میرا تو سب کچھ ہی غلط ہے۔

محمد وارث

لائبریرین
سبحان اللہ۔ ابھی تو آپ نے کچھ کیا ہی نہیں۔۔۔ اور وہ جو "ماسٹر جی" کے "مانیٹروں" نے آپ کے دفتر کے دفتر بھر رکھے ہیں ان کا کیا؟ :waiting:
وہ سب غیر حاضریوں اور ناہنجاریوں کے ریکارڈز ہیں۔ لگتا ہے آپ ماسٹر جی سے مار پڑوا کر ہی چھوڑیں گے۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
اور شیعہ کا کیا عقیدہ ہے؟؟؟
اہل تشیع کے اصول دین میں ایک 'عدل' کا اصول ہے۔ دیگر مسلمانوں کے نزدیک عادل ہونا اللہ تعالیٰ کی فقط ایک صفت ہے لیکن ان کے ہاں اللہ نے عدل اپنے آپ پر واجب کیا ہوا ہے یعنی نیکو کار کے لیے لازمی جزا اور خطاکار کے لیے لازمی سزا جب کے دیگر مسلمان اس چیز کو اللہ کے لیے واجب نہیں سمجھتے بلکہ جزا اور سزا کو اللہ کی مرضی پر چھوڑ تے ہیں، عدل پر نہیں۔
 
سید عمران

محفلین

عدل کے ساتھ رحم بھی تو ان کی صفت ہے...
اور سبقت رحمتی غضبی کی رو سے تو رحمت غالب ہوئی...
 
الشفاء

لائبریرین
وہ سب غیر حاضریوں اور ناہنجاریوں کے ریکارڈز ہیں۔ لگتا ہے آپ ماسٹر جی سے مار پڑوا کر ہی چھوڑیں گے۔ :)[/QUOTE
ارے حضور۔ اس بارگاہ میں ساری ناہنجاریاں پلک جھپکتے ہی حسنات کے ڈھیر میں بدل جاتی ہیں بس قلب منیب ہونا چاہیے۔ یعنی رجوع کرنے والا۔۔۔ :)
 
الشفاء

لائبریرین
اہل تشیع کے اصول دین میں ایک 'عدل' کا اصول ہے۔ دیگر مسلمانوں کے نزدیک عادل ہونا اللہ تعالیٰ کی فقط ایک صفت ہے لیکن ان کے ہاں اللہ نے عدل اپنے آپ پر واجب کیا ہوا ہے یعنی نیکو کار کے لیے لازمی جزا اور خطاکار کے لیے لازمی سزا جب کے دیگر مسلمان اس چیز کو اللہ کے لیے واجب نہیں سمجھتے بلکہ جزا اور سزا کو اللہ کی مرضی پر چھوڑ تے ہیں، عدل پر نہیں۔

