موڈ (2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
وہ دعوت تو کب کی ہو چکی، آپ تو فرانس گئی ہوئی تھی۔

اب اگلی دعوت جب ہو گی میں پہلے سے بتا دوں گا۔

اور یہ آپ نے کیا کیا کہ فرانس کی سیر کی ساری تصویری داستان خواتین کارنر میں لگا دی، اب میرے جیسا بندہ اس پر کیسے تبصرہ کرے؟
 

شمشاد

لائبریرین
روزے شروع ہونے میں بس ایک ہفتہ باقی ہے، پھر سمجھیں دعوتیں ہی دعوتیں، کبھی اپنے گھر اور کبھی کسی کے گھر۔
 

زین

لائبریرین
موڈ ابھی تک خراب تھا اب ٹھیک ہوگیا صبح نو بجے کے بعد ابھی کام سے فارغ ہوا ہوں

شہر میں حالات خراب ہونے کے باوجود یوم آزادی بڑے زبردست طریقے سے منائی گئی ۔ابھی تک لوگ سڑکوں‌پر ڈھول کی تھاپ پر رقص کررہے ہیں‌
 

شمشاد

لائبریرین
یہ انگریزی کا تڑکا اردو محفل میں ضرور لگانا ہوتا ہے۔ سوئمنگ کی جگہ تیراکی نہیں لکھ سکتے؟
 

خوشی

محفلین
موڈ بھی تو انگلش کا لفظ ھے

دھاگے کا نام مزاج کیوں نہیں‌رکھا تھا

میرا موڈ اچھا ھے
 

شمشاد

لائبریرین
واقعی یہ تو غلط بات ہے۔ چلیں جب اس دھاگے کی اگلی قسط شروع کریں گے تو موڈ کی بجائے مزاج کر دیں گے۔
 

خوشی

محفلین
شکریہ اگر میری بات بری لگی ہو تو معذرت ، میں‫‫ تو احتیاط ہی کرتی ہوں‌یہاں کسی معاملے میں دخل نہیں دیتی کبھی ، ا سکے باوجود آُپ کو کبھی لگے کہ میں کچھ غلط لکھ رہی ہوں تو بتا دیا کریں ذاتی پیغام میں
 

شمشاد

لائبریرین
ارے آپ نے یہ کیسے سوچ لیا۔ بلکہ آپ کی بات کو تو سراہا ہے کہ بالکل صحیح کہا۔
خواہ مخواہ میں اتنی ٹینشن مت لیا کریں۔
 

تیشہ

محفلین
وہ دعوت تو کب کی ہو چکی، آپ تو فرانس گئی ہوئی تھی۔

اب اگلی دعوت جب ہو گی میں پہلے سے بتا دوں گا۔

اور یہ آپ نے کیا کیا کہ فرانس کی سیر کی ساری تصویری داستان خواتین کارنر میں لگا دی، اب میرے جیسا بندہ اس پر کیسے تبصرہ کرے؟




آپ نے کیا تبصرہ کرنا تھا بھلا :chatterbox: یہی لکھنا تھا کہ اچھی ہیں ، :grin::grin: تو وہ آپ یہاں بھی لکھ سکتے ہیں ۔۔۔ :battingeyelashes:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top