ہمارے نام کا مطلب ہے کہ ’’نوجوان‘‘
اگر ’’ب‘‘ ہٹا دیں تو صرف ’’نوشا ‘‘رہ جاتا ہے مطلب ’’دلہا‘‘ جسے بنے ہوئے ہمیں نو سال ہوچکے ہیں
اور اگر ’’شا ‘‘بھی ہٹا دیں تو صرف ’’نو ‘‘ رہ جاتا ہے نو (نتھنگ ) مطلب کچھ نہیں
نَو کے معنی نئے، جدید کے ہوتے ہیں، جیسے نَو جوان یعنی نیا جوان، نَو +شاب= نَو بمعنی نیا +شاب بمعنی جوان=نو جوان یا نیا جوان
نَو فارسی لفظ ہے اور شاب عربی۔
نَو شا= الف سے نہیں لکھا جاتا بلکہ نَوشہ لکھا جاتا ہے۔
نَو+شہ= نَو بمعنی نیا+ شہ، شاہ کا مخفف ہے، گویا نَوشہ کے معنی ہوئے نیا شاہ یا نیا بادشاہ
چونکہ دولہا کو کچھ اِس طرح سے سجایا جاتا ہے گویا اُسے آج ہی نئی نئی بادشاہت عطا ہوئی ہو
اور
وہ کسی مملکت یا ریاست کا نیا نیا بادشاہ ہو اِسی لیے اُسے نَوشہ کہا جاتا ہے، ورنہ نوشہ کے لغوی یا لفظی معنی دولہا کے قطعی نہیں ہوتے۔ایک بار پھر اردو محفل میں