میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فاخر رضا

محفلین
اسپتال پہنچ گیا ہوں، 20 مریض وہ بھی سارے کے سارے آئی سی یو میں، مریض کم اور مشینیں زیادہ. اب شاید کل ہی ملاقات ہو. روز ایک نئی کہانی ہے یہاں کی، زندگی اور موت چوہے بلی کا کھیل کھیلتی ہیں اور ہم منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں. اگر ہوش قائم رہے تو پھر ملیں گے
 

زیک

مسافر
لاہور میں آکے اوبر ٹیکسی لی۔مجھ سے کرایہ زیادہ لیا گیا اور پیسے یہ کہہ کر کہ کھلے نہیں اور آئندہ آپ جب ٹیکسی کرائیں گی تو کٹ جائیں گے۔
میری دوست کا بیٹا ایف اے میں ہے اور خود بھی ٹیکسی چلاتا ہے۔اس نے بعد میں مجھے سب سمجھایا۔اور شکایت کر کے مجھے پیسے واپس دلوائے۔۔۔
اس کی بہن پوچھنے لگی آنٹی کریم نہیں ۔۔۔"آگے پتہ نہیں کیا کہا۔
نہیں میں نے کریم تو نہیں لگائی"میں نے بڑی معصومیت سے کہا"بعد میں جب بات سمجھی تو ہم سب بہت ہنسے۔
پاکستان میں اوبر کا کرایہ آپ فون ایپ میں نہیں دیتے؟
 

لاریب مرزا

محفلین
ابھی تو اگست ہے۔ سکول کھل گئے کیا ؟
جی ہاں، اساتذہ کے لیے یکم اگست سے اسکول کھل چکے ہیں۔ طلبہ البتہ 21 اگست سے آئیں گے۔ اس دنوں میں ہماری ورکشاپس ہوتی ہیں۔ ایک ٹیم آتی ہے جو اپنے طریقے سے ہماری Evaluation کرتی ہے۔ لیکچرز ہوتے ہیں۔ اور بھی بہت کچھ ہوتا ہے۔ آج کل خاصی مصروفیت چل رہی ہے۔
 

فاخر رضا

محفلین
حكمة رائعة :
الناس يمسحون ماضيك الجميل مقابل زلة منك ..
والله سبحانه وتعالى يمحو ماضيك السيء مقابل توبة منك ، فأيهم أحق بطلب الرضا ؟
فكن مع الله ولا تبالي ...
 

فاخر رضا

محفلین
عظیم حکمت
لوگ آپکی ایک لغزش پر آپکا خوبصورت ماضی دھو ڈالتے ہیں
خدا آپ کا برا ماضی ایک توبہ سے دھو ڈالتا ہے
تو کون ہے جو رضا طلب کئے جانے کا زیادہ حقدار ہے
پس خدا کے ساتھ رہو اور پرواہ نہ کرو
 

محمد وارث

لائبریرین
عید کی دس چھٹیاں ایسے غائب ہو گئیں جیسے گدھے کے سر پر سے سینگ، اب کل سے ہم ہو نگے اور "گمشدگی" کا رونا۔
 
گدھے کے سینگ ہوتے ہی نہیں تو کہاوت میں غائب گدھے کے ہی کیوں کروائے جاتے ہیں؟
یہ کہاوت اسی لیے ہے، مطلب یہی ہے کہ گویا کبھی یہ کام ہوا ہی نہیں۔
جیسے وارث بھائی نے استعمال کیا تو اس کا مطلب ہوا کہ چھٹیاں ایسے ختم ہو گئیں گویا کبھی تھی ہی نہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top