آج یہاں دھوپ لشکارے مارتی ہوئی، خاصہ اچھا موسم ھے اور درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ۔
حسن علوی محفلین دسمبر 13، 2007 #1 آج یہاں دھوپ لشکارے مارتی ہوئی، خاصہ اچھا موسم ھے اور درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ۔
سارا محفلین دسمبر 13، 2007 #3 یہاں تو دھوپ 2 ' 3 دن سے غائب ہے۔۔سردی بہت زیادہ ہے ابھی بھائی کو سکول چھوڑنے جانا ہے تو باہر نکل کر صحیح اندازہ ہو گا کہ باہر کتنی سردی ہے۔۔
یہاں تو دھوپ 2 ' 3 دن سے غائب ہے۔۔سردی بہت زیادہ ہے ابھی بھائی کو سکول چھوڑنے جانا ہے تو باہر نکل کر صحیح اندازہ ہو گا کہ باہر کتنی سردی ہے۔۔
حسن علوی محفلین دسمبر 14، 2007 #5 آج جمعۃ المبارک کا دن اور موسم ابر آلود، درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا چھ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ھے۔ بارش ہو کر تھم چکی، ٹھنڈ ھے پر زیادہ نہیں۔
آج جمعۃ المبارک کا دن اور موسم ابر آلود، درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا چھ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ھے۔ بارش ہو کر تھم چکی، ٹھنڈ ھے پر زیادہ نہیں۔
شعیب سعید شوبی محفلین دسمبر 16، 2007 #9 یہاں دھوپ نکلی ہوئی ہے۔ تھوڑی بہت سردی بھی ہے۔ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ۔۔۔۔۔۔۔۔!
ماوراء محفلین دسمبر 16، 2007 #12 شمشاد بھائی، مکہ میں تو شدید گرمی ہے۔ اور آپ کہہ رہے تھے کہ یہ اب اتنی زیادہ نہیں ہے۔ ہمارے ہاں توصبح برفباری ہو رہی تھی۔ منفی سات درجہ حرارت ہے۔
شمشاد بھائی، مکہ میں تو شدید گرمی ہے۔ اور آپ کہہ رہے تھے کہ یہ اب اتنی زیادہ نہیں ہے۔ ہمارے ہاں توصبح برفباری ہو رہی تھی۔ منفی سات درجہ حرارت ہے۔
شمشاد لائبریرین دسمبر 16، 2007 #13 غلطی یہ ہوئی کہ اپنا اور تمہارا حساب نہیں رکھا۔ واقعی آپ کے حساب سے شدید گرمی ہو گی جبکہ یہاں کے لوگوں کے لیے اب اتنی زیادہ نہیں ہے۔
غلطی یہ ہوئی کہ اپنا اور تمہارا حساب نہیں رکھا۔ واقعی آپ کے حساب سے شدید گرمی ہو گی جبکہ یہاں کے لوگوں کے لیے اب اتنی زیادہ نہیں ہے۔
حسن علوی محفلین دسمبر 16، 2007 #14 سخخخخخخخخت سردی، آفس سے باہر نکل کر گاڑی کی طرف بڑھے تو اس نے برف کی سفید چادر تان رکھی تھی۔ درجہ حرارت منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ
سخخخخخخخخت سردی، آفس سے باہر نکل کر گاڑی کی طرف بڑھے تو اس نے برف کی سفید چادر تان رکھی تھی۔ درجہ حرارت منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ
زیک مسافر دسمبر 16، 2007 #15 اس سیزن کا سب سے سرد دن۔ اس وقت منفی ایک سیلسئس۔ رات کو منفی 8 کا امکان ہے۔
حسن علوی محفلین دسمبر 17، 2007 #17 یہاں دن کے گیارہ بج رھے ہیں اور درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ رات میں حساب کتاب منفی میں جانے کے امکانات ہیں۔
یہاں دن کے گیارہ بج رھے ہیں اور درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ رات میں حساب کتاب منفی میں جانے کے امکانات ہیں۔
شمشاد لائبریرین دسمبر 17، 2007 #18 یہاں شام کے چھ بجے ہیں اور درجہ حرارت 24 ہے۔ آج دن میں تو گرمی تھی کہ اے سی چلانا پڑا۔