ھارون ھ سے کیوں لکھتے ہیں، ہ سے کیوں نہیں لکھتے؟
بیٹے کا نام کیا ہے؟ اس کا نام کس نے رکھا تھا؟
عقل بڑی کہ بھینس، مثال دے کر واضح کریں؟
گُلی ڈنڈا کا کھیل کس کی ایجاد ہے؟
ہم نے کبھی کسی پر الزام نہیں دھرا نہ ہی کسی کو کبھی ملزم گردانا ہے، سیدھا سیدھا مجرم سمجھتے ہیں۔
مزید سوالات :
آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کس کام آ سکتی ہے؟
طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
لاہور اگر پنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
فال نکالنے کے لیے طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
“لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کریں؟
اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
آپ مزا لے رہے ہیں اور میں ایویں ہی سیریس ہورہا ہوںمزہ نہیں آیا جوابات کا۔ خیر، آگے چلتے ہیں۔
فارغ وقت میں کیا کرتے ہیں؟
بیٹا کون سے کلاس میں پڑھ رہا ہے؟
کس قسم کی کتابیں پڑھتے ہیں؟
اردو محفل کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟
کوا اگر منڈیر پر بولے تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