میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ہادیہ

محفلین
ہادیہ!
محنت کرنے والے بڑے عظیم ہیں۔ماشاءاللہ۔مجھے بہت خوشی ہوئی یہ پڑھ کے۔
اللہ آپ کو بے حد آسانیاں عطا فرمائے۔آمین!

میں نے ایک دو ٹینڈوں سے کپاس نکالنے کا تجربہ تو کیا ہے لیکن یہ کام کبھی کیا نہیں۔البتہ ساگ توڑا ہے ایک دو مرتبہ۔
آپی کام کرنے کی کوئی ٹینشن نہیں ہوتی کیونکہ اب بڑے ہوگئے ہیں ذمہ داری ہے ہماری۔ ۔۔لیکن یہ کپاس وغیرہ ۔۔ یہ کام ایک دو بار ہی کیا ہے۔اور اس بار جو ٹینڈے خشک ہونے کے لیے چھت پر پھیلائے تھے وہ دھند اور اسموگ کی وجہ سے خراب زیادہ ہوگئے ہیں اور کپاس صاف بھی نہیں رہی اتنی۔۔ تو ٹائم بہت لگ رہا اس بار۔۔ کچھ جاب سٹڈی گھر کا کام۔۔ ان سے مصروفیت بڑھی ہوئی۔ابھی بارہ بجے آسائمنٹ سبمٹ کروا کے فری ہوئی ہوں ۔۔ دن بہت چھوٹے ہوگئے ہیں نا:)
 
کاغذ قلم پر جمع کرنا بھی پھر سے یاد آگیا، کل تفریق بھی آگئی امید ہے جلد ہی تقسیم کرنا بھی یاد آجائے گا، چھوٹی کو پڑھاتے پڑھاتے۔
 
فاخر رضا

محفلین
بچے سب ہی کے بیمار ہوتے ہیں، میرے بھی ہوتے ہیں، اور میں بھی ان کو بیوی کے ڈر سے اسپتال لے جاتا ہوں، اس لئے نہیں کہ وہ میری بیوی ہے بلکہ اس لئے کہ وہ ماں ہے بچوں کی۔ ہمیشہ ہی تقریباََ وہی دوا ملتی ہے جو دی جارہی ہوتی ہے مگر پھر بھی لے جانا پڑتا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
آپی کام کرنے کی کوئی ٹینشن نہیں ہوتی کیونکہ اب بڑے ہوگئے ہیں ذمہ داری ہے ہماری۔ ۔۔لیکن یہ کپاس وغیرہ ۔۔ یہ کام ایک دو بار ہی کیا ہے۔اور اس بار جو ٹینڈے خشک ہونے کے لیے چھت پر پھیلائے تھے وہ دھند اور اسموگ کی وجہ سے خراب زیادہ ہوگئے ہیں اور کپاس صاف بھی نہیں رہی اتنی۔۔ تو ٹائم بہت لگ رہا اس بار۔۔ کچھ جاب سٹڈی گھر کا کام۔۔ ان سے مصروفیت بڑھی ہوئی۔ابھی بارہ بجے آسائمنٹ سبمٹ کروا کے فری ہوئی ہوں ۔۔ دن بہت چھوٹے ہوگئے ہیں نا:)

ابھی آپ کی تعلیم مکمل نہیں ہوئی؟
 
ہادیہ

محفلین
کاغذ قلم پر جمع کرنا بھی پھر سے یاد آگیا، کل تفریق بھی آگئی امید ہے جلد ہی تقسیم کرنا بھی یاد آجائے گا، چھوٹی کو پڑھاتے پڑھاتے۔
ایسا تو پھر ہوتا ہی ہے۔ میں نے 2011 میں آخری بار میتھس پڑھی تھی۔ اب بہت سے ٹاپک ایسے ہیں جو بالکل دماغ سے نکل گئے ہیں جیسے ڈیریویٹیو،انٹیگریشن وغیرہ ۔ بلینک مائنڈ ہوجاتا بالکل جب ٹچ نا رہے :)
 
اگر کیلکولیٹر پاس نہ ہو اور کچھ حساب کتاب کرنا پڑ جائے تو مسئلہ بن جاتا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top