میری لی گئیں تصاویر و احوال مختصر

طارق شاہ

محفلین
eg0j.jpg

ریاستِ متحدہ امریکہ ' نیو میکسیکو ' کی کار سے لی گئی ایک تصویر
ویسٹ اور نارتھ ویسٹ کا زیادہ تر علاقہ خوبصورت پہاڑوں اور وادیوں
سے دلفریب مناظر پیشِ نظر رکھتا ہے ، ڈرائیونگ محسوس نہیں ہوتی
بلکہ وقت گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلتا
 
ظفری

لائبریرین
طارق بھائی ۔۔۔۔ کہیں آپ بھی میری طرح
پھرتے ہیں کب سے دربدر
اب اس نگر ، اب اُس نگر
والی بات تو نہیں ۔۔۔۔
کیونکہ ایسی بہت سی تصاویر میں نے یہاں پوسٹ کیں ہوئیں ہیں ۔جو دورانِ ملازمت لیں گئیں تھیں ۔:)
 
طارق شاہ

محفلین
طارق شاہ صاحب اچھی تصاویر ہیں لیکں ظفری بھائی کی بھی بات سُن لیں۔
اچھا میں نے لنک نہیں دیکھی ، اگر اسی لڑی میں ہی ہے تو دیکھتا ہوں تشکّر ظفری بھائی اینڈ شمشاد بھائی
اگر پہلے سے لگی ہوئی ہیں تو پھر تو کوئی تک نہیں بنتا ، کچھ فائلیں بڑی تھیں
انھیں ری سائز کردی ہیں
تشکّر ایک بار پھر سے
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین
طارق بھائی ۔۔۔ ۔ کہیں آپ بھی میری طرح
پھرتے ہیں کب سے دربدر
اب اس نگر ، اب اُس نگر
والی بات تو نہیں ۔۔۔ ۔
کیونکہ ایسی بہت سی تصاویر میں نے یہاں پوسٹ کیں ہوئیں ہیں ۔جو دورانِ ملازمت لیں گئیں تھیں ۔:)

ظفری بھائی !
میری جاب تو 1985 سے، مستقل ڈی سی میں ہی ہے، اس سے قبل 1978 تا 1985 شکاگو ڈاؤن ٹاؤن میں ملازمت رہی
امریکہ میں جب بچے چھوٹے تھے تو ہمارے ساتھ، امریکہ میں ہی ( ایک بار ے یہ یورپ بھی ہمارے ساتھ آئے تھے )
یہاں وہاں تفریح کے لئے نکلتے رہے، اب یہ اپنی مرضی سے ہی کہیں جاتے ہیں

اورہم یعنی میاں بیوی ہر سال ٦ ہفتے کی چھٹیوں میں کہیں نکل جاتے ہیں ، شروع کے سالوں میں پاکستان عرب ریاستیں پھر انڈیا ، افریقه اسی طرح
یورپ ، انگلینڈ ،اس سال یہاں کے وہ مقامات دیکھے جو اس سے قبل نہیں دیکھے تھے
یعنی پورا سرکل کیا اور خاص طور سے ان مقامات پر گئے جو سیاح دیکھنے آتے ہیں اور جو ہم نے تا حال نہیں دیکھا تھا

اور سارے مشہور مانومینٹس اینڈ سٹیٹس پارکس، اور نیشنل maintained میموریلز جس جس سٹیٹس میں تھےکا دورہ کیا :)
لنک آپ یہاں دے دیتے تو وہ تصویریں بھی دیکھ لیتاجوآپنےپوسٹ کی ہیں

اپنی ساری دلچسپی شاعری سے ہے ، چھ ہفتے اس سے توبہ کرکے ، پاک ہوجاتے ہیں
پھر وہی ، معمول ۔۔۔۔۔۔
تشکّر
بہت خوش رہیں :):)
9mmn.jpg

ًmesa verde national park
 
آخری تدوین:
لطف آیا دیکھ کر۔ کچھ مقامات مانوس تھے خاص کر واشنگٹن ڈی سی والی تقریباً سبھی تصاویر۔ ہندوسات سے لوٹ کر آ جائیں پھر کسی وقت یا تو آپ کی طرف آنے کا سوچیں گے یا آپ کو ہی بلوا بھیجیں گے۔ :) :) :)
 
سعود بھائی !
کسی بھی وقت آجائیں بہت قریب ہیں آپ تو ، میں نے پچھلے منڈے سے جاب جوائن کی ہے اور صرف ٣٠ گھنٹے ہی ہفتے میں کام کرتا ہوں
وہ کسی طرح بھی پورے کر سکتا ہوں ، دعوت تو آپ کو پہلے ہی دے چکا ہوں
انڈیا کب جا رہے ہیں آپ
 
اگلے ماہ 9 تاریخ کو یہاں سے روانگی ہے۔ پانچ ہفتے کا سفر پلان کیا ہے اس لیے نومبر کے وسط میں واپسی ہوگی ان شاء اللہ! :) :) :)
 
طارق شاہ

محفلین
اگلے ماہ 9 تاریخ کو یہاں سے روانگی ہے۔ پانچ ہفتے کا سفر پلان کیا ہے اس لیے نومبر کے وسط میں واپسی ہوگی ان شاء اللہ! :) :) :)
اگر موقع لگے ، تو آجائیے گا، ایک آدھ دن جانے سے قبل یہاں آرام کرلیں ،
کافی دن ہیں جانے میں تو ۔۔ رہی بات واپسی میں آنے کی ، وہ تو آنا ہی ہے آپ نے !:)
 
اگر موقع لگے ، تو آجائیے گا، ایک آدھ دن جانے سے قبل یہاں آرام کرلیں ،
کافی دن ہیں جانے میں تو ۔۔ رہی بات واپسی میں آنے کی ، وہ تو آنا ہی ہے آپ نے !:)
جانے سے قبل تو بالکل بھی فراغت نہیں ہے کیوں کہ ایک عدد امتحان ہے اور کچھ خریداری وغیرہ بھی کرنی ہے۔ تھوڑا پہلے عقل آئی ہوتی تو ٹکٹ ڈی سی سے کروا لیتے۔ :) :) :)
 
طارق شاہ

محفلین
جانے سے قبل تو بالکل بھی فراغت نہیں ہے کیوں کہ ایک عدد امتحان ہے اور کچھ خریداری وغیرہ بھی کرنی ہے۔ تھوڑا پہلے عقل آئی ہوتی تو ٹکٹ ڈی سی سے کروا لیتے۔ :) :) :)
ہاں یہاں سے شاید آسانی رہتی اورشاپنگ مالز بھی کافی ہیں پوٹومک ملز بھی دُور نہیں، چلیں آئندہ کے لئے
ذہن میں رکھیے گا
خیریت سے جائیں اور خیریت سے آئیں ، سب کی، بہت سی دعائیں شریکِ سفر رہیں گی آپ کی،
جانے سے قبل بات ہوگی آپ سے انشاللہ ۔ :)
 
Top