میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمدظہیر

محفلین
اقبال کا ذکر ہوا ہے تو ایک شعر میری طرف سے بھی جو اسکول کے زمانے میں ہم نے ایک تقریر میں کہا تھا
دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے
پر نہیں، طاقت پرواز مگر رکھتی ہے:)
 

زیک

مسافر
چلیں مغرب کو جانے دیجیے، کیا پتہ وہاں کس ملک میں جھوٹ،الزام،بہتان تراشی پسندیدہ فعل ہے اور کہاں نہیں۔ ان افعال کا ذکر اس لیے کیا کہ پاکستان میں سنسر شپ انہی کاموں پر نافذ کی جا رہی ہے۔ اگر سیاستدانوں کو میں کرپٹ سمجھتی ہوں تو آمروں کے ادوار کو بد ترین۔ ریجیکٹڈ والا ٹویٹ میرے نزدیک انتہائی غلط تھا، نہ کہ واپس لینا. اور آپ کو جن پر سنسر شپ نافذ ہونے پر ترس آ رہا ہے وہ ٹویٹ کی واپسی پر آپے سے باہر ہوئے اور آرمی کو بکاؤ، ٧١ جیسا سرینڈر، آرمی چیف کو ممنون حسین اور بہت کچھ نہ قابل بیان بھی ارشاد فرما رہے تھے. اب اسے امریکہ میں آزادی اظہار کہا جاتا ہو تو ٹھیک ہے
جھوٹ غلط بات ہے لیکن جرم نہیں۔ جرم اور گناہ میں کافی فرق ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹویٹ غلط تھا اور اصولاً اس پر استعفی بنتا تھا۔ تحریک انصاف کی سیاست کو پسند نہیں کرتا اور ان کے ٹویٹ واپس ہونے پر مؤقف سے بھی اختلاف ہے لیکن ان کو بالکل حق حاصل ہے کہ آرمی کو جتنا چاہے برا کہیں۔ حد سے گزریں گے تو اخلاقی یا سیاسی طور پر بات غلط ہو گی لیکن جرم پھر بھی نہیں۔
 
انتظامیہ کو توجہ فرمانی چاہیے کہ گزشتہ کچھ وقت سے محفل پر غالباٌ ایک ہی خاتون مختلف لوگوں کے مراسلوں پر منفی درجہ‌بندیوں کا استعمال کر رہی ہیں اور اس طرح کر رہی ہیں کہ ان گفتگوؤں میں ان کی شرکت بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ اسے بزرگی کے خیال سے گوارا کر لیا جائے یا تنبیہ کی امید رکھی جائے؟
 

صائمہ شاہ

محفلین
مطلب، منتظمین قوانین کا حقیقی معنوں میں اطلاق کرنے سے قاصر ہیں؟
آپ جو بھی بھڑاس انتظامیہ کے خلاف نکالنا چاہتے ہیں اپنی طرف سے نکالئے میری بات کو اپنے اشاراتی رنگ مت دیں میں کھل کر بول سکتی ہوں اور آپ کے بودے تراجم کی محتاج نہیں ۔ آپ اپنے گروہ سمیت اپنی منظم دہشت گردی جاری رکھیے ۔
 

صائمہ شاہ

محفلین
انتظامیہ کو توجہ فرمانی چاہیے کہ گزشتہ کچھ وقت سے محفل پر غالباٌ ایک ہی خاتون مختلف لوگوں کے مراسلوں پر منفی درجہ‌بندیوں کا استعمال کر رہی ہیں اور اس طرح کر رہی ہیں کہ ان گفتگوؤں میں ان کی شرکت بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ اسے بزرگی کے خیال سے گوارا کر لیا جائے یا تنبیہ کی امید رکھی جائے؟
راحیل صاحب
یہ گفتگو تھی ؟؟؟؟؟
پھبتیاں کستے ہوئے جملے
گھٹیا جگت بازی
یہاں تک کہ وارث کو بھی نہیں بخشا تو کوئی اس کیچڑ میں کیا سوچ کر پاوں رکھے گا ؟؟؟
آپ اپنا غصہ وہیں اتارئیے جہاں گرنے سے آپ کو چوٹ لگی ہے میں تو یوں بھی کبھی آپ کو مخاطب نہیں کرتی ۔
گو کہ بات کرنے کی تمیز آپ کو شروع سے ہی نہیں مگر اب تو آپ بالکل ہی آپے سے باہر ہو گئے ہیں ۔ میں مزید کوئی جواب نہیں دوں گی ، کسی کی بات پر ہنسنا یا اس سے غیر متفق ہونا میرا حق ہے جو محفل کے ہر رکن کو حاصل ہے میں انوکھی نہیں ہوں آپ میرے کمنٹ پر منفی ریٹنگ دے دیجیے یقین مانیے مجھے بہت خوشی ہوگی کہ آپ سے میری سوچ نہیں ملتی اور نہ ہی میں آپ کی ذہنی بالیدگی اور سوچ کی کمزوری کا رونا روؤں گی ۔
بسم اللہ کیجئے حواریوں سمیت
میری طرف سے پہلا اور آخری جواب خود ساختہ عالم صاحب کو
 
آخری تدوین:
لڑی بتا رہی ہے کہ یہاں پہلے ہی ایف آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی طلبی وغیرہ پر معرکہ ہو چُکا ہے۔
مطلب میں انکار ای سمجھاں۔۔۔۔
 

محمدظہیر

محفلین
انتظامیہ سے رابطہ کرنے کا درست طریقہ کار میسر ہے جیسا کہ محترم نبیل بھائی نے کہا، براہ کرم دیگر زمروں کو معاف رکھیے ان موضوعات سے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top