میری لی گئیں تصاویر و احوال مختصر

زبیر مرزا

محفلین
زبردست تصاویر جناب - ڈی سی تو مانوس لگا کئی بار بلکہ بار بار دیکھی جگہیں لیکن آپ کے کیمرے کی آنکھ سے دلکش لگیں
ہے یہ جھیل اکوٹنک (فیئر فیکس ورجینیا) نہیں دیکھی حالانکہ جانا تو فئیرفیکس میں ہوتا رہتا ہے - ان شاءاللہ اپریل میں آیا تو ضروردیکھوں گا
 

زبیر مرزا

محفلین
ہاں یہاں سے شاید آسانی رہتی اورشاپنگ مالز بھی کافی ہیں پوٹومک ملز بھی دُور نہیں، چلیں آئندہ کے لئے
ذہن میں رکھیے گا
خیریت سے جائیں اور خیریت سے آئیں ، سب کی، بہت سی دعائیں شریکِ سفر رہیں گی آپ کی،
جانے سے قبل بات ہوگی آپ سے انشاللہ ۔ :)
نام بھی مت لیں اس جگہ کا ہم سے shopaholic کے سامنے :) زبردست سستا معیاری ہے پوٹومک ملز مال
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین
زبردست تصاویر جناب - ڈی سی تو مانوس لگا کئی بار بلکہ بار بار دیکھی جگہیں لیکن آپ کے کیمرے کی آنکھ سے دلکش لگیں
ہے یہ جھیل اکوٹنک (فیئر فیکس ورجینیا) نہیں دیکھی حالانکہ جانا تو فئیرفیکس میں ہوتا رہتا ہے - ان شاءاللہ اپریل میں آیا تو ضروردیکھوں گا
زبیر بھائی آئیں تو بتائے گا ساتھ چلیں گے ، پانچ منٹ پیدل میں ہی ٹریل پر، کا راستہ ہے
اور (Burk Lake park ) برک لیک ١٠ منٹ سے بھی کم کی ڈرائیونگ پر ہے جو اس سے بھی خوبصورت ہے
ایک دو ہفتے بعد آئیں تو جنت کا نظارہ دیکھیں گے ، کہ پتے رنگ بدل رہے ہیں اور ان پر گل کا گماں ابھی سے ہورہا ہے

اپریل میں شروع کی تاریخوں میں آئیں کہ سپرنگ اور چیری بلاسم فیسٹوِل کا تہوار ہوتا ہے اور ساری دنیا سے لوگ آتے ہیں :)

مارچ کے اواخر میں رابطہ کیجیے گا اگر اپریل میں ہی آ سکتے ہیں تو
 

طارق شاہ

محفلین
نام بھی مت لیں اس جگہ کہ ہم سے shopaholic کے سامنے :) زبردست سستا معیاری ہے پوٹومک ملز مال
سب چیزیں ایک چھت تلے اور تحائف دینے دلانے کے لئے اس مال میں زیادہ سوچنا یا تگ و دو نہیں کرنی پڑتی
شکاگو کے قریب گرنی مِل سے بھی اچھا کہتے سُنا ہےاِسے ، ہم نے اپنے وہاں سے آئے دوستوں سے
 

طارق شاہ

محفلین
mx47.jpg


Ballad of Birmingham
By Dudley Randall
(On the bombing of a church in Birmingham, Alabama, 1963)

“Mother dear, may I go downtown
Instead of out to play,
And march the streets of Birmingham
In a Freedom March today?”

“No, baby, no, you may not go,
For the dogs are fierce and wild,
And clubs and hoses, guns and jails
Aren’t good for a little child.”

“But, mother, I won’t be alone.
Other children will go with me,
And march the streets of Birmingham
To make our country free.”

“No, baby, no, you may not go,
For I fear those guns will fire.
But you may go to church instead
And sing in the children’s choir.”

She has combed and brushed her night-dark hair,
And bathed rose petal sweet,
And drawn white gloves on her small brown hands,
And white shoes on her feet.

The mother smiled to know her child
Was in the sacred place,
But that smile was the last smile
To come upon her face.

For when she heard the explosion,
Her eyes grew wet and wild.
She raced through the streets of Birmingham
Calling for her child.

She clawed through bits of glass and brick,
Then lifted out a shoe.
“O, here’s the shoe my baby wore,
But, baby, where are you?

