موڈ‌ خراب ہے !!!

آج ایسے ہی ایم ایس این پر ایک دوست کو بہت دن بعد دیکھا تو کچھ ایسائٹڈ‌ ہو کر بات کرنا چاہی ۔ دوست مصروف تھا یا کوئی اور بات تھی کہ اس کے جواب میں‌وہ شدت تھی نہ احساس ۔۔ پر اس رویہ پر میرا موڈ‌ پتا نہیں‌ کیوں‌ آف ہو گیا ۔۔ ایک اداسی کا تاثر ایک عجیب سی خلش کا تار چھڑ‌گیا جیسے ،،اور مجھے ہر چیز بری لگنے لگی ،، میں‌سوچتا ہوں‌ کہ آخر ایسا ہوتا کیوں‌ ہے ،،، کیوں‌ہمارا موڈ‌ ذرا ذرا سی بات پر بنتا اور بگڑتا ہے اور پھر ہمارے سارے کام بگڑنا شروع ہو جاتے ہیں‌۔۔ ۔۔
 

تیشہ

محفلین
جب کوئی بات نہ کرنا چاہے تو بہتر ہوتا ہے اسے اسکے حال پر چھوڑ دیا جائے ،
کبھی کبھی میں بھی اکتاُ جاتی ہوں بری طرح چڑِ جاتی ہوں اور
پھر خود ہی سارے تعلق ، ناطے توڑ دیتی ہوں ، ایسے میں دوسرا تو جائے بھاڑ میں ، مگر خود ریلیکیس تو ہوجاتے ہیں ،

:chalo:
 

تیشہ

محفلین
ہاں ، میرا دل جب کرتا ہے اگلے سے بولوں گی ۔ موڈ نہیں تو بھاڑ میں جائے ، خواہ مخواہ کی ٹینشین کیوں لی جائے۔ 8)





:chalo:
 

دوست

محفلین
تنہائی میں بندے کو تجزیہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔ اور اگر تھوڑا سا رابطہ اوپر کرلیا جائے تو ٹینشن ریلیز ہوجاتی ہے۔
 

تیشہ

محفلین
جی نہیں میں مذاق کے موڈ میں نہیں کہہ رہی میں اپنی بات کر رہی ہوں کہ میں بھاڑ میں جھونکا کرتی ہوں عموما ،

کہ ‘ کھائے کھسماں نوں ،۔ :p
 

آصف کھتری

محفلین
پوچھی کے جوابات پر ہنسی آ رہی ہے۔ :lol:
ویسے 3 سال پہلے میں نے 100 کے قریب انٹرنیٹ دوست بنائے تھے، جنہوں نے مجھے بلاک کر رکھا ہے بوچھی کی طرح۔ صرف 2 یا 3 ہی ایسے ہونگے جنسے بات چیت آج تک جاری ہے۔
 
بات انسانی موڈ کی ہو رہی تھی ، انٹر نیٹ‌پر بلاک آئی ڈیز کی نہیں‌۔۔

ویسے میرے میسنجر پر آئی ڈیز ہوتی ہیں‌ ، نہ میل ،نہ فیمیل ، نہ دوست ، نہ دشمن ۔۔
 

آصف کھتری

محفلین
میں جانتا ہوں کس بارے میں بات ہو رہی ہے۔ آپ خود نا سمجھے۔ آپ نے ہی تو بولا نا کے ایک دوست بہت دنوں بعد آن لائن ہوا۔ بات کرنا چاہی تو کوئی جوش نا تھا جو کہ پہلے ہوتا تھا۔ سو؟ میں خود بھی یہیں کہنا چاہتا ہوں کہ پہلے میرے بہت سارے دوست تھے ۔ جو رفتاً رفتاً بات چیت کم کرکے ابھی تک آن لائن نہیں ہوئے۔ اسکا مجھے بھی غم ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شاہد احمد خان نے کہا:
آج ایسے ہی ایم ایس این پر ایک دوست کو بہت دن بعد دیکھا تو کچھ ایسائٹڈ‌ ہو کر بات کرنا چاہی ۔
موڈ ہماری اپنی ذہنی کیفیت کے اظہار کا نام ہے۔ ایک ہی واقعہ ایک ہی بندے کے ساتھ جب مختلف اوقات میں ہو، تو اس کے اثرات مختلف ہوتے ہیں۔ دوسرا ہم دوست سوچنے کا کام نہیں کرتے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کے دوست سے پچھلی چیٹ پر کوئی معمولی سی جھڑپ ہوئی ہو جس کو آپ تو بھول گئے ہوں لیکن دوست نہ بھولے ہوں۔ یا پھر وہ کسی اہم بندے سے یا کسی اور اہم کام میں بزی ہوں، لیکن آپ کو منع بھی نہ کرسکتے ہوں تو مجبوراً ایسا رویہ اختیار کیا ہو۔۔۔

