موڈ‌ خراب ہے !!!

شمشاد

لائبریرین
شاہد احمد خان نے کہا:
دوست دوست ہوتا ہے آئی ڈی نہیں‌ اور باقی آئی ڈیز آئی ڈیز ہوتی ہیں‌ دوست نہیں‌ ،، خیر بات ہو رہی تھی موڈ ‌سونگ کی یعنی آچھا بھلا موڈ‌ ہے اور خراب ہو گیا ،، یا رونے کا موڈ‌ تھا اور کسی وجہ سے ہنسی آئی اور موڈ‌اچھا ۔۔ یا کسی کو دیکھ کر ،، سن کر ،، سوچ کر موڈ اچھا ہوگیا ۔۔ اپنے دوست کی مثال تو میں‌ نے بات کی وضاحت کے لئے کی تھی یا دوسرے لفظوں‌میں‌ موضوع کو مہمیز دینے کے لئے ،،، لیکن وائے ہائے کہ میں‌کسی سنجیدہ قسم کی گفت گو کی توقع کر رہا تھا لیکن اس محفل کے باسی اپنی عادت سے مجبور لگتے ہیں ‌کہ مجال ہے کسی سنجیدہ موضوع پر گفت گو کر جائیں‌،، یہاں‌ تو کس نے آنا ہے ،کس نے جانا ہے ، حاضری لگا دو مبارک بادیں‌ دے دو اور انٹر ویو کر لو کے علاوہ کسی کو کسی دوسرے موضوع سے غرض‌ ہی نہیں‌ ۔۔ ایک چھوٹی سی مثال دوں‌گا 10 اکتوبر کو پاکستان میں‌ گزشتہ سال آنے والے قیامت خیز زلزلے کو ایک سال پورا ہوا ،، لاکھوں‌ لوگ اس زلزلے سے جاں بحق ہوئے اور لاکھوں‌ ہی متاثر ہوئے ،جو اب تک اس سے شاک سے نہیں نکل پائے ہیں ،، اس پیمانے کی قدرتی آفت چشم فلک نے سونامی کے علاوہ روئے زمین پر شائد ہی کوئی اور دیکھی ہو ۔۔ لیکن اس محفل کے مستقل حاضرین نے اس پر دھاگا ہونے کے باوجود وہاں‌ کچھ کہنا سنا یا اپنے جذبات یا ہمدردی کا اظہار کرنا انتہائی غیر ضروری سمجھا ۔۔حتی کہ انہوں‌نے بھی جو ہر ذمرے کے ہر دھاگے میں‌ کچھ نہ کچھ لکھنا اور نئے نئے زمرے بنانا فرض‌عین خٰیال کرتے ہیں‌۔ ۔ ۔ ۔ میری بات کسی کو بری لگی ہو تو معزرت پر جو دیکھا سمجھا اور محسوس کیا وہ لکھ دیا ۔۔ ‌‌‌

مجھے آپ کی بات سے پورا پورا اتفاق ہے۔ اور میں آپ کے جذبات کی قدر کرتا ہوں۔ اور ہاں اس میں برا لگنے والی کوئی بات ہی نہیں۔
 

ماوراء

محفلین
شاہد احمد خان نے کہا:
آج ایسے ہی ایم ایس این پر ایک دوست کو بہت دن بعد دیکھا تو کچھ ایسائٹڈ‌ ہو کر بات کرنا چاہی ۔ دوست مصروف تھا یا کوئی اور بات تھی کہ اس کے جواب میں‌وہ شدت تھی نہ احساس ۔۔ پر اس رویہ پر میرا موڈ‌ پتا نہیں‌ کیوں‌ آف ہو گیا ۔۔ ایک اداسی کا تاثر ایک عجیب سی خلش کا تار چھڑ‌گیا جیسے ،،اور مجھے ہر چیز بری لگنے لگی ،، میں‌سوچتا ہوں‌ کہ آخر ایسا ہوتا کیوں‌ ہے ،،، کیوں‌ہمارا موڈ‌ ذرا ذرا سی بات پر بنتا اور بگڑتا ہے اور پھر ہمارے سارے کام بگڑنا شروع ہو جاتے ہیں‌۔۔ ۔۔

ظاہری سی بات ہے ہمیں دوست سے کچھ توقعات ہوتی ہیں۔ اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ جتنی گرم جوشی سے ہم اس سے مل رہے ہیں وہ بھی اسی طرح ہم سے ملے۔ جو ہم نے سوچ رکھا ہوتا ہے کوئی اس پر پورا نہ اترے تو ہم اداس ہو جاتے ہیں۔

