سردی + چھینکیں + فلو = دوائی + بستر پر آرام
کوئی بات نہیں وہاں جواب نہیں آیا تو یہاں ہی سہی، مطلب تو آپ کا پیغام آنے کا تھا سو مل گیا۔
ہمارا بھی صبح پہلا روزہ ہے۔
بہت شکریہ آپ کی آفر کا۔ اللہ نے یہاں ہی بندوبست کر دیا ہے۔
اب اس کے آنے میں پورے نو دن باقی ہیں۔
موسم بتدریج ٹھنڈا ہو رہا ھے اور ہوا میں خنکی بڑھتی جا رہی ھے۔ آج پہلا روزہ بخیروآفیت پایہءتکمیل تک پہنچا۔
حسن صاحب! آپ کا انداز تو نہایت ماہرانہ ہے۔ کہیں ولایت جا کر محکمۂ موسمیات میں تو نوکری نہیں کر لی۔
جیسے آج پہلا روزہ بخیر و عافیت گزرا ہے، اسی طرح باقی بھی گزر جائیں گے، پتہ بھی نہیں چلے گا۔
حسن علوی صاحب ،آپ سے آج ہی تعارف ہونے جا رہا ہے ۔ کوشش کروں گا کہ اپنی زبان درازی کی عادت سے آپ کو پریشان نہ کروں ۔
کیسا محسوس کر رہے ہیں ، گوروں کے دیس میں ؟
ارے حضور کیوں شرمندہ کرتے ہیں، نا چیز ایک بے وقعت سا طالبعلم ھے اور حصول علم کی جستجو میں پردیس کاٹ رہا ھے۔ ابھی تو تھوڑا سا ہی وقت ہوا ھے یہاں لیکن اچھا ھے بس ذرا احباب اور گھر والوں کی یاد تھوڑا پریشان کر دیتی ھے مگر کہتے ہیں کہ اس بیماری کا علاج صرف وقت ھے۔ آہستہ آہستہ سب ٹھیک ہو جاتا ھے تو دیکھیئے پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ آپ کو خوش رکھے۔ اور ہم بھی یہاں سے تسلی ہی دے سکتے ہیں، آپ یہاں ہوتے تو آپ کی بہ نفسِ نفیس خاطر خدمت بھی کرتے۔