مولانا ڈاکٹر منظور مینگل نے 2 ماہ میں پی ایچ ڈی کر لی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

یوسف-2

محفلین
deen3.gif
 
تفصیل بشمول پاکستان میں علمی تحقیقی معیار
اللہ ایسے جلیل القدر علماء کا سایہ ہم پر تادیر قائم رکھے کہ آج کا معاشرہ شدید طورپر اخلاقی وعلمی تنزل کا شکار ہے. عثمان بھائ سے گزارش ہے کہ تفصیلا بات کیا کریں. مہمل بات کرنا محفل کےآداب کےخلاف ہے.
 

سید ذیشان

محفلین
یہ خبر کیسے ہے؟ اور 1992 میں کی گئی پی ایچ ڈی (ویسے کمپیوٹر کا مختصر ترین کورس بھی تین ماہ میں مکمل ہوتا ہے) کی ان کو اب یاد آئی ہے؟
 

عبد الرحمن

لائبریرین
بہت ہی زبردست تحریرشریکِ محفل کی ہے۔ جزاکم اللہ خیرا۔ حضرت مفتی صاحب دامت برکاتہم حقیقتاً ایک علمی شخصیت اور انتہائی متقی عالم دین ہیں۔
 

عبد الرحمن

لائبریرین
آپ کو اگر یہ خبر ہضم نہیں ہورہی تو دوا لےلیں. بھئ اخبار والوں نےانٹرویو لیاہے تو ذکر کردیا. اس میں ایسی کیا بات ہوئ؟ براہ کرم آپ اور آپ جیسے دوسرے ہر وقت تعصب کا جو چشمۂ پہنے ہوتے ہیں کبھی اس کو اتار بھی لیا کریں. اگر کسی طوربھی سمجھ نہیں آتا تو ایران جاکر اپنے "مجتہدین" سے ان کی عظمت کے بارے میں معلوم کرلیں. ذہن تازہ ہوجائے گا.
آئ.کیو کےبارے میں بھی پڑھ لیں.
آصف بھائی! درگزر فرمائیں۔
 
بہت عمدہ۔
الحمد للہ منظور مینگل صاحب سے کافی بار ملاقات کا شرف حاصل ہوا ہے۔ منظور مینگل صاحب دامت برکاتہم، مفتی نظام الدین شامزئی شہید اور مفتی عتیق الرحمن شہید کے ساتھ کئی مرتبہ کھانا کھانے، اور افطارکی سعادت نصیب ہوئی۔ اللہ ہمارے علماء کو سلامت رکھے اور انکا سایہ ہمارے سر پر قائم رکھے۔ آمین۔
 

عبد الرحمن

لائبریرین
بہت عمدہ۔
الحمد للہ منظور مینگل صاحب سے کافی بار ملاقات کا شرف حاصل ہوا ہے۔ منظور مینگل صاحب دامت برکاتہم، مفتی نظام الدین شامزئی شہید اور مفتی عتیق الرحمن شہید کے ساتھ کئی مرتبہ کھانا کھانے، اور افطار سعادت نصیب ہوئی۔ اللہ ہمارے علماء کو سلامت رکھے اور انکا سایہ ہمارے سر پر قائم رکھے۔ آمین۔
ماشاء اللہ! بہت خوشی ہوئی۔ واقعی بہت سعادت مند ہےآپ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اس خبر کے مطابق مفتی شامزئی نے اکیس دن میں پی ایچ ڈی کی تھی۔ وہ اصل خبر ہونی چاہیئے نہ کہ دو ماہ والی پی ایچ ڈی؟

ویسے کوئی دوست جو پی ایچ ڈی کے بارے معلومات رکھتے ہوں، ذرا اس کے پراسیس پر تو روشنی ڈالیں کہ کیسے بے شمار افراد 5 سال لگا کر اور چند ایک افراد اکیس دن یا دو ماہ میں پی ایچ ڈی مکمل کر لیتے ہیں؟
 
