موڈ (2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ہاں یہ ٹھیک ہے
cheerleader.gif

میں ابھی ڈریس سلیکٹ کرتی ہوں دعوت میں پہن کے جانے کو :party: ،
بس اب مجھے لے کر جائیے گا ،، اکیلے اکیلے مت ہوکر آئیے گا ، میں تیار ہوکے آتی ہوں :party:

ارے باجو ابھی تو اتوار ہے، ابھی دعوت میں جانے میں پورے چار دن باقی ہیں۔ تو کیا چار دن تک تیار ہو کر بیٹھی رہیں گی۔
 

تیشہ

محفلین
ارے باجو ابھی تو اتوار ہے، ابھی دعوت میں جانے میں پورے چار دن باقی ہیں۔ تو کیا چار دن تک تیار ہو کر بیٹھی رہیں گی۔




آپکو نہیں پتا ناں ۔۔ میں ابھی تیاری کرنا شروع کروں گی تو چار دنوں میں مکمل ہوگی :battingeyelashes:
ڈریس ۔۔ میچنگ جوتے ۔۔میچنگ جیولری :party: ۔۔۔ اور بہت کچھ :battingeyelashes:
اسلئے آپ بے فکر رہئیے ۔۔ :party:
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے تو چار منٹ لگتے ہیں تیار ہونے میں۔

ویسے خواتین کی تیاری سے اللہ بچائے۔ یہاں بھی یہی حال ہے۔ اگلے ماہ کہیں جانا ہو تو ابھی سے بتانا پڑتا ہے۔ پھر بھی وقت پر تیار نہیں ہوتیں۔ ہمیشہ دیر کر دیتی ہیں۔

ابھی روزے شروع ہونے والے ہیں۔ کہیں افطاری پر جانا ہے، معلوم ہے کہ اتنے بجے روزہ افطار ہو گا تو دو چار منٹ پہلے اگلے گھر پہنچنا چاہیے، لیکن کیا مجال کہ وقت پر تیار ہو جائیں۔ ہر دفعہ کی طرح اس بار بھی روزہ سڑک پر ہی افطار ہو گا۔
 

تیشہ

محفلین
چھوڑیں باجو ۔۔کسی کی وجہ سے موڈ کیوں خراب کرتی ہیں ۔۔ اگنور کر دیا کریں ۔۔:(




نہیں چھوڑ سکتی سارہ ۔۔ جب میں کسی ممبر سے نا باتچیت کرتی ہوں ۔نا ہی اُس ممبر سے میری سلام دعا ہے تو پھر کسی کی اتنی ہمت کیسے کہ وہ میرے دستخط پے بار ، بار اعتراض کرے ۔
تمھیں اچھے سے معلوم ہے میں نے نا کبھی کسی کے انٹرفئیر کیا ہے اور کبھی کسی کو اپنے میں کرنے نہیں دیا ۔۔ میں جب کسی ایسے انجان ممبر کے کسی لکھے ہوئے دستخط پے شور کروں تو کیسا ہوگا :confused: جبکہ کبھی میں نے اُس سے سلام دعا بھی نا رکھی ہو :worried:
کیوں کوئی کسی میں دخل اندازی کرے ۔ لوگوں کو کیا ہے جو دل ہے لکھوں بھلے شعر لکھوں،قوالی لکھوں، لوری لکھوں ، یا گانا ، یا کوئی جملہ :idontknow:
یہ جو آج میں بولی ہوں اسی لئے بولی ہوں ۔۔ اگر تو لوگ سمجھدار ہوتے تو مجھے نا جھیڑتے ۔۔کہ خواہ مخواہ میں جو مجھے تنگ کرے گا اسکا میں کوئی لحاظ، مروت نہیں کرسکتی :chatterbox:
ڈاکٹر یونس اور ڈیمسل کا قصہ لوگ بھول گئے ہونگے پر میں نہیں ۔۔۔ اگر ہر کسی نئے کے ساتھ ہم ہنس ہنس کے باتچیت کریں گے تو نوبت قتلوں تک ہی پہنچے گی ۔
:skull:
کیوں میں ہر کسی سے بات کروں ؟ نہیں کرتی تو میری مرضی ، میرا موُڈ ، میرا دل ہے ۔
لوگوں کو کیا تکلیف ہے ۔



بہت مشکل سے میں نے غصہ ٹھنڈا کیا ہے کہ سفر پے نکلنا ہے ۔ ورنہ ابھی بھی سمجھو میرا کم نہیں :skull:
 

خوشی

محفلین
توبہ میرے خدا اتنا بول کے بھی کہتی ھیں کہ میں کچھ نہیں بولتی دعا کے ساتھ سفر پہ نکلیں ، ویسے ایک بات ھے جتنا آپ غصہ کریں گی جتنا چڑیں گی اتنا ہی آپ کو تنگ کیا جائے گا کیونکہ آپ کو غصہ دلانا ہی ان کا مقصد ہو سکتا ھے ورنہ اس سے کسی کو کیا فائدہ پہنچنے والا ھے ، بس دعا کے ساتھ گھر سے جائیں‌خدا آپ کو خریت سے واپس لائے میری دعائیں‌آپ کے ساتھ ھیں
 

خوشی

محفلین
بوچھی بہن کے موڈ نے مجھے بھی افسردہ کر دیا ھے ، میرا بھی دل چاہ رہا ھے کسی کو کھری کھری سنانے کو
 

dxbgraphics

محفلین
جن کا موڈ آف ہے وہ پہلی قطار میں کھڑا ہوجائے
جن کا موڈ اچھا ہے وہ دوسری قطار میں

شمشاد بھائی ذرا فہرست تیار کرنا
 

dxbgraphics

محفلین
شاید خاواتین کارنر میں جاسوسی کر کے کسی کو ڈھونڈنا پڑے گا۔ جس طرح وہ جاسوسی کرتی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں، دعوت دینے کا موڈ نہیں ہے۔ البتہ کہیں سے دعوت مل جائے تو کوشش کر کے وقت نکال لوں گا۔
 

سارہ خان

محفلین
باجو امید ہے اب تک آپ کا موڈ ٹھیک ہو گیا ہوگا ۔۔ گھومنے پھرنے میں ۔۔:) خیر خیریت سے واپس آئیں خوب انجوائے کر کے ۔۔۔:battingeyelashes:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top