میری لی گئیں تصاویر و احوال مختصر

عمر سیف

محفلین
r6i8.jpg

بہت سی جگہوں پر زمین میلوں تک پھٹی ہوئی نظر آئی ، جسے کسی بڑے زلزلے نے اسے جدا کردیا ہو
کہیں کہیں مٹی سرخ اور اس قدر صاف نظر آتی تھی کے لگتا تھا ابھی ابھی زمین پھٹی ہے
خاص طور سے کولوراڈو کے بعد یا ایریزونا کے صحرا میں ایسے مناظر بہت تھے

زبردست ۔۔
 
زیک

مسافر
نہیں برف سے ڈھکے مناظر دیکھنے اور کیمپنگ کا (کیبن رینٹ کرکے )
و یسے اسکی ریزورٹ بھی بہت ہیں لیکن اب ہماری عمر ان چیزوں کی کہاں :)
برف ڈھکے پہاڑوں کی کیا ہی بات ہے۔

سکیئنگ میں عمر کی کوئی قید نہیں ہاں سنوبورڈنگ کی بات الگ ہے۔ پچھلی سردیوں میں ہم کولوراڈو سکیئنگ کرنے گئے تھے۔
 
طارق شاہ

محفلین
زیک صاحب
جب ہم Grand Canyon آئے تو جو کیبن کرائے پر لئے وہ ایک دوسرے سے بہت قریب تھے

شاید مانگ کی وجہ سے ورنہ ماؤنٹین وغیرہ پر تو دور دور تک ہی کوی نظر آتا ہے

durango میں اب جب وہاں تھے تو جگہ منتخب کرلی ہے اکتوبر کے آخر ریزرو کرنے کا سوچا ہے
نیچے Grand Canyon نشنل پارک کے لئے کیبن کی تصویر
sx45.jpg
 
طارق شاہ

محفلین
برف ڈھکے پہاڑوں کی کیا ہی بات ہے۔

سکیئنگ میں عمر کی کوئی قید نہیں ہاں سنوبورڈنگ کی بات الگ ہے۔ پچھلی سردیوں میں ہم کولوراڈو سکیئنگ کرنے گئے تھے۔
میری دائیں ہاتھ کی کلائی میں مستقل درد رہتا ہے ، ایک سال کے قریب ہوا ہے کہ اب افاقہ ہے
اور کمر کی ہڈی بھی، میرے گرنے کی وجہ سے کافی حسساس ہے اس لئے صرف مناظر دیکھنے پر ہی اکتفا کرتا ہوں
 
پھر ہم ایسا کرتے ہیں کہ کسی تفریح کے لیے ابھی سے کچھ رقم پس انداز کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ ماضی میں ایک دفعہ زیک بھائی کا ایسا ہی ایک آفر اپنی جیب جھانک کر مسترد کر چکے ہیں۔ :) :) :)
 
طارق شاہ

محفلین
پھر ہم ایسا کرتے ہیں کہ کسی تفریح کے لیے ابھی سے کچھ رقم پس انداز کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ ماضی میں ایک دفعہ زیک بھائی کا ایسا ہی ایک آفر اپنی جیب جھانک کر مسترد کر چکے ہیں۔ :) :) :)
وقت نکالنا بھی مشکل ہی ہوتا ہے کبھی کبھی۔ چھوٹے چھوٹے ٹرپس سے عادت اس قدر پختہ ہو جاتی ہے کہ پھر
اگر ایک سال نہ جائیں تو عجیب لگتا ہے ۔ ہمیں یاد ہے کہ جب ہماری شادی نہ ہوئی تھی ، شکاگو میں دوستوں کے ساتھ
ہر سال کہیں نہ کہیں کا پروگرام بنتا تھا ، اب بھی ان میں سے کچھ سے بات ہوتی ہے تو وہی کہ کون کہاں کہاں ہو آیا
زیادہ تراب شکاگو میں نہیں، ٹیکساس اور جارجیا میں move ہوگئے ہیں ایک بہت قریب دوست جو اس طرح کے
کاموں میں میرے ساتھ ہوتا تھا ، مستقل سرگودھا پاکستان میں ہے ، تقریبا سب نے گھر والوں کو بھی اس لت میں ملوث کیا ہوا ہے ۔

