میرا گاؤں سوئیانوالہ تحصیل و ضلع حافظ آباد

تلمیذ

لائبریرین
ماشاءاللہ۔
اس ماہ کی اکیس بائیس کے لگ بعد اگر آپ وہاں ہوں تو اس فقیر کو شرف میزبانی ضرور بخشیے گا، چشم براہ رہوں گا۔:)

جناب شاہ جی، موقع ہاتھ سے نہ گنوائیےگا ، حضور۔ ورنہ آپ کو افسوس رہے گا۔ ملاقات کے بعد ، انشاء اللہ آپ سے 'طلسمِ یار' کی باتیں سنیں گے۔
 
یونس

محفلین
بہت خوبصورت تصاویر ۔ ۔ ۔ اور پانی والی تو بہت ہی کمال ہیں
اگرچہ ’جو بات تجھ میں ہے تیری تصویر میں کہاں‘ کے مصداق گاؤں اس سے بھی خوبصورت ہوگا۔ ۔ ۔ !
 
زبیر مرزا

محفلین
حافظ آباد تو جانے کا ہی بار اتفاق ہوا ہمارے کافی رشتے دار ہیں - لیکن گردونواح کے علاقوں کا زیادہ پتہ نہیں
سر آپ نے مفصل تعارف اور تصاویر سے شوق بڑھایا ہے کہ اب آیا تو ان شاءاللہ ضرور آؤں گا :)
تلمیذ صاحب ان دنوں مصروفیت تو نہیں بیزاری حد سے بڑھی ہوئی ہے :(
 
اللہ آپ کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے آمین
 
شکریہ شاہ صاحب، اللہ جزائے خیر دے، امید ہے بخیریت ہونگے
کرم ہے اللہ کا :)
آپ کیسے ہیں ؟
آپ کی والدہ کی رحلت کا سن کر بہت صدمہ ہوا
ماں کی شفقت اور محبت کا کوئی بدل نہیں ہوتا
اللہ آپ کو صبر عطا فرمائے
آپ کی شوگر کنٹرول ہوئی ؟
میں نے جو دھاگہ لگایا تھا اس میں کچھ اراکین نے اور نسخے بھی شریک کئے ہیں
اللہ آپ کو کامل شفا عطا فرمائے آمین
 
ایم اے راجا

شاہ جی بس کیا کہوں ذہن میں بار بار یہی آتا ہیکہ اب میں اماں کسے کہوں گا، اللہ اماں جان کے درجات بلند فرمائے۔
میں نے وہ نسخہ استعمال کیا لیکن پھر اماں جان چلی گئیں تو یہاں پنجاب آگیا ہو شوگر کافی دن ہوئے چیک نہیں کی۔
میں اس دھاگہ کو چیک کرتا ہوں، دعاؤں میں یاد رکھیئے گا
 
آپ پنجاب کے کس شہر میں ہیں
 
شاہ جی بہترین گاؤں ہے آپ کا گوجرانوالہ سے ایک شادی پہ بارات کے ساتھ حافظ آباد کے کسی گاؤں میں جانے کا اتفاق ہوا تھا پر اب نام یاد نہیں۔
 
انس معین

محفلین
1276536_174070022785896_1210684213_o_zpsac1debd7.jpg

سبحان اللہ ۔ پنچاب دے رنگ ۔۔ دھان کس فصل کا نام ہے ۔۔
 
Top