میرا پِنڈ-سرائچ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
DSC00425.jpg
بہت خوبصورت!
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
گاؤں کے سکول کے بچوں کا یونیفارم پینٹ شرٹ! :eek:
یار میں نوے کی دہائی میں لاہور کے ایک ہائی سکول میں پڑھتا تھا۔ اور ہمارا یونیفارم سفید شلوار قمیض تھی۔ :)
تبدیلی حیرت انگیز ہے۔ :)
اچھا یہ بتاؤ کہ تعلیمی اداروں کی تعداد کتنی ہے ؟

عثمان بھائی، یہ بات خوش ہو کے لکھی یا ناخوش ہو کے، یونیفارم والی ؟
 

عثمان

محفلین
عثمان بھائی، یہ بات خوش ہو کے لکھی یا ناخوش ہو کے، یونیفارم والی ؟
یہ بات نیوٹرل موڈ میں لکھی۔ :)
شلوار قمیض ویسے تو مجھے پسند ہے کہ آرام دہ لباس ہے۔ اور خاص طور پر گرمیوں میں تو کافی سہولت رہتی ہے۔ لیکن سفید رنگ کے کپڑے جلد گندے ہوجاتے اور ایک ہی دن پہن کر دھونے پڑتے تھے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
آجکل تو دیہاتوں میں بھی چاول کی فصل سے چاول الگ کرنے کے لیے شیلر لگے ہوئے ہیں جو منٹوں میں منوں چاول فصل سے الگ کر دیتے ہیں۔
 
یہ گھر اندر سے کیسا ہے؟ کیا آپ نے اسے اندر سے دیکھا کبھی؟
یہ تو نہیں دیکھا لیکن ہمارے پرانا گھر بھی سکھوں کا بنا ہوا تھا وہ دیکھا ہے۔
میں ان سے اجازت لیکر تصاویر کھینچوں گا اندر کی پھر وہ بھی دکھا دوں گا
 
کیا واقعی یہ بازار ہے؟ یہ تو گھر دکھائی دے رہے ہیں یہاں۔
بازار سے مراد گلی سمجھ لیں۔اب ہر بازار "اتوار بازار" یا "جمعہ بازار" تو نہیں ہوتا نا:)
بازار اس لیے لکھا ہے کیونکہ یہ کافی کھلا ہے وگرنہ اندروں گاؤں کی گلیاں بہت چھوٹی ہیں
 
تھاپے کس چیز کو کہتے ہیں؟
تھاپا ڈیڑھ دو فیٹ لمبا لکڑی کا ایک ڈنڈا سا ہوتا ہے۔
کپڑے دھونے کیلیے استعمال ہوتا ہے تھاپا۔پہلے کپڑوں کو صابن لگا لیا جاتا ہے پھر تھاپا لیکر اسکی پٹائی کی جاتی ہے۔اور کبھی کبھار یہ تھاپا بچوں کی پٹائی کے کام بھی آتا ہے:)
میرا کیمرہ ایک دوست لے گیا ہے اسے آلینے دیں پھر آپکو تھاپا بھی دکھا دوں گا
 
کتنی خوبصورتی ہے یہاں!
مجھے نہیں پتہ مجھے بھی یہاں جانا ہے!!!!!!!!!
میرے امی روزمجھے کھیتوں میں بھیجنے کی ناکام کوشش کرتی ہیں لیکن میں کمپیوٹر سے نہیں اٹھتا۔
پتہ نہیں کتنے دنوں بعد صرف تصاویر کھینچنے کھیتوں میں گیا تھا
 
واؤ ووووووووو خوبصورت
یہ تو بھتیجا اینڈ کمپنی کے مطلب کی تصویر ہے :happy:
یہ سب ہمیں دے دیں :happy:
بڑے شوق سے نکلوائے تھے یہ چوزے لیکن بیچاروں کا دو ماہ کے اندر صفایا ہوگیا:(
کچھ بلی کھا گئی اور کچھ بیماری۔ایک آدھ گائے کے پاؤں کے نیچے آکر اس جہان فانی سے کوچ فرما گئے:crying3:
صرف یہ تصویر ہی بچی ہے یاداشت کے طور پر
 
Top