ویسے کوئی دوست جو پی ایچ ڈی کے بارے معلومات رکھتے ہوں، ذرا اس کے پراسیس پر تو روشنی ڈالیں کہ کیسے بے شمار افراد 5 سال لگا کر اور چند ایک افراد اکیس دن یا دو ماہ میں پی ایچ ڈی مکمل کر لیتے ہیں؟

پی ایچ ڈی کیلئے کسی منظور شدہ موضوع پر تحقیقی مقالہ لکھنا ہوتا ہے۔ اور اس مقالے میں بیان کی گئی ہر بات کا ریفرنس دینا ہوتا ہے۔۔۔اب ایک شخص کی زندگی کسی موضوع کو پڑھنے اور پڑھانے میں گذری ہو اور اس نے پہلے سے اسکا کافی گہرائی سے مطالعہ کیا ہو تو یہ عین ممکن ہے کہ اس موضوع پر وہ چند دنوں میں ہی ایک تحقیقی مقالہ لکھ ڈالے۔۔۔۔5 سال وغیرہ کی مدت کا تعلق فیلڈ سے بھی ہوتا ہے۔۔اب ایک سائنسدان لیبارٹری میں تجربات کر رہا ہے اور سالہا سال کے تجربات کا نچوڑ اپنے تحقیقی مقالے میں پیش کرتا ہے اور دوسری طرف پنجاب یونیورسٹی سے کوئی صاحب ہیر وارث شاہ کا مطالعہ کرتے ہیں اور اس کلام میں پائی جانے والی مثالوں، ضرب الامثال، اس زمانے کا پنجاب کا کلچر، داستان کے کرداروں کا تاریخی پس منظر، وارث شاہ کے حالاتِ زندگی اور ہیر وارث شاہ پر مختلف زمانوں میں دی جانے والی آراء اور فوک کلچر پر اسکے اثرات کو باقاعدہ حوالہ جات کے ساتھ ایک کتاب میں درج کریں تو وہ بھی وارث شاہ پر پی ایچ ڈی کے حقدار ہوجاتے ہیں۔۔۔
 

عثمان

محفلین
پی ایچ ڈی کیلئے کسی منظور شدہ موضوع پر تحقیقی مقالہ لکھنا ہوتا ہے۔ اور اس مقالے میں بیان کی گئی ہر بات کا ریفرنس دینا ہوتا ہے۔۔۔ اب ایک شخص کی زندگی کسی موضوع کو پڑھنے اور پڑھانے میں گذری ہو اور اس نے پہلے سے اسکا کافی گہرائی سے مطالعہ کیا ہو تو یہ عین ممکن ہے کہ اس موضوع پر وہ چند دنوں میں ہی ایک تحقیقی مقالہ لکھ ڈالے۔۔۔ ۔5 سال وغیرہ کی مدت کا تعلق فیلڈ سے بھی ہوتا ہے۔۔اب ایک سائنسدان لیبارٹری میں تجربات کر رہا ہے اور سالہا سال کے تجربات کا نچوڑ اپنے تحقیقی مقالے میں پیش کرتا ہے اور دوسری طرف پنجاب یونیورسٹی سے کوئی صاحب ہیر وارث شاہ کا مطالعہ کرتے ہیں اور اس کلام میں پائی جانے والی مثالوں، ضرب الامثال، اس زمانے کا پنجاب کا کلچر، داستان کے کرداروں کا تاریخی پس منظر، وارث شاہ کے حالاتِ زندگی اور ہیر وارث شاہ پر مختلف زمانوں میں دی جانے والی آراء اور فوک کلچر پر اسکے اثرات کو باقاعدہ حوالہ جات کے ساتھ ایک کتاب میں درج کریں تو وہ بھی وارث شاہ پر پی ایچ ڈی کے حقدار ہوجاتے ہیں۔۔۔

