شمشاد
لائبریرین
شاہد احمد خان نے کہا:دوست دوست ہوتا ہے آئی ڈی نہیں اور باقی آئی ڈیز آئی ڈیز ہوتی ہیں دوست نہیں ،، خیر بات ہو رہی تھی موڈ سونگ کی یعنی آچھا بھلا موڈ ہے اور خراب ہو گیا ،، یا رونے کا موڈ تھا اور کسی وجہ سے ہنسی آئی اور موڈاچھا ۔۔ یا کسی کو دیکھ کر ،، سن کر ،، سوچ کر موڈ اچھا ہوگیا ۔۔ اپنے دوست کی مثال تو میں نے بات کی وضاحت کے لئے کی تھی یا دوسرے لفظوںمیں موضوع کو مہمیز دینے کے لئے ،،، لیکن وائے ہائے کہ میںکسی سنجیدہ قسم کی گفت گو کی توقع کر رہا تھا لیکن اس محفل کے باسی اپنی عادت سے مجبور لگتے ہیں کہ مجال ہے کسی سنجیدہ موضوع پر گفت گو کر جائیں،، یہاں تو کس نے آنا ہے ،کس نے جانا ہے ، حاضری لگا دو مبارک بادیں دے دو اور انٹر ویو کر لو کے علاوہ کسی کو کسی دوسرے موضوع سے غرض ہی نہیں ۔۔ ایک چھوٹی سی مثال دوںگا 10 اکتوبر کو پاکستان میں گزشتہ سال آنے والے قیامت خیز زلزلے کو ایک سال پورا ہوا ،، لاکھوں لوگ اس زلزلے سے جاں بحق ہوئے اور لاکھوں ہی متاثر ہوئے ،جو اب تک اس سے شاک سے نہیں نکل پائے ہیں ،، اس پیمانے کی قدرتی آفت چشم فلک نے سونامی کے علاوہ روئے زمین پر شائد ہی کوئی اور دیکھی ہو ۔۔ لیکن اس محفل کے مستقل حاضرین نے اس پر دھاگا ہونے کے باوجود وہاں کچھ کہنا سنا یا اپنے جذبات یا ہمدردی کا اظہار کرنا انتہائی غیر ضروری سمجھا ۔۔حتی کہ انہوںنے بھی جو ہر ذمرے کے ہر دھاگے میں کچھ نہ کچھ لکھنا اور نئے نئے زمرے بنانا فرضعین خٰیال کرتے ہیں۔ ۔ ۔ ۔ میری بات کسی کو بری لگی ہو تو معزرت پر جو دیکھا سمجھا اور محسوس کیا وہ لکھ دیا ۔۔
مجھے آپ کی بات سے پورا پورا اتفاق ہے۔ اور میں آپ کے جذبات کی قدر کرتا ہوں۔ اور ہاں اس میں برا لگنے والی کوئی بات ہی نہیں۔