مٹر مذکر ہے یا مؤنث؟

بھئی میرے گھر میں تو مٹر "پکتے" ہیں:rolleyes:
ہم انہیں ویسے بھی پھانک لیتے ہیں۔ مقصد منہ کا ذائقہ تبدیل کرنے کے علاوہ بچوں کی اماں سے تجدید عہدِ وفا بھی ہوتا ہے۔
میرا تو کام ہی یہی ہوتا ہے:)
مجھے تو مٹر پکے ہوئے اتنے اچھے نہیں لگتے جتنے کچے:battingeyelashes:
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ہم نے سبزی کے بازار میں مٹر گشت کرتے ہوئے دیکھا کہ مٹر کی پھلی بِک رہی تھی۔ البتہ ایک جانب مٹر کےچھلے ہوئے دانے بھی رکھے تھے، جو پھلی کی بہ نسبت مہنگے تھے ۔ ہم نے مٹر کے دانے خریدے جو پھلی سے نکلے تھے اور اپنی نصف بہتر کو لاکر دئیے کہ نیک بخت جا انہیں قیمے اور آلو کے ساتھ پکادے۔ یوں مٹر جو سائنس کی رو سے( بقول محمد بلال اعظم ) مذکر بھی تھے اور مونث بھی پک کر تیار ہوئے تو روٹی کے ساتھ مزہ دے گئے۔ مٹر کی پھلی جو مونث ہوتی ہے، عام طور پر نہیں کھائی جاتی ، صرف اس کے دانے کھائے جاتے ہیں، پکاکر بھی اور کبھی کبھار جب بیگم مٹر چھیل رہی ہوں، ہم انہیں ویسے بھی پھانک لیتے ہیں۔ مقصد منہ کا ذائقہ تبدیل کرنے کے علاوہ بچوں کی اماں سے تجدید عہدِ وفا بھی ہوتا ہے۔
آہا
زبردست
 
السلام علیکم

عندلیب ادی کے خیال کے مطابق مٹر مردانہ سبزی ہے۔
جبکہ ہم اسے صنف نازک میں شمار کرتے آئے ہیں :)


آپ محفلین اس بارے میں یعنی مٹر کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟؟؟
مٹر زنانہ سبزی ہے۔۔ مطلب مٹر کی پھلی۔۔
مٹر مردانہ سبزی ہے۔۔ مطلب مٹر کے دانے۔۔
اصل میں مٹر بےجنس سبزی ہے۔۔۔۔:p
 

فہیم

لائبریرین
اور چولہے پہ بھون کے جو مزہ آتا ہے، اس کا تو جواب نہیں ہے۔
چلیں میں آپ لوگوں کو مٹر کی ایک مزیدار سی ڈش بنانا بتاتا ہوں۔

مٹر کے دانے لیں اور انہیں بہت ہلکا سا گرم پانی میں بوائل کرکے دھوپ میں خشک کرلیں۔
اب ایک پین میں تھوڑا سا گھی یا تیل لیں اور اس میں کالا زیرہ ڈال کا ذرا سا بھونیں اور پھر مٹر کے خشک کیے ہوئے دانے ڈال کر ان کو دھیمی آنچ پر فرائی کرلیں۔
ساتھ میں نمک اور ہلکی سی کالی مرچ شامل کردیں۔
اور جب مٹر اچھے سے فرائی ہوجائیں تو انہیں ایک پلیٹ میں ٹشو پیپر بچھا کر اس پر نکال لیں اور اوپر سے چاٹ مسالہ چھڑک کر کھائیں۔
بہت مزے کے لگتے ہیں :)
 
Top