میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
اندازہ تھا کہ زیک بھائی نے اپنے قد کی وجہ سے کہا ہے، تو ایسا غمناک بھی نہیں تھا۔

میرے ذہن میں بیک وقت دونوں خیال آئے تھے۔ قد کی لمبائی کا (جو جمپنگ کی ویڈیو میں نظر آرہی تھی) دوسرے بیٹے کے نہ ہونے کا۔ سو لمبائی کو نظر انداز کرکے دوسرے ٹریک پر چل دیا۔ اب یہ ٹریپ تھا یا کیا، مجھے اندازہ نہ ہوا:)

اور ہمارا اندازہ تھا کہ لفظ "بچوں" کو پکڑا ہے زیک بھائی نے، ایک بچہ کے تناظر میں۔
یعنی تہتر کے آئین کے تناظر میں میرا اندازہ قرینِ قیاس ثابت ہوا۔
 

جاسمن

لائبریرین
بچوں کے قد کی کوئی فکر نہیں ہے کہ جیسا بھی ہے زبردست ہے۔

یہ تو صرف اس حقیقت پر مذاق کر رہا تھا کہ میری ایک بیٹی ہے۔ میرے اور بیوی کے قد میں کافی فرق ہے اور خاندان میں بھی میرا قد اونچا ہے۔ لہذا اس بات کا کوئی چانس نہیں کہ بیٹی کا قد مجھ سے اونچا ہو جائے۔ ماں سے تو دور سے بھی وہ اب لمبی لگتی ہے۔

ماشاءاللہ۔اللہ آپ کی بیٹی کے نصیب بہت شاندار کرے اور آپ کے خاندان کو ہنستا بستا رکھے۔آمین!
میری بیٹی کو اپنے قد کے بارے میں بہت فکر رہتی ہے۔کئی بار پوچھے گی کہ اس کا قد میرے جتنا ہوجائے گا یا نہیں۔
جبکہ آپ کی طرح مجھے بھی بچوں کے قد کی کوئی فکر نہیں۔اسے بھی تسلی دیتی ہوں کہ اپنی سیرت کو اچھا بنائے۔یہ اچھی ہو تو انسان کا قد بڑا ہوجاتا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
ہے دھوپ بہت تیز غم ہجر کی جاناں
دل ڈھونڈنے لگتا ہے تیری یاد کے سائے
پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہت یاد آرہے ہیں۔جی چاہتا ہے روضہ پہ جا کے کسی ستون کے گلے لگ کے ہی روتے رہیں۔۔۔۔۔۔روتے رہیں۔
 
میری کیفیت یوں ہے کہ دو لڑیوں میرا داخلہ بند ہے اور متعدد مراسلے محذوف ہوچکے ہیں۔
اور امید ہے کہ یہ مراسلہ بھی حذف اور لڑی میرے لئے بند کر دی جائے گی
 

سید عمران

محفلین

شاہد شاہ

محفلین
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top