ماوراء
محفلین
بوچھی نے کہا:ماوراء نے کہا:شمشاد نے کہا:کوئی گل نئیں، کُج عرصہ ٹھر جا، فیر لگ پتہ جائے گا۔
امی بھی یہی کہتی ہیں۔۔۔لیکن میرے ہزار بار پوچھنے پر کہ کیا پتہ لگ جائے گا۔۔۔کبھی نہیں بتاتیں۔۔
آپ ہی بتا دیں۔۔۔کج عرصے کے بعد کیا ہو گا۔۔۔؟؟
ویسے میں کہتی ہوں کچھ عرصہ ٹھہر جائیں سہی۔۔۔سب کو پتہ چل جائے گا۔۔
جب بھی بولتی ہو چپھر پھاڑ کے بولتی ہو ، اس سے کہیں اچھا منہ سی کے آیا کرو ،
lol.۔۔منہ سینے سے یاد آیا۔ میں چھوٹے ہوتے سے ہی بڑا بولتی ہوں۔ اور وہ بھی اوٹ پٹانگ۔ امی نے مجھے چھوٹے ہوتے ڈرایا ہوا تھا کہ میں ڈاکٹر کے پاس لے جاؤں گی۔ وہ سوئی سے منہ سی دیتا ہے۔ اور کبھی میں امی کے ساتھ ہاسپٹل چلی جاتی۔ تو جب امی کو محسوس ہوتا کہ زیادہ باتیں کر رہی ہوں۔ اسی وقت کہتیں۔ کہ چلو میں تمھیں ڈاکٹر کے پاس لے کر چلوں۔ اور میں ادھر ہی کانپ جاتی۔ اور چپ کر جاتی۔ اب میں امی کو کہتی کہ امی جی اب نہیں بولوں گی۔ تو امی اس کے باوجود ڈاکٹر کے کمرے تک چلتی جا رہی ہیں۔ کمرے میں جانے کے بعد پتہ چلتا۔ کہ یہاں میرا منہ نہیں سیا جائے گا۔
اور اب تو امی کہتی ہیں۔ اس کڑی نو کرے چھڈ آویئے۔