مقالہ پی ایچ ڈی کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ کل پی ایچ ڈی نہیں ہے۔ ایک طویل کورس ورک ، سیمینارز میں اپنے مسلسل تحقیقی کام کو پیش کرنا ، اس پر ہونے والی اکیڈیمک تنقید سے اپنی تحقیقی کو بتدریج اگلے مرحلہ پر لے کر جانا ، پھر آخری جامعہ مقالہ لکھنا ، اسے پھر سیمنارز میں پیش کرنا ،
اور پھر سب سے اہم مرحلہ کہ مقالہ اس قابل ہو کہ Peer Review پاس کر سکے۔ ایک اچھی تحقیق دو ماہ میں پئیر ریو نہیں ہوسکتی کجا یہ کہ مولانا نے پوری پی ایچ ڈی دے ماری۔ :)
جس کتاب کی مثال آپ نے دی اگر یہ ثابت نہ ہوسکے کہ محقق نے کوئی نئی معقول بات بیان نہیں کی، تو مقالہ پئئر ریو اور اشاعت کے قابل نہیں ٹھہرتا۔ اس پر پی ایچ ڈی کیا ملے ، لینے کے دینے پڑ جاتے ہیں۔ اور ایسی عبرتناک مثالیں دنیا بھر میں موجود ہیں۔
تحقیق کا معیار کس چڑیا کا نام ہے ، اسے ابھی جانے دیں۔
 

عثمان

محفلین
خیر علمی اور تحقیق معیار تو اس خبر کا عبرتناک حصہ ہے۔ مزاحیہ حصے کچھ اور ہیں۔
تاہم مجھ سے وضاحت طلب کر کے اپنا موڈ خراب نہ کریں اور جیسا اوپر ایک مذہب پرست نے فرمایا کہ مولوی سے محبت کریں۔;)
 

ظفری

لائبریرین
یہ بھی یوسف-2 صاحب کے "جنوں " کے سلسلے کی ایک کڑی لگ رہی ہے ۔
جناب ۔۔۔ مزاح لکھتے لکھتے یہ کیسے موضوعات کو آپ نے تختہِ مشق بنالیا ۔ ;)
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
خیر علمی اور تحقیق معیار تو اس خبر کا عبرتناک حصہ ہے۔ مزاحیہ حصے کچھ اور ہیں۔
تاہم مجھ سے وضاحت طلب کر کے اپنا موڈ خراب نہ کریں اور جیسا اوپر ایک مذہب پرست نے فرمایا کہ مولوی سے محبت کریں۔;)
عثمان آپ کا کمنٹس پوسٹ کرنے کا طریقہ ٹھیک نہیں رہا۔۔۔ اعتراض مجھے آپ سے زیادہ شدید بھی ہوتا تو میں ایسا جملہ رقم نہ کرتا کہ ’’یہ کیا مذاق ہے؟‘‘ بلکہ واضح طور پر بتاتا کہ مجھے کس کس بات پر کیا اعتراض ہے۔ ان اعتراضات کو جاننے کے بعد یہاں چاہے سب کے سب لوگ مجھ سے غیر متفق ہوتے، مگر کسی کو برا ہرگز نہ لگتا کیونکہ بلا شبہ ہم میں سے ہر ایک شخص کی ایک رائے ہے اور دوسرے افراد کو اس کا احترام کرنا چاہئے۔
پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جعلی بھی ہوتی ہیں اور دوسروں کی کتابیں چوری کرنے والوں کو بھی ڈاکٹریٹ کی سند ہمارے تعلیمی ادارے جاری کردیتے ہیں لیکن جس شخصیت کا ذکر اوپر ہوا ہے، میں نہیں سمجھتا جس شخص کی علم کے حصول و تدریس کی تاریخ اتنی طویل ہو، اس کی سند کو بلا تحقیق جھوٹا کہنا کوئی دانشمندی ہوگی۔
رہی بات اتنے کم عرصے میں یہ سند پانے کی تو یہ محض علم کی بات ہے۔۔ کیا جو شخص جانتا ہے اور جو نہیں جانتا، دونوں برابر ہوسکتے ہیں؟ ہرگز نہیں۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top