اس معاملے پر ہمیں ہمیشہ یہ روایت یاد آ جاتی ہے۔۔۔

امام حاکم مستدرک میں نقل کرتے ہیں، کہ حضرت سیدنا انس ( رضی اللہ تعالٰی عنہ ) فرماتے ہیں، ایک روز سرکار دو عالم ( صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم ) تشریف فرما تھے۔ آپ ( صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم ) نے تبسم فرمایا۔ حضرت عمر فاروق اعظم ( رضی اللہ تعالٰی عنہ ) نے عرض کیا، یارسول اللہ ( صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم ) آپ ( صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم ) پر میرے ماں باپ قربان! آپ نے کس لئے تبسم فرمایا ؟ ارشاد فرمایا۔ “ میرے دو امتی اللہ ( عزوجل ) کی بارگاہ میں دو زانو گر پڑیں گے۔ ایک عرض کرے گا یااللہ ( عزوجل )! اس سے میرا انصاف دلا کہ اس نے مجھ پر ظلم کیا تھا۔ اللہ ( عزوجل ) فرمائے گا اس کا حق اس کو دے دے۔ وہ عرض کرے گا۔ یااللہ ( عزوجل ) میری نیکیاں اہل حقوق لے چکے ہیں اب تو میرے پاس کچھ بھی نہیں۔ اللہ ( عزوجل ) مدعی سے فرمائے گا، اب یہ بے چارہ کیا کرے اس کے پاس تو کوئی نیکی باقی نہیں۔ مظلوم عرض کرے گا، میرے گناہ اس کے ذمے ڈال دے۔ لٰہذا اس کے گناہ ظالم کے ذمے ڈال دئیے جائیں گے۔ اس کے باوجود حساب صاف نہ ہوگا۔ اتنی بات فرما کر سرکار ( صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم ) رو پڑے۔ فرمایا وہ دن بہت عظیم دن ہوگا! کیونکہ اس وقت ( یعنی بروز قیامت ) ہر ایک اس بات کا ضرورت مند ہو گا کہ اس کا بوجھ ہلکا ہو۔ اللہ ( عزوجل ) مظلوم سے فرمائے گا، دیکھ تیرے سامنے کیا ہے ؟ وہ عرض کرے گا، اے پروردگار! میں اپنے سامنے چاندی کے بڑے شہر اور بڑے بڑے محلات جو سونے اور جواہر اور مروارید سے آراستہ دیکھ رہا ہوں۔ یہ شہر اور عمدہ محلات کس پیغمبریا صدیق یا شہید کیلئے ہیں ؟ اللہ ( عزوجل ) فرمائے یہ اس کیلئے ہیں جو ان کی قیمت ادا کرے۔ بندہ عرض کرے گا ان کی قیمت کون ادا کر سکتا ہے ؟ اللہ فرمائے گا تو ادا کر سکتا ہے۔ وہ عرض کرے گا وہ کس طرح ؟ اللہ ( عزوجل ) فرمائے گا اس طرح کے تو اپنے بھائی کے حقوق معاف کر دے۔ بندہ عرض کرے گا۔ یااللہ ( عزوجل )! میں نے سب حقوق معاف کئے۔ اللہ ( عزوجل ) فرمائے گا اٹھ اور اپنے بھائی کا ہاتھ پکڑ دونوں اکھٹے جنت میں چلے جاؤ۔ پھر سرکار ( صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم ) نے فرمایا، اللہ ( عزوجل ) سے ڈرو اور مخلوق میں صلح کرواؤ کیونکہ اللہ ( عزوجل ) بھی بروز قیامت مسلمانوں میں صلح کروائے گا۔
 
کیا آپ گارنٹی دیتے ہیں اس "بنے ہی بنے" کی؟
جنت میں جانا اور دوزخ سے بچنا تو محض اللہ کے فضل سے ہے ہمارا کام سیدھے راستے پر چلتے رہنا ہے لیکن اس بات کی قطعی گارنٹی ہونی چاہئے کہ بندہ جس راستے پر چل رہا ہے وہی اللہ تبارک و تعالی کا پسندید راستہ ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
بعض اوقات صرف مطالعہ کافی نہیں ہوتا، میں نے شرک کو سمجھنے کے لئے ایک مفتی صاحب کی تقریبا 40 منٹ کی تقریر کو 3 مرتبہ سنا :)
واجب الوجود کا معنی سمجھنے کے لئے مختلف کتب کا مطالعہ کرنا پڑا۔

چلیں یہاں یہ بات تو واضع ہوگئی کہ آپ کو کسی چیز کو سمجھنے کے لیئے کافی مشقت کرنی پڑتی ہے ۔ :D
 
