرم سرد ہوتا رہا، اور یہ جان کر کہ اگلی چھٹی کافی دور ہے، امیدوں پر خوب اوس پڑی۔
 

ظفری

لائبریرین
کیا بات ہے شمشاد بھائی ۔۔۔ روز ہی ایک نیا موسم ۔ یہاں‌ تو سردیاں ابھی اپریل تک چلیں گی ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی یہاں تو پھر بھی کچھ دن سردی ہو جاتی ہے، جدہ میں تو اتنی بھی نہیں ہوتی۔
ہاں اگر شمالی ہوا چلی تو سردی ہو جائے گی۔
 

حسن علوی

محفلین
شمشاد بھائی سردی آئی اور چلی بھی گئی:confused:
ذرا پھر سے یاد کیجیئے کہ سردی آئی بھی تھی کہیں کوئی خواب تو نہیں دیکھا تھا:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
حسن سردی تو ایسی آئی تھی کہ نانی اماں یاد آ گئی تھیں۔ دن رات ہیٹر اور سویٹر، کوٹ، جیکٹ، ہیٹر کے باوجود دو دو بھاری کمبل،

اور اب آدھے بازو کی شرٹ بھی ٹھیک ہے۔
 

زونی

محفلین
یہاں تو سردی ایسی ھے کہ آج میں کانپتے ہوئے ٹائپ کر رہی ہوں، گزشتہ چند دنوں بعد آج زیادہ سردی ھے :rolleyes:
 

حسن علوی

محفلین
حسن سردی تو ایسی آئی تھی کہ نانی اماں یاد آ گئی تھیں۔ دن رات ہیٹر اور سویٹر، کوٹ، جیکٹ، ہیٹر کے باوجود دو دو بھاری کمبل،

اور اب آدھے بازو کی شرٹ بھی ٹھیک ہے۔

موسموں میں اتنے جلدی تغیرات کیا باعثِ تشویش نہیں:confused:
یا پھر آپ کے یہاں کا یہی دستور ھے؟
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں سردیوں کا یہی دستور ہے۔ ویسے کل رات سے اتنی بارش ہوئی ہے، سردیوں کی پہلی بارش، کہ بس سڑکیں اور گاڑیاں گیلی ہو گئی تھیں۔ ویسے گاڑی کا وائپر استعمال کرنے کی نوبت نہیں آئی۔
 

جیہ

لائبریرین
یہاں سوات میں موسم بہت سرد ہے۔ کل کالام میں درجہ حرارت بلکہ درجہ ٹھنڈک منفی سترہ تھا
 

ظفری

لائبریرین
شمشاد بھائی یہ قسم کی بارش تھی کہ گاڑی کاوائیپر بلیڈ استعمال کرنے کی نوبت نہیں آئی ۔ ;)
یہاں تو اگر بارش ہو تو وائیپر بلیڈ بھی صحیح کام نہیں ‌کرتے اور بعض اوقات سڑک کے کنارے رک جانا پڑتا ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
کپکپی اس لیے چھائی ہوئی ہے کہ سردی ہے اور سردی سے جسم کپکپاتا ہے۔ ہاں سویٹر، کوٹ جیکٹ، رضائی، کمبل وغیرہ وغیرہ اوڑھ کر ہیٹر کے سامنے بیٹھ جائیں تو پھر یہ حالت نہیں ہو گی۔
 

زونی

محفلین
کپکپی اس لیے چھائی ہوئی ہے کہ سردی ہے اور سردی سے جسم کپکپاتا ہے۔ ہاں سویٹر، کوٹ جیکٹ، رضائی، کمبل وغیرہ وغیرہ اوڑھ کر ہیٹر کے سامنے بیٹھ جائیں تو پھر یہ حالت نہیں ہو گی۔



شمشاد بھائی سویٹر وغیرہ تو پہن رکھا ھے بس ذرا آزما رہی ہوں سردی میں کتنا دم ھے :grin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top