مہر نستعلیق ویب فونٹ ۔۔۔مفت ریلیز ۔۔ بہ اشتراک آئی ٹی یونیورسٹی

متلاشی

محفلین
السلام ُ علیکم!
محبانِ اُردو کو یہ اطلاع دیتے ہوئے نہایت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ بحمدللہ مہر نستعلیق ویب فونٹ کا بیٹا ورژن انشاء اللہ ۱۴ دسمبر ۲۰۱۶ کو آئی ٹی یونیورسٹی کے اشتراک سے مفت ریلیز ہو رہا ہے ۔۔
اس فونٹ کو میں (محمد ذیشان نصر) اور میرے والد صاحب جناب نصراللہ مہر نے نہایت محنت کے ساتھ خاص طور ویب، موبائل اور الیکٹرانک میڈیا کے لیے چھ ماہ کے قلیل عرصہ میں آئی ٹی یونیورسٹی لاہورکے وائس چانسلر جناب ڈاکٹر عمر سیف صاحب کی نگرانی میں تیار کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں پنجاب آئی ٹی بورڈ کے پروگرام مینجر جناب سہیل عبداللہ صاحب کی مشاورت بھی شامل رہی ۔

ڈاکٹر عمر سیف صاحب کی پوسٹ

اس فونٹ کی خصوصیات درج ذیل ہیں :۔
۱۔ یہ فونٹ اوپن ٹائپ کریکٹر بیسڈ ہے ۔۔
۲۔ نقاط کی بہترین سیٹنگ مہیا کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔۔
۳۔ اعراب اور مارکس کی مکمل سپورٹ شامل ہے ۔ ۔
۴۔ یہ فونٹ کم ترین حجم(۱۰۴ کے بی) رکھنے کے ساتھ ساتھ بہترین رینڈرنگ سپیڈ کا حامل ہے ۔۔
۵۔ یہ فونٹ لاہوری طرزِ خطاطی کے عین مطابق ہے ۔۔
۶۔ فونٹ میں انگلش کی سپورٹ بھی شامل ہے ۔۔
۷۔ فونٹ کی مزید بہتری اور کرننگ پر کام جاری ہے ۔۔۔


سیمپلز ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔
sample.png


sample2.png


sample3.png


sample4.png


sample5.png
 

متلاشی

محفلین
فونٹ فائل کا سائز ملاحظہ کریں ۔۔۔
sample6.png

فونٹ کی رینڈرنگ سپیڈ کا مختلف فونٹس کے ساتھ تقابل ۔۔۔
نوٹ:۔ جمیل نوری نستعلیق فونٹ کے پرانے ورژن (بغیر کرننگ والے) سے تقابل کیا گیا ہے ۔۔۔
jameel.png

nafees.png

noto.png
 
آخری تدوین:
بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
یقین جانیے کہ فونٹ کے مفت ریلیز ہونے سے زیادہ خوشی فونٹ مکمل ہونے اور سپانسر ملنے کی ہے۔ :)
 

متلاشی

محفلین
گوگل کروم کے ساتھ نہ جانے کیا مسئلہ ہے یہ خود بخود سپیسنگ زیادہ کر دیتا ہے ۔۔۔ فائر فوکس میں ایک جھلک
firefox.png


انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ساتھ ایک جھلک
internet%2Bexplorer.png
 
آخری تدوین:

سعادت

تکنیکی معاون
محبانِ اُردو کو یہ اطلاع دیتے ہوئے نہایت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ بحمدللہ مہر نستعلیق ویب فونٹ کا بیٹا ورژن انشاء اللہ ۱۴ دسمبر ۲۰۱۶ کو آئی ٹی یونیورسٹی کے اشتراک سے مفت ریلیز ہو رہا ہے ۔۔
مبارک ہو، ذیشان! :)

کس لائسنس کے تحت ریلیز کر رہے ہیں؟ اور مہر نستعلیق ’ویب فونٹ‘ سے کیا مراد ہے؟ کیا صرف ویب کے لیے ہے (یعنی WOFF/WOFF2
 
آخری تدوین:
Top