تعارف موقع بھی ہے دستور بھی ہے

شمشاد

لائبریرین
موسیقی سے کتنی دلچسپی ہے؟

شعر و شاعری سے کتنی دلچسپی ہے؟

اردو ادب میں کس کس کو پڑھا ہے، پسندیدہ لکھاری کون کون ہیں؟

کتابیں خرید کر پڑھتے ہیں یا “پار“ کر کے پڑھتے ہیں؟

کس قسم کی کہانیاں زیادہ پسند ہیں؟

حقیقت افسانے سے زیادہ دلچسپ ہوتی ہے، کہاں تک اتفاق کرتے ہیں؟

ابھی کے لیے اتنا ہی۔
 

ھارون رشید

محفلین
سننے کی حد تک زیادی تر قوالی یا صوفیانہ کلام

دووووووووووووووووور تک نہیں

بھائی میں بے ادب بندہ ہوں

کسی طرح بھی نہیں

مزاحیہ

مکمل طور پہ
 

شمشاد

لائبریرین
کھیتی باڑی خود کرتے ہیں یا پھر مزارعے، ان کی تعداد؟

زیادہ تر کاشت کاری کس جنس کی کرتے ہیں؟

کتنے ٹیوب ویل لگائے ہوئے ہیں؟

ٹریکٹر کتنے رکھے ہوئے ہیں؟
 

ھارون رشید

محفلین
میں تو ویلا رہتا ہوں چچا جی کھیت میں جاتے ہیں

کچھ امرود کا باغ ہے باقی گندم اور بھینسوں کا چارہ

زیر زمین پانی کڑوا ہے ٹیوب ویل لگایا مگر کامیاب نہیں ہوا

ٹریکٹر فی الحال نہیں ہے چند ماہ پہلے فروخت کردیا تھا
 

شمشاد

لائبریرین
ویلے کیوں رہتے ہیں؟ کام کاج نہیں کرتے کیا؟ چاچا جی کو کیوں تکلیف دیتے ہیں؟

امرود میں کیڑا کب اور کیوں پڑتا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
کس طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں؟

آپ دوستی کن شرائط پر کرتے ہیں؟

کوئی ایسی بات یا عادت جو اگر کسی میں ہو اور وہ آپ کے لیے ناقابلِ برداشت ہو؟

خود کی وہ عادت جو آپ کو بہت پسند ہو؟

خود کی وہ عادت جو بُری لگتی ہو؟

اگر آپ سے کہا جائے کہ خود کو تین لفظوں میں بیان کریں تو۔۔؟
 

ھارون رشید

محفلین
کس طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں؟

آپ دوستی کن شرائط پر کرتے ہیں؟

کوئی ایسی بات یا عادت جو اگر کسی میں ہو اور وہ آپ کے لیے ناقابلِ برداشت ہو؟

خود کی وہ عادت جو آپ کو بہت پسند ہو؟

خود کی وہ عادت جو بُری لگتی ہو؟

اگر آپ سے کہا جائے کہ خود کو تین لفظوں میں بیان کریں تو۔۔؟
سچے اور کھرے بڑبولے قسم کے

شرطوں والی دوستی نہیں مطلب ہوتا ہے

کچھ یاد نہیں ایسی بات

کوئی نہیں

بہت سی ہیں

ماٹھا اور نکما بندہ
 

شمشاد

لائبریرین
نویں کے بعد پھر کتنی بار وہ سانحہ ہوا جس کو دنیا عشق کہتی ہے؟؟تازہ ترین صورتِحال سے بھی آگاہ کریں۔

ایک خیالی پلاو اگر ہمیں بھی پکا کر دیکھائیں(مطلب کسی بھی ایسے خیالی پلاو کی لفظی تصویر کھینچ کر دیکھائیں)۔

پسندیدہ رشتہ اور آپ خو د کو کس رشتے میں بہترین مانتے ہیں؟

اپکی کوئی ایسی خوبی جو آپ کے خیال میں اپ کو دوسروں سے منفرد کرتی ہے؟

کوئی ایسی خامی جس سے آپ جان چھڑانا چاہتے ہوں؟
 

ھارون رشید

محفلین
وہ بذریعہ لطیفہ بیان ہوچکا ہے

سر کڑاہی میں پاؤں چولھے میں

ماں میں نے ہمیشہ ایک اچھا بیٹا بننے کی کوشش کی ہے اور اللہ کریم کا احسان ہے ابو اور امی مجھ سے خوش ہی رہے ہیں آخری دم تک

میں منفرد لگتا ہی نہیں

گھر سے باہر رہنے کی
 

شمشاد

لائبریرین
کھیتی باڑی آپ نہیں کرتے، فلم آپ نہیں دیکھتے، سگریٹ آپ نہیں پیتے، تو گھر سے باہر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
بُری بات، اچھے بچے ایسا نہیں کرتے۔

بال بچوں کے ہوتے ہوئے آوارہ گردی اور ہوٹلنگ نہیں کرنی چاہیے۔

میں نے اپنی زندگی میں بہت آوارہ گردی کی ہے لیکن اس وقت تک جب تک شادی نہیں ہوئی تھی۔ شادی کے بعد بہت سارے دوست بھی چھوٹ گئے، سوائے چند ایک کے۔
 
Top