مہندی لگے گی تیرے ہاتھ ۔

فرحت کیانی

لائبریرین
ہائے کیا یاد دلا دیا آپ نے اپیا ، کبھی لگا لیا کرتی تھی اور بہت لگاتی تھی اب تو عرصہ ہوا مہندی والی کون پکڑے :p
کیسے سیکھی تھی ناعمہ؟
مجھے مہندی لگانی نہیں آتی تھی۔ پہلے تو میں بائیو کی ڈائیاگرام بنا دیا کرتی تھی تھوڑی تبدیلی کے ساتھ۔ خاص طور پر آٹریریل سسٹم کی :happy:۔ پھر میں نے سیکھ لی۔ پلین شیشے پر پریکٹس کر کر سیکھی تھی۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اس دھاگے سے میری ٹیچر کے ہاتھ کا بنا ایک اور ڈیزائن یاد آیا سوچا یہاں پوسٹ کر ہی دوں :tongue:
mambinishdesign.jpg

مقدس
نیلم
تبسم
سیدہ شگفتہ اپیا
عندلیب اپیا
فرحت کیانی اپیا
زونی اپیا
تعبیر اپیا

تھینکس ناعمہ ، بہت خوبصورت لگ رہا ہے ڈیزائن ۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
کیسے سیکھی تھی ناعمہ؟
مجھے مہندی لگانی نہیں آتی تھی۔ پہلے تو میں بائیو کی ڈائیاگرام بنا دیا کرتی تھی تھوڑی تبدیلی کے ساتھ۔ خاص طور پر آٹریریل سسٹم کی :happy:۔ پھر میں نے سیکھ لی۔ پلین شیشے پر پریکٹس کر کر سیکھی تھی۔

مجھے تو ایسے ہی آگئی تھی، پتا آپیا مجھے مہندی کی خوشبو بہتتتتتتتتتتت پسند ہے ، اور بس یونہی شوق شوق میں نے لگانا شروع کی اور سیکھ لی۔ :rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
ارے نہیں چاچو جو ابھی آنے والا ہے ، تب ٹیچر کی شادی ہے ، اور مئی میں دوست کی بہنوں کی :rolleyes:

پھر تو اگلے سال والا فروری تو بہت دور ہے اور مئی میں شادی یعنی کہ اگلے مہینے اور وہ بھی فیصل آباد کی گرمی میں۔ براتیوں کا حشر ہو جائے گا۔
 
عندلیب

محفلین

تبسم

محفلین

فرحت کیانی

لائبریرین
مجھے تو ایسے ہی آگئی تھی، پتا آپیا مجھے مہندی کی خوشبو بہتتتتتتتتتتت پسند ہے ، اور بس یونہی شوق شوق میں نے لگانا شروع کی اور سیکھ لی۔ :rolleyes:
مہندی کی خوشبو تو واقعی بہت مزے کی ہوتی ہے۔ اچھا ناعمہ کہتے ہیں جب مہندی خشک ہو جائے تو ہاتھ دھو کر اگر تھوڑا سا آئل لگا لیں ہاتھوں پر تو رنگ گہرا ہی رہتا ہے۔ یا شاید ہاتھ دھونے سے پہلے لگائیں۔۔مجھے ٹھیک طرح سے یاد نہیں آ رہا۔
 
میں نے یہ سنا ہے اپیا جب مہندی سوکھ جائے تو ہاتھ دھونے سے پانچ دس منٹ پہلے آئل لگا لینا چاہیے :)
 
Top