موسم کا حال-(2)!!!!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
کراچی میں بارشیں کچھ زیادہ ہی ہونے لگ گئی ہیں۔

ایک یہ علاقہ ہے کہ سالوں سال بارش نہیں ہوتی۔
 

تیلے شاہ

محفلین
سب آپکی وجہ سے ہے ایسا
بچارے اللہ کے بندے پھر رہے ہیں بنا بیوی کے ہوٹلوں کے کھانے کھاتے
آپ ہیں کے پوچھتے ہی نہیں
 

سارہ خان

محفلین
شمشاد بھائی نیوز پڑھ کر گذارہ کر لیں گے ۔۔

واقی کراچی میں کئی کئی سال بارش نہیں ہوتی تھی ۔۔ اب تو گرمی سردی بہار ہر موسم میں ہو جاتی ہے ۔۔ ویسے شکر ہے پچھلے سال کی طرح خطرناک بارشیں نہیں ہوئیں اس سال ۔۔ اچھی اچھی بارش ہوئی ہے ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سب بارش کا تذکرہ مجھے ستانے کے لیے کر رہے ہیں۔ کوئی بات نہیں اللہ پُچھے گا آپ سبکو۔
 

ملائکہ

محفلین
یہ سب بارش کا تذکرہ مجھے ستانے کے لیے کر رہے ہیں۔ کوئی بات نہیں اللہ پُچھے گا آپ سبکو۔

ارے نہیں شمشاد انکل ہم تو بس یہ کہہ رہے تھے کہ بارش کتنی اچھی ہوتی ہے کتنا مزا آتا ہے کتنی سہانی ہوتی ہے اللہ کی رحمت ہوتی ہے اب کس نے کہا کہ ہم آپ کا دل جلا رہے ہیں::blush:
 

شمشاد

لائبریرین
ارے نہیں شمشاد انکل ہم تو بس یہ کہہ رہے تھے کہ بارش کتنی اچھی ہوتی ہے کتنا مزا آتا ہے کتنی سہانی ہوتی ہے اللہ کی رحمت ہوتی ہے اب کس نے کہا کہ ہم آپ کا دل جلا رہے ہیں::blush:

لیکن محفل میں تو میرے علاوہ کوئی شمشاد نہیں ہے اور میں انکل نہیں ہوں، پھر آپ کس سے مخاطب ہیں؟
 

حسن علوی

محفلین
تین دن سے مسلسل بارش اور ساتھ رات کو ٹھنڈی ہواوؤں کے تھپیڑے بھی۔ اس وقت درجہ حرارت 16 ڈگری ھے مگر لگتا ھے کہ غلط ھے:(
 

شمشاد

لائبریرین
ادھر بارش اُدھر بارش، ہر طرف بارش ہی بارش، اللہ میاں جی یہاں کب ہو گی بارش؟
 

ابوشامل

محفلین
شمشاد بھائی دل تھام لیجیے کہ ہماری باری آ گئی ہے۔ یہاں اگست کے اوائل سے ہی بہت شاندار موسم ہے سوائے ایک دو دن کے سورج نے اپنا رخ کراچی پر نہیں ڈالا۔ آج صبح دفتر آتے ہوئے بھی موسم ابر آلود سے واسطہ پڑا اور ہلکی پھوار بھی موسم کو حسین تر بناتی رہی۔ اِس وقت موسم کیا ہوگا یہ دیکھنے کے لیے دفتر سے باہر جانا پڑے گا
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ فہد بھائی۔

یہاں تو صبح سویرے سورج مہاراج اپنا چہرہ گرمی سے جو دکھانا شروع کرتے ہیں تو شام تک یہی عالم رہتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں آج موسم بہت ہی حیران کُن رہا۔ یہاں کبھی حبس نہیں ہوا لیکن آج صبح سے بہت حبس تھا۔ ابھی بھی ہے لیکن پہلے سے کم۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top