میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمدظہیر

محفلین
محمدظہیر بھائی
السلام علیکم ،کہاں غائب رہتے ہیں۔سب خیریت ہے۔کیا مصروفیات ہیں آپ کی آج کل۔
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ
الحمدللہ ٹھیک ہوں
عدنان بھائی آج کل کچھ خاص مصروف تو نہیں ہوں لیکن یوں لگتا ہے عمر بھر پڑھائی پیچھا نہیں چھوڑنے والی میرا. اب وہ انٹرن شپ کی فارمیلیٹی بھی پوری کرنی ہے. اسکول ایڈمنسٹریشن کی ذمہ داریاں بھی رہتی ہیں تھوڑی بہت
آپ سنائیے کیسے ہیں :)
 
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ
الحمدللہ ٹھیک ہوں
عدنان بھائی آج کل کچھ خاص مصروف تو نہیں ہوں لیکن یوں لگتا ہے عمر بھر پڑھائی پیچھا نہیں چھوڑنے والی میرا. اب وہ انٹرن شپ کی فارمیلیٹی بھی پوری کرنی ہے. اسکول ایڈمنسٹریشن کی ذمہ داریاں بھی رہتی ہیں تھوڑی بہت
آپ سنائیے کیسے ہیں :)
ماشاءاللہ،
اللہ کریم آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔آمین
آپ پریشان مت ہوں بھائی، وقت کے ساتھ ساتھ زندگی کے مراحل میں تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔فی زمانہ زندگی کی رفتار بہت تیز ہو گئی ہے ۔
ہم تو بس سارہ دن محفل کی سنسان رہداریوں میں مٹر گشت کرتے رہتے ہیں ،جہاں کوئی شناسا چہرہ نظر آجائے تو اس کےساتھ گپ شپ کر لیتے ہیں۔
 

محمدظہیر

محفلین
ماشاءاللہ،
اللہ کریم آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔آمین
آپ پریشان مت ہوں بھائی، وقت کے ساتھ ساتھ زندگی کے مراحل میں تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔فی زمانہ زندگی کی رفتار بہت تیز ہو گئی ہے ۔
ہم تو بس سارہ دن محفل کی سنسان رہداریوں میں مٹر گشت کرتے رہتے ہیں ،جہاں کوئی شناسا چہرہ نظر آجائے تو اس کےساتھ گپ شپ کر لیتے ہیں۔
جی
محفل کے ماحول میں خوب گھل مل گئے ہیں آپ ماشاءاللہ :)
پرسوں ایک دینی ساتھی فرما رہے تھے کسی غفلت کے باعث اللہ بندے کو دنیا کے جھمیلوں میں مصروف کر دیتے ہیں، فراغت بھی ایک نعمت ہے جو سب کو آسانی سے میسر نہیں ہوتی.
 

جاسمن

لائبریرین
چند دن پہلے ایک طویل ترین عرصہ بعد ٹی وی کی یاد آئی تو بچوں کو ففٹی ففٹی دکھانے لگی یو ٹیوب پہ۔
تھوڑا سا دیکھ کے بچے اپنی مصروفیات میں الجھ گئے۔شاید انہیں اس میں کچھ خاص کشش محسوس نہیں ہوئی۔
تو میں نے ایسے ہی پی ٹی وی کی بیسویں سالگرہ پہ کلک کر دیا۔۔۔۔۔اور پورا پروگرام دیکھا۔
معین اختر کی میزبانی۔
جیدی۔
اشفاق احمد
بانو قدسیہ
یاور حیات
ناہید اختر
شہکی
اے نئیر
قوی
فردوس جمال
اور بہت سے لوگ
بندیا۔۔۔ہم ہم بولتے ہوئے کس قدر پیاری لگ رہی تھیں۔
اور باقی خواتین بھی مہذب حلیوں میں اتنی حسین لگ رہی تھیں کہ میں کھو سی گئی ان کے حسن میں۔یا شاید یہ میرے اندر کی کیفیات تھیں۔
ان میں سے کتنے لوگ چلے گئے۔۔۔کتنے بوڑھے ہو گئے۔۔۔۔اللہ سب پہ اپنا رحم فرمائے۔آمین!
ایک طویل ترین عرصہ بعد "ٹی وی "دیکھا۔اور اس سے بھی طویل ترین وقفہ کے بعد پی ٹی وی کا کوئی پروگرام۔
 

جاسمن

لائبریرین
یا اللہ ہم سب کو معاف فرما۔ سیدھے راستے کی توفیق عطا فرما۔ سب بچے بچیوں کو اپنی حفاظت میں لے لے۔ یا للہ! تیرے سائے میں دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ سب کو اپنے سائے میں لے لے۔ یا للہ! بچے تو بے قصور ہوتے ہیں۔ پیارے اللہ! بڑوں کے کیے کی سزا انہیں نہ دینا۔ یا اللہ! ہمارے معاشرے سے اُن سب عناصر کو نیست و نابود کر دے جن کی وجہ سے ہماری نسلیں خطروں میں گھری ہیں۔ ہمیں شرم و حیا عطا فرما۔ آمین! ثم آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
اللہ مغفرت کرے۔جنت الفردوس میں جگہ دے۔قبر کو ٹھنڈا،روشن،ہوادار اور کشادہ کرے۔اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔لواحقین کو ان کے لئے صدقئہ جاریہ بنائے۔اور انہیں اپنی امان میں رکھے۔آمین!
 

ہادیہ

محفلین
کپاس کے ٹینڈوں کی چنائی کر کر کے کملے ہوگئے ہیں ختم ہی نہیں ہورہے۔۔ واقعی ایسے کام کرنے والوں اور سخت محنت کرنے والوں کا بڑا حوصلہ ہے۔۔
 

جاسمن

لائبریرین
ہادیہ!
محنت کرنے والے بڑے عظیم ہیں۔ماشاءاللہ۔مجھے بہت خوشی ہوئی یہ پڑھ کے۔
اللہ آپ کو بے حد آسانیاں عطا فرمائے۔آمین!
 
کپاس کے ٹینڈے کیا ہوتے ہیں؟؟؟
1490436912-5209.jpg
 

جاسمن

لائبریرین
میں نے ایک دو ٹینڈوں سے کپاس نکالنے کا تجربہ تو کیا ہے لیکن یہ کام کبھی کیا نہیں۔البتہ ساگ توڑا ہے ایک دو مرتبہ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top