سعود بھائی ، اگلے اگست تک بہت وقت پڑا ہے، ذہن بنالیں کہ جانا ہے ، اور چھوٹی چھوٹی پریکٹس کے لئے، جب وقت
ملے ، یہاں کا رخ کرلیا کریں ۔ کیا خیال ہے ؟:)
 
سعود بھائی ، اگلے اگست تک بہت وقت پڑا ہے، ذہن بنالیں کہ جانا ہے ، اور چھوٹی چھوٹی پریکٹس کے لئے، جب وقت
ملے ، یہاں کا رخ کرلیا کریں ۔ کیا خیال ہے ؟:)
ڈی سی اور نیو یارک کے ٹرپ میں ہمیں کوئی اجنبیت محسوس نہیں ہوتی۔ ڈی سی تو پاس ہی ہے، بس مناسب موسم اور فرصت درکار ہوتا ہے۔ :) :) :)
 
طارق شاہ

محفلین
ورجینیا میں لورے کیورن کے قریب اسکائی لین ڈرائیو ، اور ویسٹ ورجینیا میں کئی مقامات ہیں جو دل کشی میں
کیمپنگ کے لئے کسی بھی مقام سے کم نہیں ۔
واپس آجائیں تو پروگرام بنالیں
 
ورجینیا میں لورے کیورن کے قریب اسکائی لین ڈرائیو ، اور ویسٹ ورجینیا میں کئی مقامات ہیں جو دل کشی میں
کیمپنگ کے لئے کسی بھی مقام سے کم نہیں ۔
واپس آجائیں تو پروگرام بنالیں
لیورے کیورن ایک دفعہ جا چکے ہیں، اسکائی لائن ڈرائیو سے ہوتے ہوئے۔ بہت ہی خوبصورت اور پر فضا مقام ہے، اس میں کوئی شک نہیں۔ بلکہ ادھر سے گزرتے ہوئے جو پہلا خیال آیا تھا وہ یہی تھا کہ یہاں تو کیمپنگ کے ساز و سامان کے ساتھ آنا چاہیے تھا۔ خیر اب تو سردیاں شروع ہو جائیں گی اور وہاں کا پروگرام اگلے سال ہی کسی وقت بنانا مناسب رہے گا۔ :) :) :)
 
طارق شاہ

محفلین
epjb.jpg

hm7a.jpg

بالا نیشنل پارک ، امریکہ میں سب سے زیادہ وزٹ والی جگہ ہے جہاں ساری دنیا سے سیاح آتے ہیں
دو مختلف سائنز اس لئے کے ایک ساوتھ رِم کا ہے اور ایک نارتھ رِم کا
دونوں میں فاصلہ تقریبا دس میل کا ہے ، لیکن بذریعہ کار ساڑھے تین گھنٹے کا سفر ہے ، کہ پہاڑوں سے اور کافی لمبا
چکر لگا کر ایک سے دوسرے شو یا رم کہیں تک جا سکتے ہیں ،
ایک ذرا زیادہ خطر ناک (نارتھ ) ہے جسے اکتوبر کے آخر میں بند کردیا جاتا ہے کہ حفاظتی فینسس زیادہ نہیں
اور راستے بھی زیادہ تر قدرتی یا نیچرل ہیں ، جبکہ ساوتھ بہت زیادہ رقبہ وزیٹرز کی سہولت کے پیش نظر بنایا گیا ہے
یہیں کیبن بنائے گئے ہیں ، جس میں میٹس اور دیگر سہولتیں بالکل ہوٹلوں کی طرح ہیں
جبکہ نارتھ رِم میں صرف کیمپنگ گراونڈ ہیں کیبنز نہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیچے ساوتھ رم کے قریب ایک لڑکی اور لڑکا ۔ دیکھ کر ڈر لگتا تھا کہ ہزاروں فٹ کی بلندی پر ہی نہیں بلکہ ایک ایسے
پتھر پر یا کنارے پر بیٹھے تھے کہ جس تک جانا بھی آسان نہ تھا ، پھر نیچے دیکھنا یا ارد گرد

