سعادت
تکنیکی معاون
ڈروئیڈ سینس کے لائسنس کاپتہ چلا؟
جی، یہاں موجود ڈرائیڈ سینز اپاچی کے تحت ہے۔سعادت اسکے لائسنس کا بغور مطالعہ کر کے مطلع کر دیں
اگر آپ ڈرائیڈ سینز کو مہر نستعلیق میں شامل کرنا چاہتے ہیں تو کم از کم یہ کام ضرور کریں:
- مہر نستعلیق کے ڈاؤنلوڈ میں ایک README فائل (سادہ ٹیکسٹ) شامل کریں۔ اس میں مہر نستعلیق کا تعارف پیش کریں، اور یہ بھی لکھیں کہ لاطینی حروف/گلفس ڈرائیڈ سینز سے لیے گئے ہیں، جس کا لائسنس اپاچی ہے، اور جس کے کاپیرائٹ کی تفصیلات فلاں ہیں؛ جبکہ مہر نستعلیق کا لائسنس cc-by (یا cc-by-sa) ہے اور کاپیرائٹ کی تفصیلات فلاں ہیں۔
- ڈاؤنلوڈ میں اپاچی اور cc-by (یا cc-by-sa) لائسنسز کی ایک ایک نقل (سادہ ٹیکسٹ) بھی شامل کریں۔
- مہر نستعلیق فونٹ کے میٹاڈیٹا میں بھی واضح کریں کہ لاطینی حروف/گلفس کا ماخذ ڈرائیڈ سینز ہے، جس کا کاپیرائٹ فلاں ہے اور لائسنس اپاچی، جبکہ اردو/عربی حروف/گلفس کا کاپیرائٹ فلاں ہے اور لائسنس cc-by (یا cc-by-sa)۔ ان دونوں لائسنسز کے روابط بھی فراہم کریں۔
(ویسے اس سارے جھنجھٹ سے بچنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ لاطینی حروف کا معاملہ سرے سے ہی گول کر دیں۔ جس نے بھی اردو اور انگریزی ایک ساتھ استعمال کرنی ہے، وہ اپنی سیایسایس فائل میں اردو کے لیے مہر نستعلیق اور انگریزی کے لیے کوئی بھی دوسرا فونٹ استعمال کر لے، معاملہ ختم!)