تعارف میرا نام نوشاب ہے

نوشاب

محفلین
نام: نوشاب
شوق: کمپیوٹر کو زیادہ سے زیادہ جاننا، کیوں کہ یہ ایک ایسی دنیا ہے کہ جس کی کوئی حد ہی نہیں پتہ نہیں کیوں روز صبح اٹھ کر ایسا لگتا ہے کہ آپ اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اور پھر ایک نئی لگن اور جذبے کے ساتھ اسے کھوجھنے لگ جاتے ہیں مگر اگلی صبح پھر کورا ہی محسوس کرتا ہوں۔
 
تلمیذ

لائبریرین
اردو محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے۔ تجسس اور جستجو کی یہی لگن آپ کے علم میں بے حد اضافہ کرے گی۔ اسے جاری رکھیں۔
 
عسکری

معطل
نام: نوشاب
شوق: کمپیوٹر کو زیادہ سے زیادہ جاننا، کیوں کہ یہ ایک ایسی دنیا ہے کہ جس کی کوئی حد ہی نہیں پتہ نہیں کیوں روز صبح اٹھ کر ایسا لگتا ہے کہ آپ اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اور پھر ایک نئی لگن اور جذبے کے ساتھ اسے کھوجھنے لگ جاتے ہیں مگر اگلی صبح پھر کورا ہی محسوس کرتا ہوں۔
بس پھر تو رہنے ہی دیں کیا نکالنا ہے موئے کلپیوٹر سے ہمیں :grin: خوش آمدید
 
نوشاب

محفلین
شکریہ !آپ سب کا
دیر سے جواب اس وجہ سے دیا کہ ابھی مجھے کافی آپشن سمجھ میں نہیں آئے مثلا اکٹھا جواب کیسے دینا ہے
وی بی بی کیسے استعمال کرنا ہے ِِ ؟
باقی ایک بار پھر اآپ سب کا شکریہ مجھے خوش آمدید کہنے کا
 
نوشاب

محفلین
خوش آمدید بھیا :) اپنے منفرد نام کے مطلب سے بھی آگاہ کریں :)
ہمارے نام کا مطلب ہے کہ ’’نوجوان‘‘
اگر ’’ب‘‘ ہٹا دیں تو صرف ’’نوشا ‘‘رہ جاتا ہے مطلب ’’دلہا‘‘ جسے بنے ہوئے ہمیں نو سال ہوچکے ہیں
اور اگر ’’شا ‘‘بھی ہٹا دیں تو صرف ’’نو ‘‘ رہ جاتا ہے نو (نتھنگ ) مطلب کچھ نہیں
 
فارقلیط رحمانی

نَو کے معنی نئے، جدید کے ہوتے ہیں، جیسے نَو جوان یعنی نیا جوان، نَو +شاب= نَو بمعنی نیا +شاب بمعنی جوان=نو جوان یا نیا جوان
نَو فارسی لفظ ہے اور شاب عربی۔
نَو شا= الف سے نہیں لکھا جاتا بلکہ نَوشہ لکھا جاتا ہے۔
نَو+شہ= نَو بمعنی نیا+ شہ، شاہ کا مخفف ہے، گویا نَوشہ کے معنی ہوئے نیا شاہ یا نیا بادشاہ
چونکہ دولہا کو کچھ اِس طرح سے سجایا جاتا ہے گویا اُسے آج ہی نئی نئی بادشاہت عطا ہوئی ہو
اور
وہ کسی مملکت یا ریاست کا نیا نیا بادشاہ ہو اِسی لیے اُسے نَوشہ کہا جاتا ہے، ورنہ نوشہ کے لغوی یا لفظی معنی دولہا کے قطعی نہیں ہوتے۔ایک بار پھر اردو محفل میں :welcome:
 
Top