موضوع : الف بے پے کا کھیل 52ویں قسط۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
گھر سے باہر نکالا تو پھر واپس تھوڑا ہی آئے گا۔ طوطا کی بے وفائی تو مشہور ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
لیکن میرا طوطا تو اڑتا ہی نہیں ہے، جہاں لے کے جاؤ میرے کندھے سے چپکا رہتا ہے
 

میم نون

محفلین
نہیں کرنا چاہئیے ایسا، ہم بھی جب بچے ہوتے تھے تو ایسے ہی ایک طوطا رکھا تھا، لیکن اب افسوس ہوتا ہے :(
 

شمشاد

لائبریرین
ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ طوطے کے پر بھی ہوں اور وہ مانوس بھی ہو جائے۔ طوطے کی طوطا چشمی مشہور ہے، اسی لیے اسے پنجرے میں رکھنا پڑتا ہے یا پھر اس کے پر کاٹنے پڑتے ہیں۔
 

mfdarvesh

محفلین
پر تو ہیں اس کے، پر وہ پیدا ہی گھر ہوا ہے، دروازے کے پاس لے کے جاؤ تو چھپ جاتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
توتا ہو گا پھر لیکن طوطا نہیں۔ کہیں اس نے باہر کسی بلی کو تو نہیں دیکھ رکھا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top