چرچ پر دھماکہ کی تفصیل کے لئے کلک کریں :

جس سے متاثر ہوکر بالا نظم لکھی گئی ہے
ہم نے تمام سول رائٹس مومینٹس کی یاد گار مقامات کا خاص طور سے وزٹ کیا
مارٹن لوتھر کو جس جیل میں رکھ گیا تھا، جس چرچ میں وہ سروس اور لیکچر دیتے تھے
اور انگرام پارک جہاں سے ریلی نکلتی تھی بھی دیکھا ، اب تو بہت بڑی سول رائٹس میوزیم
بھی بنادی گئی ہے ،
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین
epcq.jpg

سول رائٹس انسٹیٹوٹ اینڈ میوزیم ۔
١٦ اسٹریٹ پر ہی چرچ (جس میں نسلی تعصب پسند دھماکہ کرتے رہتے تھے) کے سامنے ہے اور اسی سے متصل یادگار انگرام پارک بھی ہے

اس وقت بھی جب کالوں کو اپنے لئے مساوی حقوق مانگنے
پر مارا پیٹا یا ان کے گھروں کو جلایا جاتا تھا ، سارے گورے تعصبی نہیں تھے
بلکہ بہت سے white لوگ بھی کالوں کے ساتھ تھے
اور مختلف ریلیوں میں ساتھ ہوتے تھے ، ان میں سے بہت کو جسمانی اور مالی نقصان
اٹھانا پڑا ، کئی گورے لوگوں کے بھی گھر رات میں جب وہ سو رہے تھے جلادیے گئے تھے

ان ہی کالے اور گورے اصول پسند لوگوں کے بدولت آج سب دوسرے ممالک کے لوگ
خواہ وہ مسلم ہوں یا ہندو یا بدھسٹ ، مکمل آزادی کے ساتھ ہیں اور یہاں وہی حق رکھتے ہیں
جو ١٩٦٠ سے قبل صرف گوروں کو حاصل تھا ۔
کالوں اور کچھ اصول پسند گوروں کی قربانیوں کی وجہ سے ہی ہم تمام تر سہولتوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین
vjaa.jpg

statue of rev. fred shuttlesworth
" fearless, determined, courageous man."

نسلی و رنگی تعصب کے خلاف جدوجہد اور حقوق کی حصولی میں سب سے زیادہ خدمات rev. fred shuttlesworth کے ہیں
جس نے اپنی پوری فیملی کے ساتھ بلا خوف مصیبتیں جھیلیں، ان کے ساتھ ساتھ اس کی بیوی پر بھی قاتلانہ حملہ ہوا ،
جس میں وہ مرتے مرتے بچی ۔ بچے بھی اس میں شامل تھے کہ "صرف گوروں کے لئے" اسکول میں داخلے کے لئے کسی اور
کے بچوں کو نہیں لے گئے تھے بلکہ اپنی اولاد کو ، جن پر بھی تشدد کیا گیا
qnes.jpg

Ist Baptist Church جہاں جناب فریڈ شٹلزورد، پریچر تھے
الله ان پر آسانیاں اور رحمت نچھاور کرے ، جنہوں نے انسانیت پر آسانیوں کے لئے جدوجہد کی اورقربانیاں دیں
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین
ویسے تو ہمیں پانچ ہفتے اس re-discover america ٹرپ میں بہت سی ایسی حقیقی اور جاندار مخلوق بھی نظر آئے
جو ہم نے بہ چشم خود نہیں دیکھے تھے ، ان میں موزی اور ضرر رساں بھی تھے ، جن کے لئے جگہ جگہ انتباہ اور
ہوشیاری کے نو ٹس لگائے گئے تھے ۔ لیکن ہمیں " نیچرل فورمے شن" نے بھی بہت زیادہ متاثر کیا
کہیں درختوں کے ٹوٹنے اور جلنے سے کسی جانور یا انسان کی شباہت ، کہیں روڈ اچانک ختم ہونے کا احساس

نیچے دی گئی تصویرکئی لی گئی میں سے ایک ہے جس سے کسی جانور کا گمان ہوتا ہے ۔ اسی طرح سے دور سے
جانوروں کے ٹولے یا ریوڑ نظر آنے والے مناظر قریب آنے پر آنکھوں کا دھوکہ ہی ہوتے تھے ، کہ اسی طرح کی شکلیں
ہی ہوتی تھیں
0ttv.jpg
 

طارق شاہ

محفلین
r6i8.jpg

بہت سی جگہوں پر زمین میلوں تک پھٹی ہوئی نظر آئی ، جسے کسی بڑے زلزلے نے اسے جدا کردیا ہو
کہیں کہیں مٹی سرخ اور اس قدر صاف نظر آتی تھی کے لگتا تھا ابھی ابھی زمین پھٹی ہے
خاص طور سے کولوراڈو کے بعد یا ایریزونا کے صحرا میں ایسے مناظر بہت تھے
 

طارق شاہ

محفلین
ابھی گرمیوں میں میسا ورڈ جانا ہوا۔ آپ کی تصقویر دیکھ کر خیال آیا کہ اپنی تصاویر بھی پوسٹ کروں۔
ابھی گرمیوں میں میسا ورڈ جانا ہوا۔ آپ کی تصقویر دیکھ کر خیال آیا کہ اپنی تصاویر بھی پوسٹ کروں۔
ضرور کیجیے گا ، میرا ونٹر میں دوبارہ کولوراڈو کا پروگرام ہیں اور durango بھی ضرور جانے انشاللہ
آپ کہاں ہیں؟

کچھ اور تصویریں

معلومات کے لئے کلک کریں : ( 2)
llet.jpg

zcfv.jpg


0yet.jpg
 
آخری تدوین:
Top