ظفری

لائبریرین
شیعہ عرب میں برابرہیں
یہ الگ بات ہے کہ کچھ شیعہ ایک دوسرے کو شیعہ نہیں مانتے۔ شیعہ کا مسئلہ ہے کہ کوئی اصلاحی کام نہیں ہوا۔ بگاڑ در بگاڑ ہے اور راویوں نے شیعوں کی مت ماری ہے اوپرسے بغض سینیت نے حلیہ بگاڑ دیا ہے
عراق اور لبنان میں شیعہ اکثریت میں ہیں ۔ اس کے علاوہ باقی عرب ممالک سنیوں کی اکثریت ہے ۔ شام میں کہا جاتا ہے کہ وہاں اکثریت شعیوں کی ہے مگر اعداد و شمار اس کو غلط ثابت کرتے ہیں ۔ خلیجی عرب ممالک میں بحرین کے علاوہ باقی تمام ممالک میں سنیوں کی اکثریت ہے ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
بعض اوقات صرف مطالعہ کافی نہیں ہوتا، میں نے شرک کو سمجھنے کے لئے ایک مفتی صاحب کی تقریبا 40 منٹ کی تقریر کو 3 مرتبہ سنا :)
واجب الوجود کا معنی سمجھنے کے لئے مختلف کتب کا مطالعہ کرنا پڑا۔
اور میں اس طرح کی تقاریر یا لیکچرز یا محافل یا مجالس یا دروس کو بھی "مطالعہ" ہی کا حصہ سمجھتا ہوں :)
 
اور میں اس طرح کی تقاریر یا لیکچرز یا محافل یا مجالس یا دروس کو بھی "مطالعہ" ہی کا حصہ سمجھتا ہوں :)
علما کی تحاریر کا ایک بڑا حصہ ان کے خطبات، دروس اور تقاریر پر مشتمل ہے. :)
اکثراوقات بات کی ٹون اس کے معنی کو سمجھنے کے لئے زیادہ معاون ثابت ہوتی ہے۔ اس لئے کسی تقریر کو تحریری صورت میں پڑھنے سے اسے اصل حالت میں سننا (اگر دستیاب ہو) تو زیادہ مفید ہوتا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اکثراوقات بات کی ٹون اس کے معنی کو سمجھنے کے لئے زیادہ معاون ثابت ہوتی ہے۔ اس لئے کسی تقریر کو تحریری صورت میں پڑھنے سے اسے اصل حالت میں سننا (اگر دستیاب ہو) تو زیادہ مفید ہوتا ہے۔
میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ جو بھی چیز میرے علم میں اضافہ کرے یا پہلے سے موجود تھوڑے بہت علم کو سمجھنے میں معاون ثابت ہو وہ سب مطالعے ہی کا حصہ ہیں چاہے وہ یو ٹیوب پر ویڈیوز ہوں یا میرے ہاتھ میں موجود کوئی کتاب یا کچھ اور :)
 
اکمل زیدی

محفلین
بعض اوقات صرف مطالعہ کافی نہیں ہوتا، میں نے شرک کو سمجھنے کے لئے ایک مفتی صاحب کی تقریبا 40 منٹ کی تقریر کو 3 مرتبہ سنا :)
واجب الوجود کا معنی سمجھنے کے لئے مختلف کتب کا مطالعہ کرنا پڑا۔
پھر کیا سمجھے تھوڑا سے ہم سے بھی شیئر کریں "اپنی سمجھ"
 
محمد وارث

لائبریرین
اس بات کی قطعی گارنٹی ہونی چاہئے کہ بندہ جس راستے پر چل رہا ہے وہی اللہ تبارک و تعالی کا پسندید راستہ ہے۔
اس کو "ایک مشہور" شاعر نے اپنے رنگ میں یوں کہا ہے :)

وفاداری بشرطِ استواری اصلِ ایماں ہے
مرے بُت خانے میں تو کعبے میں گاڑو برہمن کو
 
اکمل زیدی

محفلین
شیعہ عرب میں برابرہیں
یہ الگ بات ہے کہ کچھ شیعہ ایک دوسرے کو شیعہ نہیں مانتے۔ شیعہ کا مسئلہ ہے کہ کوئی اصلاحی کام نہیں ہوا۔ بگاڑ در بگاڑ ہے اور راویوں نے شیعوں کی مت ماری ہے اوپرسے بغض سینیت نے حلیہ بگاڑ دیا ہے
سید عمران صاحب چلیں یہ تو ایچ اے خان ہیں انہیں تو معافی ہے مگر آپ نے جو متفق کی ریٹنگ دی ہے وہ کسی مخصوص جملے پر دی ہے یا مکمل بات پر دی ہے تھوڑی وضاحت کریں مستقبل میں کام آئی گی ۔
 
Top