لندن لیٹن میں قیام ھے اور یونیورسٹی آف مانچسٹر سے ایم ایس سی کرنے کا ارادہ ھے۔
آپ بھی لندن میں ہوتی ہیں کیا؟
سردی سے بچاوء کی تمام حفاظتی تدابیر تو موجود ہیں مگر ہمیں تو ڈرایا ہی کچھ اس طرح سے گیا ھے کہ یہاں کی سردی کو ہم اپنے لیئے ایک وحشت ناک آسیب گردانے بغیر نہیں رہ سکے
اور کیا؟ یہ جو ہمیں بار بار اپنی سردی کی تڑیاں دیتے رہتے ہیں، تو ہم بھی گرمی کی تڑی لگاتے ہیں۔
اذان سن کر نماز پڑھتے ہیں کہ سوتے ہیں؟
ہوسکتا ہے کہ بانگ دیکر سونے کا ارادہ ہو ۔۔۔۔
لیٹن سٹون ۔؟ مطلب زیادہ دورُ نہیں ہیں آپ ۔
میں لندن کے کچھ ہی قریب سائیڈ پر ہوں ۔ ۔ساحل ِ سمندر پر سب ایشین سے بچ بچاکر اک سائیڈ پر ۔ ۔
مگر والتھم سٹو میری چار عدد بہنیں ہیں لندن ، ۔۔ امی ،۔ تایا چاچے اور سارے کزنز ، ۔۔ اس لئے لندن کے اک اک ہر ایریہ میں میرا کوئی نا کوئی ہے ۔ مانچسٹر میں چھوٹی پھپھو ، اور آدھے سے زیادہ رشتے دار ہیں ، ۔ ۔بولٹن سے کرالے تک ، اور کرالے سے برمنگھم ،
میں اسی لئے سب سے ہٹ کر اک سائیڈ پر ہوں ۔ ۔ سکون سے ۔ ۔
سردی بس اتنی ہی ہے کہ برداشت ہوجاتی ہے ۔ لوگوں نے آپکو خواہمخواہ ڈرا رکھا ہے اتنی نہیں ہوتی ۔ ۔
ویسے اس وقت جبکہ یہاں رات کا ایک بجنے کو ہے، موسم خاصا خوشگوار ہے۔ لیکن ان کو نہیں بتانا۔
آپ نے تو چنداں سارے برطانیہ کو ہی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ھے
کل میں بھی لندن سے مانچسٹر شفٹ ہو رہا ہوں وہ یونیورسٹی سٹارٹ ہو رہی ھے 17 سے۔
کافی پرسکون شخصیت کی مالک معلوم ہوتی ہیں آپ۔
آپ کی خیر ہے، میں قیصرانی بھائی کی بات کر رہا تھا۔
ویسے اس وقت موسم خاصا گرم ہے۔
وہ ابھی تک فیصلہ نہیں کر پائے کہ بھنڈی پکائیں کہ کریلے اور انہیں ابھی تک دال کی ترکیب بھی نہیں ملی۔