جیسے کچھ چیزوں کا احساس ہمیں خوش کر جاتا ہے تو کچھ ایسی باتیں بھی ہوتی ہیں جو ہمارے دل کو بھاتی نہیں ہیں اور ہم پریشان ہو جاتے ہیں۔
 

ماہ وش

محفلین
میرا موڈ‌بالکل قابل بھروسہ نہیں ، کب کس وقت کیا موڈ‌ ہو کوئی پریڈکٹ نہیں‌ کر سکتا ۔ ایسا کیوں‌ ہوتا ہے مجھے نہیں‌ پتا اکثر میں‌اپنے اس موڈ‌سے تنگ آ جاتی ہوں‌ لیکن کیا کروں‌ کہ گزارہ تو اس کے ساتھ ہی کرنا ہے نہ
 

حجاب

محفلین
میرا موڈ خراب ہو اگر تو پہلے غصّہ پھر رونا شروع،موڈ کے بارے میں قیصرانی آپ نے ٹھیک وضاحت کی ہے۔
 

حجاب

محفلین
میں نے گھر کی بات کی ہے قیصرانی اگر کبھی میرا موڈ خراب ہو تو یہ ہوتا ہے،ویسے یہ انتہائی خراب میں ہوتا ہے ،ویسے میرے پیغامات سے کیا لگتا ہے بتائیں گے ،اب تو مجھے بھی جاننے کا شوق ہو گیا آپ کے لکھنے پر۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ویسے آپ کی گفتگو سے ایک بہت سنجیدہ اور سوبر قسم کی پرسنلیٹی لگتی ہے۔ یعنی آپ ایسی لگتی ہیں جو اپنے کام سے کام رکھے اور خوامخواہ کسی بات پر توجہ نہ دے اور عقل اور جذبات کو الگ رکھے
 

حجاب

محفلین
واہ جناب فائدہ ہوگا ناں خود کو چینج کرنے کی کوشش کرلوں گی میں۔بتا دیں نہیں تو ذپ کر دیں مگر بتائیں اب پلیز۔میں برا نہیں مانوں گی سچ لکھ دیں۔
 

حجاب

محفلین
واہ ٹھیک لکھا ہے مگر عقل کو جذبات سے الگ والی بات کچھ سمجھ نہیں آئی وضاحت کریں۔
اور میں نے جو لکھا کہ غصّہ اور رونا تو گھر میں تو ایزی فیل کرکے رویا جا سکتا ہے ناں اور غصّہ بھی کیا جا سکتا ہے ۔کیوں ؟
 

قیصرانی

لائبریرین
حجاب نے کہا:
اور میں نے جو لکھا کہ غصّہ اور رونا تو گھر میں تو ایزی فیل کرکے رویا جا سکتا ہے ناں اور غصّہ بھی کیا جا سکتا ہے ۔کیوں ؟
گھر میں یا کہیں اور غصہ کرنے یا رونے سے کیا ہوگا؟ یاد رکھیں، غصے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی عقل کو فل سٹاپ مل گیا۔ اب اس نے اس وقت تک نہیں‌چلنا جب تک غصہ رہے گا۔ اس صورت میں کیا ہوگا، وہ آپ جانتی ہیں

رونے سے بےبسی ظاہر ہوتی ہے جو مجھے آپ جیسے بندے سے بہت بعید لگتی ھے

دوسرا یا تو آپ گھر میں سب سے بڑی ہیں یا سب سے چھوٹی۔ اس لیے شاید غصہ اور رونا آتا ہے :(
 

حجاب

محفلین
مگر غصّہ تو آتا ہے ناں اور جب بہت زیادہ آ جائے تو رونا بھی آتا ہے،اب ایسا ہے تو کیا کروں ، :( کبھی کبھی بے بس بھی ہوتا ہے انسان۔
آپ نے بتایا نہیں عقل سے جذبات کو الگ کیسے رکھا جاتا ہے۔
آپ جواب دیں کل چیک کروں گی اب میں ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جب بھی جس کی بات پر یا عمل پر غصہ آئے تو یہ مت دیکھیں کہ کیا آپ بدلہ لے سکتی ہیں یا نہیں، صرف یہی سوچیں

اللہ پاک میں نے آپ کے لیے اسے معاف کیا

چاہے کچھ ھو جائے، موڈ جیسا بھی ہو یہ اپنے آپ سے کہہ دیں‌ :) پھر بتائیں‌کہ غصہ کہاں‌ ہے
 

رضوان

محفلین
اس سے زیادہ آسان کوئی نسخہ نہیں
خود پر اتار لیجیے
(دوسرے تو غصہ نہیں اتارنے دیتے :lol: )
 
Top