میرا گاؤں سوئیانوالہ تحصیل و ضلع حافظ آباد

محدثہ

محفلین
مطلب گاؤں کا نام سوئیانوالہ کیوں ہے اور اس کی وجہ کیا ہے جیسے ہمارے علاقے میں ایک گاؤں کا نام چک کھرل ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ادھر کھرل قوم آباد ہے امید ہے اب آپ سمجھ گئی ہوں گی کہ وجہ تسمیہ کس کو کہتے ہیں
لفظی مطلب تو پتہ تھا۔ کہ گاؤں'سوئیاں' سے موسوم کیوں ہے ۔
مفہوم چاہیے تھا۔ وجہ تسمیہ آپ خود کہہ چکے کہ معلوم نہیں۔ تو پھر جیہ کیوں معلوم کرنے کا کہہ رہی ہیں مجھے۔:worried:
 

جیہ

لائبریرین
لفظی مطلب تو پتہ تھا۔ کہ گاؤں'سوئیاں' سے موسوم کیوں ہے ۔
مفہوم چاہیے تھا۔ وجہ تسمیہ آپ خود کہہ چکے کہ معلوم نہیں۔ تو پھر جیہ کیوں معلوم کرنے کا کہہ رہی ہیں مجھے۔:worried:
اے ہیں۔۔۔ یہ لڑکی تو پیچھے پڑ گئی ہے :)
بھئی ہم بھیا جی کوٹ کرنا چاہ رہے تھے، غلطی سے آپ کے مراسلے کا اقتباس لے بیٹھی
 

محدثہ

محفلین
اے ہیں۔۔۔ یہ لڑکی تو پیچھے پڑ گئی ہے :)
بھئی ہم بھیا جی کوٹ کرنا چاہ رہے تھے، غلطی سے آپ کے مراسلے کا اقتباس لے بیٹھی
ہاں تو یوں کہیے نا :) ادھرکا ادھر کلِک ہو گیا
clear.png
:p
 

نایاب

لائبریرین
سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے
بہت خوب سر سبز و شاداب شراکت
بہت شکریہ بہت دعائیں محترم سید بادشاہ
اب اس کا کیا محل کہ ۔۔۔۔۔۔۔؟
ہزار راہیں مڑ کر دیکھا کہیں سے کوئی صدا نہ آئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے
بہت خوب سر سبز و شاداب شراکت
بہت شکریہ بہت دعائیں محترم سید بادشاہ
اب اس کا کیا محل کہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔؟
ہزار راہیں مڑ کر دیکھا کہیں سے کوئی صدا نہ آئی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
کیا کہنے جناب کے
کیا خوب تبصرہ کیا لطف آ گیا
سلامت رہیں :)
 

تلمیذ

لائبریرین
'سوئیانوالہ' حضرت ۔ فلک شیر, چیمہ صاحب اور محترم زبیر مرزا, کی 'جوہ' میں واقع ہے لیکن میرے لئے یہ بات کچھ اچنبھے کا باعث ہے کہ لڑی کے چھ صفحات ہو جانے کے باوجود اپنی مٹی کے علاقے کے بارے میں ان کی طرف کوئی مراسلہ دیکھنے کو نہیں ملا۔
زبیر مرزا تو کافی عرصے سے غیر حاضر ہیں، لگتا ہے کاروبار حیات میں کچھ زیادہ ہی مصروف ہو گئے ہیں۔
 

فلک شیر

محفلین
تلمیذ سید شہزاد ناصر
محترمین ! سوئیانوالہ علی پور چٹھہ سے کچھ کیلومیٹر کے فاصلے پہ ہے۔ اس امر سے تو آپ بخوبی واقف ہی ہیں۔ رستے میں کیلیانوالہ کے پاس اس مشہور مچھلی منڈی کا تذکرہ بھی آپ نے پیش کیا اور قادر آباد ہیڈ ورکس کا منظر بھی۔
ظاہر ہے، جہان بجلی اور پکی سڑک نہیں پہنچی، فطرت وہیں ابھی سادہ اور اصل شکل میں موجود ہے اور صنعت بھی۔ یہی وجہ ہے کہ علی پور گوجرانوالہ روڈ پہ موجود گاؤں نسبتاً کم دلکش لگتے ہیں مجھے ، جبکہ سوئیانوالہ کے قریب والی نہر اور ان کے اردگرد کے دیہات میں فطرت اپنے اصل روپ میں دکھائی دیتی اور اپنی جانب کھینچتی ہے۔ یہاں سے آگے ہی وہ چھوٹی سی نہر ہے، جس کا پانی سات فٹ گہرا ہے ، مگر پانی ایسا شفاف کہ تہ میں موجود ریت کا ایک ایک ذرہ صاف دکھائی دیتا ہے۔ لوگ بھلے، راتیں طلسم کا حکم رکھتی ہیں اور دن اکسیر کا۔گھوڑی پہ یہاں سفر کیا اور پیدل بھی۔والد صاحب سے اسی نہر کنارے ملنے والی "جنی"کے تذکار بھی سنے اور پھول سے نکل بھاگنے والی چھلیڈوں کی باتیں بھی۔ کھیت سے اناج اگتا ہے اور آسمان سے چین برستا ہے۔ کیا کیا سنیں گے ۔میر صاحب نے کہا تھا
ایک دو ہوں تو سحر چشم کہوں
کارخانہ ہے واں تو جادو کا​
 
کیا خوب منظر کشی کی جناب
سواد آ گیا
اب پھر سے گاؤں جانے کو دل بےچین ہے
انشاء اللہ چند دن تک چھٹیوں میں گھر جاؤں گا تو گاؤں کا چکر بھی لگاؤں گا
ممکن ہوا تو اور تصویریں بھی شریک کروں گا
 
آخری تدوین:

فلک شیر

محفلین
کیا خوب منظر کشی کی جناب
سواد آ گیا
اب پھر سے گاؤں جانے کو دل بےچین ہے
انشاء اللہ چند دن تک چھٹیوں میں گھر جاؤں گا تو گاؤں کا چکر بھی لگاؤں گا
ممکن ہوا تو اور تصویریں بھی شریک کروں فا
ماشاءاللہ۔
اس ماہ کی اکیس بائیس کے لگ بعد اگر آپ وہاں ہوں تو اس فقیر کو شرف میزبانی ضرور بخشیے گا، چشم براہ رہوں گا۔:)
 
Top