، یہ تصویر میں نے زوم کرکے لی ہے ، ورنہ ان تک رسائی بھی مشکل تھی
rrqo.jpg
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
پھر ہم ایسا کرتے ہیں کہ کسی تفریح کے لیے ابھی سے کچھ رقم پس انداز کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ ماضی میں ایک دفعہ زیک بھائی کا ایسا ہی ایک آفر اپنی جیب جھانک کر مسترد کر چکے ہیں۔ :) :) :)
سعود کو کہیں جانے کی آفر کرو تو جیب دیکھ کر بھاگ جاتے ہیں۔ اگر ان کے شہر پہنچ جاؤ تو معلوم نہیں کیا جھانک کر مفرور ہو جاتے ہیں۔ :grin:
 
سعود کو کہیں جانے کی آفر کرو تو جیب دیکھ کر بھاگ جاتے ہیں۔ اگر ان کے شہر پہنچ جاؤ تو معلوم نہیں کیا جھانک کر مفرور ہو جاتے ہیں۔ :grin:
اچھی خاصی بے ایمانی ہے یہ تو۔ ہم تو کہہ رہے تھے کہ ایک روز اور رکیے، ہم پہنچ رہے ہیں۔ اب آپ ناپ تول کر ہمارے شہر تب آئیں گے جب ہم سفر میں ہوں تو مشکل ہوگی ناں۔ :) :) :)
 
زیک

مسافر
بالا نیشنل پارک ، امریکہ میں سب سے زیادہ وزٹ والی جگہ ہے جہاں ساری دنیا سے سیاح آتے ہیں
دو مختلف سائنز اس لئے کے ایک ساوتھ رِم کا ہے اور ایک نارتھ رِم کا
دونوں میں فاصلہ تقریبا دس میل کا ہے ، لیکن بذریعہ کار ساڑھے تین گھنٹے کا سفر ہے ، کہ پہاڑوں سے اور کافی لمبا
چکر لگا کر ایک سے دوسرے شو یا رم کہیں تک جا سکتے ہیں ،
ایک ذرا زیادہ خطر ناک (نارتھ ) ہے جسے اکتوبر کے آخر میں بند کردیا جاتا ہے کہ حفاظتی فینسس زیادہ نہیں
اور راستے بھی زیادہ تر قدرتی یا نیچرل ہیں ، جبکہ ساوتھ بہت زیادہ رقبہ وزیٹرز کی سہولت کے پیش نظر بنایا گیا ہے
یہیں کیبن بنائے گئے ہیں ، جس میں میٹس اور دیگر سہولتیں بالکل ہوٹلوں کی طرح ہیں
جبکہ نارتھ رِم میں صرف کیمپنگ گراونڈ ہیں کیبنز نہیں
ساؤتھ رم 2001 میں گئے تھے وہاں سے مکمل panoramic view دیکھ سکتے ہیں اور رم کے ساتھ ساتھ کئی میل چل سکتے ہیں۔ اس سال نارتھ رم جانا ہوا۔ وہ مجھے زیادہ پسند آیا کہ درخت کافی ہیں اور زیادہ اونچائی پر ہے۔

ایک دن ارادہ ہے کہ رم سے نیچے دریا تک ہائک کریں گے۔
 
زیک

مسافر
اچھی خاصی بے ایمانی ہے یہ تو۔ ہم تو کہہ رہے تھے کہ ایک روز اور رکیے، ہم پہنچ رہے ہیں۔ اب آپ ناپ تول کر ہمارے شہر تب آئیں گے جب ہم سفر میں ہوں تو مشکل ہوگی ناں۔ :) :) :)
113 ڈگری درجہ حرارت تھا آپ کے شہر میں۔ ایک دن اور رکتے تو گیس میں تبدیل ہو جاتے۔
 