ہونے کو تو بہت کچھ ہو سکتا ہے۔ بس تھوڑی سی سوچ کو مثبت رکھیں :) اور موڈ کو اپنے تابع رکھیں، نہ کہ خود کو موڈ کے تابع :)
 
دوست دوست ہوتا ہے آئی ڈی نہیں‌ اور باقی آئی ڈیز آئی ڈیز ہوتی ہیں‌ دوست نہیں‌ ،، خیر بات ہو رہی تھی موڈ ‌سونگ کی یعنی آچھا بھلا موڈ‌ ہے اور خراب ہو گیا ،، یا رونے کا موڈ‌ تھا اور کسی وجہ سے ہنسی آئی اور موڈ‌اچھا ۔۔ یا کسی کو دیکھ کر ،، سن کر ،، سوچ کر موڈ اچھا ہوگیا ۔۔ اپنے دوست کی مثال تو میں‌ نے بات کی وضاحت کے لئے کی تھی یا دوسرے لفظوں‌میں‌ موضوع کو مہمیز دینے کے لئے ،،، لیکن وائے ہائے کہ میں‌کسی سنجیدہ قسم کی گفت گو کی توقع کر رہا تھا لیکن اس محفل کے باسی اپنی عادت سے مجبور لگتے ہیں ‌کہ مجال ہے کسی سنجیدہ موضوع پر گفت گو کر جائیں‌،، یہاں‌ تو کس نے آنا ہے ،کس نے جانا ہے ، حاضری لگا دو مبارک بادیں‌ دے دو اور انٹر ویو کر لو کے علاوہ کسی کو کسی دوسرے موضوع سے غرض‌ ہی نہیں‌ ۔۔ ایک چھوٹی سی مثال دوں‌گا 10 اکتوبر کو پاکستان میں‌ گزشتہ سال آنے والے قیامت خیز زلزلے کو ایک سال پورا ہوا ،، لاکھوں‌ لوگ اس زلزلے سے جاں بحق ہوئے اور لاکھوں‌ ہی متاثر ہوئے ،جو اب تک اس سے شاک سے نہیں نکل پائے ہیں ،، اس پیمانے کی قدرتی آفت چشم فلک نے سونامی کے علاوہ روئے زمین پر شائد ہی کوئی اور دیکھی ہو ۔۔ لیکن اس محفل کے مستقل حاضرین نے اس پر دھاگا ہونے کے باوجود وہاں‌ کچھ کہنا سنا یا اپنے جذبات یا ہمدردی کا اظہار کرنا انتہائی غیر ضروری سمجھا ۔۔حتی کہ انہوں‌نے بھی جو ہر ذمرے کے ہر دھاگے میں‌ کچھ نہ کچھ لکھنا اور نئے نئے زمرے بنانا فرض‌عین خٰیال کرتے ہیں‌۔ ۔ ۔ ۔ میری بات کسی کو بری لگی ہو تو معزرت پر جو دیکھا سمجھا اور محسوس کیا وہ لکھ دیا ۔۔ ‌‌‌
 

قیصرانی

لائبریرین
شاہد احمد خان نے کہا:
اس پیمانے کی قدرتی آفت چشم فلک نے سونامی کے علاوہ روئے زمین پر شائد ہی کوئی اور دیکھی ہو
آپ کی اس بات سے میں اختلاف کروں گا، دنیا گذشتہ چند سو سال میں اس سے کہیں زیادہ بڑے جانی اور مالی دونوں قسم کی آفات سے گزر چکی ہے، یہ زلزلہ تباہی کے اعتبار سے شاید ٹاپ 10 میں بھی مشکل سے آسکے

باقی ایک انسان کی موت اپنی جگہ ایک المیہ ہے، کجا لاکھوں انسانوں کا لقمہ اجل بن جانا، اور اس پر کسی کا کچھ نہ کہنا اور نہ ہی محسوس کرنا، یہ بجائے خود ایک دوسرا المیہ ہے

آپ کا شکریہ کہ کم از کم احساس تو دلایا، بے شک یہ کاوش بے کار ہی گئی :(
 
Top