میرا گاؤں سوئیانوالہ تحصیل و ضلع حافظ آباد

الشفاء

لائبریرین
سبحان اللہ۔۔۔ کیا خوبصورت دھرتی ہے ہماری۔۔۔ واہ۔۔۔

خدا کرے نہ کبھی خم سرِ وقارِ وطن۔
اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو۔
 
آپ یہیں پہ رہتے ہیں؟ کب سے
اصل میں سوئیانوالہ میرے نانا کا گاؤں ہے بچپن کی بڑی حسین یادیں وابستہ ہیں ہم گرمیوں کی چھٹیاں یہاں ہی گزارتے تھے
ہمارا اصل گاؤں گجرات کے پاس ہے اس کا نام گولیکی ہے مگر اب ادھر ہمارا کوئی عزیز نہیں رہتا سوئیانوالہ میں اب بھی ہمارے عزیز رہتے ہیں اس لئے ابھی تک ادھر آنا جانا لگا رہتا ہے
 
محدثہ

محفلین

ٹھیک۔ تو پھر آپ کہاں رہتے ہیں ؟ ابتدائی عرصہ حیات کہاں گزرا، دورِ طالبعلمی وغیرہ۔
 
ٹھیک۔ تو پھر آپ کہاں رہتے ہیں ؟ ابتدائی عرصہ حیات کہاں گزرا، دورِ طالبعلمی وغیرہ۔
پیدائش کراچی کی ہےانٹر تک تعلیم ادھر ہی حاصل کی 1982 میں والد کا ٹرانسفر گوجرانوالہ ہو گیا تب سے ہم ادھر ہی ہیں
جب سے ہوش سنبھالا گرمیوں کی چھٹیوں میں سوئیانوالہ جایا کرتے تھے بہت یادگار وقت گزارا بچپن کی بہت ہی حسین یادیں وابستہ ہیں اب بھی آنا جانا لگا رہتا ہے :)
اگر اس بار جانا ہوا تو اور تصاویر بھی شریک کروں گا
 
مطلب گاؤں کا نام سوئیانوالہ کیوں ہے اور اس کی وجہ کیا ہے جیسے ہمارے علاقے میں ایک گاؤں کا نام چک کھرل ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ادھر کھرل قوم آباد ہے امید ہے اب آپ سمجھ گئی ہوں گی کہ وجہ تسمیہ کس کو کہتے ہیں
 
تلمیذ

لائبریرین
وجہ تسمیہ معلوم کریں ناں
پنجاب کےدیہات کی وجوہ تسمیہ بھی اچھی خاصی تحقیق کا موضوع بن سکتی ہیں اور اگر کسی محقق کو خیال آ گیا تویہ موضوع ایک مقالے کا مواد رکھتا ہے۔:)یہاں کے دیہات کافی دلچسپ اور بعض اوقات ناقابل فہم ناموں کے حامل ہیں۔ مثلاً یہاں قریب ہی کے چند دیہات کے نام اس طرح ہیں: کلاہ چور، چوراں والی، خونی چک، وغیرہ۔
 
Top