113 ڈگری درجہ حرارت تھا آپ کے شہر میں۔ ایک دن اور رکتے تو گیس میں تبدیل ہو جاتے۔
ہم تو اس سفر میں ڈینگی زدہ ہو گئے تھے اس لیے موسم سے زیادہ ہمیں اپنی صحت کی فکر تھی۔ ویسے زیادہ گرمی کی شکایت بوچھی اپیا نے بھی کی تھی۔ حالانکہ ہمیں مجموعی طور پر اپنے شہر کا موسم پسند ہے۔ :) :) :)
 
طارق شاہ

محفلین
سعود کو کہیں جانے کی آفر کرو تو جیب دیکھ کر بھاگ جاتے ہیں۔ اگر ان کے شہر پہنچ جاؤ تو معلوم نہیں کیا جھانک کر مفرور ہو جاتے ہیں۔ :grin:
113 ڈگری درجہ حرارت تھا آپ کے شہر میں۔ ایک دن اور رکتے تو گیس میں تبدیل ہو جاتے۔
ہم اگر کہیں تڑپ یا سفر میں ہیں تو اول کسی سے اسی لئے نہیں مل سکتے کہ مہینوں پہلے پروگرام ترتیب دیا گیا ہوتا ہے اور دوسرے ریزرویشن اور
کینسلیشن کا مسئلہ بھی درپیش ہوتا ہے، اگر بہت قریبی اور یہی شوق رکھتا ہے تو اُسے پورے پروگرام کا علم ہوتا ہے کہ ہم کہاں جائیں گے اور کہاں کہاں ٹھہریں گے
اور اپنی سہولت سے اگر آجائے تو سہی ، ورنہ یہاں تو لوگوں کی مجبوریاں بسلسلہ ملازمت، اسکول اور خانہ داری سے واقف ہیں

اور
ہاں کوئی ہمارے شہر آجائے تو اس کے لئے بہت وقت ہے ہمارے پاس کہ ہم سیمی ریٹائرڈ زندگی گزار رہیں ہیں :)

١١٣ کب اتنی گرمی رہی، اور گرمی سے کیا ہوتا ہے ہم نے بھی ١١٦ ہٹ کیا، ایریزونا
سے ٹیکساس آتے،
کونسے کار میں سونا یا باہر کہیں سونا ہوتا ہے :)

(ای میل پتہ محذوف)
اب آپ آئیں تو ای میل کردیں ایک آدھ دن قبل، پھر انشاللہ گرمی سردی کی فکر نہ ہوگی
 
مدیر کی آخری تدوین:
ہم اگر کہیں تڑپ یا سفر میں ہیں تو اول کسی سے اسی لئے نہیں مل سکتے کہ مہینوں پہلے پروگرام ترتیب دیا گیا ہوتا ہے اور دوسرے ریزرویشن اور
کینسلیشن کا مسئلہ بھی درپیش ہوتا ہے، اگر بہت قریبی اور یہی شوق رکھتا ہے تو اُسے پورے پروگرام کا علم ہوتا ہے کہ ہم کہاں جائیں گے اور کہاں کہاں ٹھہریں گے
اور اپنی سہولت سے اگر آجائے تو سہی ، ورنہ یہاں تو لوگوں کی مجبوریاں بسلسلہ ملازمت، اسکول اور خانہ داری سے واقف ہیں
در اصل جس روز زیک بھائی ہمارے شہر میں تھے اس روز ہم ایک ماہ کی چھٹی گزار کر ہندوستان سے لوٹ رہے تھے۔ :) :) :)
 
طارق شاہ

محفلین
در اصل جس روز زیک بھائی ہمارے شہر میں تھے اس روز ہم ایک ماہ کی چھٹی گزار کر ہندوستان سے لوٹ رہے تھے۔ :) :) :)
عمومی بات کہی تھی میں نے، ورنہ تو یہ کہ شارٹ نوٹس پر یا اچانک اطلاع پر کبھی کبھی چاہتے ہوئے بھی
کوئی کام نہیں ہو پاتا ۔ پیشگی اطلاع ایک طرح سے انشورنس ہی ہے کہ بہت سی صورتوں سے تحفظ ہے اس میں :)
 
Top