میرا گاؤں سوئیانوالہ تحصیل و ضلع حافظ آباد

عمر سیف

محفلین
بہت خوبصورت تصاویر ہیں ۔۔ دیکھ کر اپنا گاؤں یاد آگیا ۔۔ ایسے مناظر پردیس میں کہاں دیکھنے کو ملتے ہیں ۔۔ اور یہ نہر والی تصاویر بالکل ہیڈمرالہ کی طرح لگ رہی تھیں ۔۔
 
زین

لائبریرین
زبردست :)
تصاویر دیکھ کر اپنا بچپن یاد آگیا۔۔ میری پیدائش حافظ آباد کی ہے ۔۔ والد صاحب نے زندگی کا ایک بڑا حصہ یہی گزارا۔ ریلوے روڈ کے قریب ( نام یاد نہیں آرہا شاید علی پور روڈ پر ) ہماری دکان تھی ۔
رواں سال جولائی میں بارہ تیرہ سال بعد حافظ آباد جانا ہوا ۔۔ خوب سیر کرکے بچپن کی یادیں تازہ کیں ۔۔۔ ایک ہفتے تک قیام رہا چونکہ شدید گرمی کا موسم تھا اس لئے گرمی اور لوڈ شیڈنگ نے ملکر بہت ستایا ۔

آپ کا گاؤں شہر سے کتنا دور اور کس جانب واقع ہے ؟
 
فرخ انیق

محفلین
فصل کی کٹائی
87856367.jpg

سوئیاں والا سے ہی ہمارے ایک ہم جماعت "عبداللہ چٹھہ" کا تعلق ہے، سن کر خوشی ہوئی کہ دنیا گول ہے۔۔
 
بہت خوبصورت تصاویر ہیں ۔۔ دیکھ کر اپنا گاؤں یاد آگیا ۔۔ ایسے مناظر پردیس میں کہاں دیکھنے کو ملتے ہیں ۔۔ اور یہ نہر والی تصاویر بالکل ہیڈمرالہ کی طرح لگ رہی تھیں ۔۔
اپنا گاؤں کون بھول سکتا ہے :)
ہیڈ مرالہ سے جو نہر نکلتی ہے وہ کہاں جا کرگرتی ہے؟
 
ماشاء اللہ ! اللہ کریم برکات سے نوازیں۔

کچھ تصویروں پر تو اپنی فیس بک پر گپ شپ ہو چکی۔ فوٹوگرافی عمدہ ہے۔
آداب عرض ہے حضور :)
واضح ہو فوٹو گرافی میری نہیں گاؤں کے بچپن کے ایک دوست کی فیس بک وال سے لی گئی ہیں
انشاءاللہ جب گاؤں جاؤں گا تو خود تصاویر بنا کر شریک کروں گا
 
زبردست :)
تصاویر دیکھ کر اپنا بچپن یاد آگیا۔۔ میری پیدائش حافظ آباد کی ہے ۔۔ والد صاحب نے زندگی کا ایک بڑا حصہ یہی گزارا۔ ریلوے روڈ کے قریب ( نام یاد نہیں آرہا شاید علی پور روڈ پر ) ہماری دکان تھی ۔
رواں سال جولائی میں بارہ تیرہ سال بعد حافظ آباد جانا ہوا ۔۔ خوب سیر کرکے بچپن کی یادیں تازہ کیں ۔۔۔ ایک ہفتے تک قیام رہا چونکہ شدید گرمی کا موسم تھا اس لئے گرمی اور لوڈ شیڈنگ نے ملکر بہت ستایا ۔

آپ کا گاؤں شہر سے کتنا دور اور کس جانب واقع ہے ؟
زبردست جناب :)
آپ تو اپنے گرائین نکلے
ویسے حافظ آباد میں میرا ایک دوست ہے اس کی شکل آپ سے کافی ملتی ہے
آپ نے ونیکے روڈ تو دیکھا ہو گا ونیکے کی جانب جو پہلا چوک ہے جدھر شبیر شاہ کی مسجد ہے اس سے دائیں جانب جگانوالہ روڈ نکلتا ہے جو ہمارے گاؤں جاتا ہے حافظ آباد سے تقریباََ 30 کلومیٹر ہو گا مزید ونیکے تاڑر سے 10 یا 12 کلومیٹر کا فاصلہ ہے
 
سوئیاں والا سے ہی ہمارے ایک ہم جماعت "عبداللہ چٹھہ" کا تعلق ہے، سن کر خوشی ہوئی کہ دنیا گول ہے۔۔
بہت خوب عبداللہ چٹھہ نام سنا ہوا لگتا ہے شایدمیں ان کو جانتا ہوں ویسے اس نام کے گاؤں میں کئی افراد ہیں :)
 
Top