میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسمن

لائبریرین
دن سے پہلے والا دن مصروف تھا۔انار کلی سے بچوں کے لئے خریداری کے بعد واپسی میں بہت مشکل پیش آئی۔یہ سب لوگ صرف اپنے لئے زندہ ہیں۔چاہے کوئی ہو۔عوام کے دکھ درد کا کسی کو بھی احساس نہیں۔سڑکوں پہ بھلا جلسے ہوتے ہیں!!!لوگ کس قدر پریشان ہوتے ہیں۔
میں نے اوبر یا کریم کی بجائے رکشہ کو ترجیح دی کہ ہر جگہ سے آسانی سے نکل جائے گا لیکن اس کے باوجود بہت مشکل پیش آئی۔
رکشہ والا بھی ایک جگہ سے نکلنے کی کوشش میں ناکام ہوکے کسی اور جگہ سے نکلنے کی کوشش کرتا۔وہ تو میں نے اسے زیادہ پیسوں کی پیشکش کی تو وہ قطار میں لگنے کے لئے راضی ہوا۔ورنہ جان چھڑانے کے چکر میں تھا۔اور سورہ قریش پڑھ پڑھ کے راستہ بنایا۔

اللہ انہیں ہدایت عطا فرمائے۔آمین!
 
آمین۔:
بہنا ہمارے معاشرے میں خود غرضی کا دور دورہ ہے ۔یہ سیاستدان جو ہماری خدمت کے دعویدار ہیں ان ہی کی وجہ سے ہمیں کافی مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان کی ریلیوں ، جلسوں اور وی آئی پی کی آمددرفت کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام ہو جاتا ہے۔سڑک پر پھنسے کر بےکس یارومددگار عوام ذہنی اذیت کا شکار ہوتی ہے۔ٹریفک اہلکاروں کی بے حسی اور غفلت کے کا اندازہ آج ہر باشعور شہری کو ہے۔
 
فاخر رضا

محفلین
دو دن سے کالے کپڑے تلاش ہورہے ہیں، لال پیلے اندر رکھے جارہے ہیں اور مجالس کے تبرک کا آرڈر وغیرہ. ڈرائیور صاحب کی کمبختی آگئی ہے، خواتین کو گھر گھر لے جانا اور باہر انتظار، مگر عقیدت کا کوئی مول نہیں. خوشی خوشی کررہا ہے. قطر میں بھی زبردست عزاداری ہورہی ہے. لوکل افراد ہی پڑھ رہے ہیں. پورا ہال مکمل بھرا ہوا تھا، اوپر کی منزل پر خواتین آئی تھیں
 
فاخر رضا

محفلین
کیا تم پانی پر چل سکتے ہو، تم نے ایک تنکے سے بڑا کام نہیں کیا
کیا تم ہوا میں اڑ سکتے ہو، تم نے ایک بھنورے سے بڑا کام نہیں کیا
اپنے دل کو فتح کر کے دکھاؤ، شاید کچھ کر کے دکھا سکو

خواجہ عبداللہ انصاری مدفون افغانستان
 
مکئی کی فصل کی کٹائی اتنی مشکل نہیں جتنا فصل کو اکٹھا کرنا:D
آج کل میں مکئی کا بہت فین ہوگیا ہوں، مکئی کا کوکنگ آئل لذیذ اور اس کے آٹے کے بہت سے فوائد کا علم تھا ہی اب پتہ چلا ہے کہ فالودہ کے لئے کارن فلار کی لذیذ سویاں بھی بنتی ہیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
فرقان صاحب آپ بھی اب کم کم آتے ہیں یا شاید تبصرے کم کرتے ہیں
ہادیہ آپ نے درست فرمایا۔ ہماری طرف سے بوجوہ تبصرے کم ہیں تاہم نظر سب پر رکھی ہوئی ہے۔ :) الحمدللہ!
سچ بات یہی ہے کہ اردو محفل کے بغیر جی نہیں لگتا۔
آپ کا شکریہ!
 
ہادیہ

محفلین
ہادیہ آپ نے درست فرمایا۔ ہماری طرف سے بوجوہ تبصرے کم ہیں تاہم نظر سب پر رکھی ہوئی ہے۔ :) الحمدللہ!
سچ بات یہی ہے کہ اردو محفل کے بغیر جی نہیں لگتا۔
آپ کا شکریہ!
سب پر نظر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطلب۔۔ سی آئی ڈی۔۔ مطلب۔۔ جاسوسی۔۔آپ نے یہ سیٹ کب سے سنبھال لی؟؟؟
 
فرقان احمد

محفلین
بھیا وجہ درکار ہے ہمیں آخر ایسا کیوں ہے کہ آپ خاموشی سے تماش بینی کررہے ہیں۔:cool:

سب پر نظر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطلب۔۔ سی آئی ڈی۔۔ مطلب۔۔ جاسوسی۔۔آپ نے یہ سیٹ کب سے سنبھال لی؟؟؟

ارے کہیں نادانستگی میں یہ تاثر تو نہیں چلا گیا کہ ہم بھی انتظامیہ کا حصہ بن چکے ہیں! :) :) :) چلیے، اس تاثر کو زائل کیے دیتے ہیں۔ یہ نظر کس قسم کی ہے، اس کے لیے یہ سرگوشی ملاحظہ فرمائیں۔
کوئی دیکھے یا نہ دیکھے، شبیر تو دیکھے گا؛ یہ اس قسم کی نظر ہے بس
 
بات تو وہی ہوئی نہ کہ اپ نظر کیوں رکھنے پر باضد ہیں۔:LOL:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top