سہولیات سے میری مراد بجلی ، ہیلتھ سینٹرز، تعلیم اور روزگار کے مواقع ہیں
تاکہ گاؤں کی زندگی زیادہ منظم رہے اور ان کو شہر کی حسرت نہ رہے
بجلی تو اب تقریباً ہر گاؤں میں ہے۔ لاہور سائیڈ کے گاؤں میں تو گیس بھی فراہم کی گئی ہے۔
تعلیم کا حال پنجاب میں بہتر ہے۔ لیکن سندھ میں تو وڈیرہ سائیں کا اصطبل ہوتا ہے اسکول اور بچے ٹالی کے نیچے۔
میں ڈہرکی کے آس پاس بسے گاؤں مثال کے لیئے پیش کر رہا ہوں
باقی رہا ہیلتھ سینٹرز تو انکا کال تو شہروں میں بھی ہے۔
نشتر میڈیکل کالج ملتان میں نیورو کا پروفیسر نہیں تھا۔ 2007 تک اب کا پتہ نہیں۔
بہاولپور میں صرف دو نیورو سرجن ہیں۔ جبکہ جنرل سرجنز بھی گنتی کے ہیں۔ بہاولپور وکٹوریا ہسپتال کے انیستھیزیسٹ سپیشل کی شدید قلت ہے۔ جبکہ منصور عاقل 2000 کے اوائل ہی میں ملائیشیا شفٹ ہو گئے تھے۔ یہ اک حقیقی تصویر پیش کی ہے۔
اگر یہ سہولیات گاؤں میں فراہم کر دیں جائیں تو لطف آجائے۔ اور جو اموات طبی امداد نہ ملنے سے ہوتی ہیں ان میں خاطر خواہ کمی ہو۔