مٹر مذکر ہے یا مؤنث؟

قیصرانی

لائبریرین
پکنے پر تو یہ دلیل نرم ہو جائے گی۔ فہیم بھائی کو فولاد جیسی سخت دلیل چاہیئے تاکہ عندلیب کو مطمئن کر سکیں :)
آپ نے تو عندلیب کو ہی عندلیپ لکھ کر مبہم کر دیا :battingeyelashes:
ویسے فہیم مٹروں کو فریزر میں رکھ دیں تو جم جانے کے بعد عندلیب سے کہیں دیکھو ٹھوس مٹر کیسے دِکھتے ہیں اب دِکھتی نہ کہہ دینا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
سلاد بطورِ سلاد کا پودا بھی مذکر ہے اور اجتماعی سلاد بھی مذکر ہی ہے لیکن اکثر مؤنث استعمال بھی دیکھا گیا ہے۔ جو کہ میرا خیال ہے ٹھیک نہیں۔
 
مٹر مذکر ہے۔ مثلاً ہرا مٹر، پیلا مٹر۔ :)

مٹر کی دال اور مٹر کی پھلی وغیرہ میں جو "کی" استعمال ہوا ہے وہ مٹر کی مناسبت سے نہیں بلکہ دال اور پھلی کی مناسبت سے ہے جو کہ دونوں ہیں مؤنث ہیں۔ :)
 
سو سنہری دلیلیں اور ایک فولادی دلیل۔ چھا گئے ہیں :)
 
الف عین

لائبریرین
مرد پکائے تو مذکر اور عورت پکائے، جو اکثر درست ہوتا ہے، تو مؤنث!!!!
خیر یہ تو مذاق ہو گیا، سعود میاں کی بات درست لگتی ہے۔ اگر مٹر سے مراد پھلیاں ہوں تو مؤنث اور اس کے دانے ہوں تو مذکر۔ ویسے ہمارے آبائی وطن جاؤرہ میں اس کا جھنجھٹ ہی نہیں ہے۔ وہاں جب یہ سبزی پکائی جاتی ہے تو اس کا نام ’دانے‘ ہو جاتا ہے، کہا جاتا ہے کہ ’آلو دانے‘ پکے ہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
مٹر کے بارے میں پچھلی پوسٹس میں فیصلہ ہو چکا ہے کہ مذکر ہے۔
فرہنگ آصفیہ اور فیروز اللغات کے مطابق ناک 'ہوتی' ہے۔ 'ناک اونچی ہونا' سے بھی اس بات کی تصدیق ہوتی ہے۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ ناک 'ہوتا' عام زبان میں مستعمل ہے۔
سلاد بھی ہوتا ہے نا کہ ہوتی۔ فیروز اللغات کے مطابق۔

فہیم کس کام میں لگا دیا۔ صبح صبح اتنی بھاری لغات اٹھا کر میرا تو حشر ہو گیا۔ :whew:
 
یوسف-2

محفلین
مٹر مذکر ہے۔ مثلاً ہرا مٹر، پیلا مٹر۔ :)

مٹر کی دال اور مٹر کی پھلی وغیرہ میں جو "کی" استعمال ہوا ہے وہ مٹر کی مناسبت سے نہیں بلکہ دال اور پھلی کی مناسبت سے ہے جو کہ دونوں ہیں مؤنث ہیں۔ :)
بجا فرمایا
جیسے ابن سعید کی بہن :p ظاہر ہے کہ یہاں ”کی“ بہن کی مناسبت سے ہے، ابن سعید کی نہیں :)
 
فہیم

لائبریرین
مٹر کے بارے میں پچھلی پوسٹس میں فیصلہ ہو چکا ہے کہ مذکر ہے۔
فرہنگ آصفیہ اور فیروز اللغات کے مطابق ناک 'ہوتی' ہے۔ 'ناک اونچی ہونا' سے بھی اس بات کی تصدیق ہوتی ہے۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ ناک 'ہوتا' عام زبان میں مستعمل ہے۔
سلاد بھی ہوتا ہے نا کہ ہوتی۔ فیروز اللغات کے مطابق۔

فہیم کس کام میں لگا دیا۔ صبح صبح اتنی بھاری لغات اٹھا کر میرا تو حشر ہو گیا۔ :whew:
یعنی صبح ہی صبح محنت
اس کے بعد تو ایک کپ چائے کا ہونا چاہیے تھا نہ :)
 
Top