میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سید عمران

محفلین
ہر ملک ملک ما است کہ ملک خداے ماست۔۔۔
اور پاکستان ملک خدا داد است۔۔۔
پاکستان زندہ باد!!!
 
آخری تدوین:

اے خان

محفلین
آپ تو خاصے مصروف ہو گئے ہیں۔ یا محفل میں کم آتے ہیں۔ :) یونیورسٹی کے کیا اوقات کار ہیں؟؟
آج کل بہت سی مصروفیات ہیں. لیکن پھر بھی گھر والے کہتے ہیں کہ یہ لڑکا بڑا بے کار ہے. :(
یونیورسٹی میں ہر دن دو ہی کلاسسز ہوتے ہیں. صبح دس سے ساڑھے گیارہ اور پھر ساڑھے گیارہ سے ایک بجے تک. کبھی کبھار ساڑھے آٹھ بجے سے کلاسسز شروع ہو جاتے ہیں. لائبریری میں ایک گھنٹہ گزار کر چار بجے تک مردان کے بازاروں میں گھومنے نکل جاتے ہیں. پھر ڈیڈھ میں گھر پہنچ جاتے ہیں.  جمعہ ہفتہ اتوار چھٹی.:):):)
 
محمد وارث

لائبریرین
ایک پتے کی بات بتاؤں وہاں موسم بھی بارہ ہوتے ہیں بقول عمران.
پاکستان کے 12 موسم
23244146_1316474325129238_6240015820048435458_n.jpg
 
تو ن لیگ پر کر لیں جو باپ کے بعد اولاد کو ہی ترجیح دیتے ہیں جس کو پورے ملک میں ایک ایسا انسان نہیں ملا جو پارٹی کا لیڈر بن سکے
بھائی یہی تو ہمارے سیاسی نظام کی بد قسمتی ہے کہ ان لیڈروں نے سیاست کو بھی اپنی ذاتی ملکیت تصور کرلیا ہے ۔پارٹی قیادت ہو یا انتخابی معرکہ اپنی جانشینی اپنی اولاد کے حوالے ہی کرتے ہیں۔اپنے باپ کی جاگیر سمجھتے ہیں اور وراثت میں باقاعدہ نامزد کرتے ہیں۔
 
بھٹو کی وارث بے نظیر اس کا وارث بلاول اب مریم تیاری کر رہی ہے
 
آب و ہوا ہے اور یہی "موسم" کے نام سے گردش کر رہا ہے! اور شاید یہی کنفیوژن ہے جو سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے!
پتہ چلا تھا کہ عمران کی سوشل میڈیا کی ٹیم نے عمران کو اپنی غلطی کی اصلاح یا وضاحت کا موقع دئیے بغیر چست گواہ بنتے ہوئے یہ اب و ہوا(climate) کا نقشہ بارہ موسموں کے نام پر سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔ اور مخالفین کو جاہل کا خطاب بھی دے دیا
 
بھٹو کی وارث بے نظیر اس کا وارث بلاول اب مریم تیاری کر رہی ہے
بھائی یہ جونکیں ہیں جو ہمارے نظام سے لپٹی ہوئی ہیں جو نسل در نسل نظام کو چوس کر کھوکھلا کر رہی ہیں۔ان جدی پشتیوں کا جب تک ملک نظام میں عمل دخل رہے گا اس وقت تک بہتری آنے کی توقع رکھنا ،،بھینس کے آگے بین بجانے جیسا ہے۔
 
یہ خود اسی نظام کی پیداوار ہیں کیونکہ نظام خود سڑا ہوا ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top