محمد وارث
لائبریرین
اکثریت کی رائے، سوائے جمہوری اسمبلیوں کے، کہیں بھی "درست" ہونے کی دلیل نہیں ہو سکتی۔آپ نے جو بتایا یہ کوئی ڈھکی ہوئی باتیں نہیں ہیں۔ میرا مقصد یہ تھا کہ اقلیتی فرقے کے جید علماء یا جید مسلمان مسلمانوں کی اکثریت کے ترجمان نہیں ہو سکتے۔ یا یوں کہ لیں کہ ان کو اس بات کا حق نہیں ہے یا یوں کہ لیں کہ ان کی رائے کو مسلمانوں کی اکثریت کی رائے نہیں کہا جا سکتا
علامہ ابن تیمیہ مسمانوں کی اکثریت کی نمائندگی نہیں کرتے اور نہ ہی اکثر مسلمان عقائد میں علامہ ابن تیمیہ کے پیروکار ہیں۔
میرا مقصد بھی صرف اتنا ہی بتانا تھا کہ "تصوف" تمام مسلمانوں کی نمائندگی نہیں کرتا بلکہ خود مسلمانوں کی بڑی تعداد تصوف کو غیر اسلامی اور اس کے پیروکاروں کو مشرک اور بدعتی کہتے رہے ہیں اور کہتے ہیں۔باقی، اگر مزید تفصیل میں جائیں گے تو ہر مسلمان دوسرے مسلمان کی نظر میں کوئی نہ کوئی "اور" حیثیت ہی رکھتا ہے سوائے مسلمان ہونے کے۔
آخری تدوین: