"میری پسند"

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عمر سیف

محفلین
خوب سارہ، شمشاد اور ظفری۔

دھوپ سے جن کو گِلا ہے کہ جلا ڈالے گی
اپنے اندر کے اندھیروں سے نہ باہر دیکھے​
 
شمشاد

لائبریرین
تیرے مشورے کے خلوص پہ مجھے ترکِ عشق قبول ہے
مگر ایک بات ہے ہمنشیں، میری زندگی کا سوال ہے
 
شمشاد

لائبریرین
بہت رونے جسے ڈرتا تھا، بہت رونا پڑا مجھکو
تمہیں کھونے سے ڈرتا تھا، تمہیں کھونا پڑا مجھکو

یہی میں نے نہ چاہا تھا، یہی کرنا پڑا آخر
بڑا ہونے سے ڈرتا تھا، بڑا ہونا پڑا مجھکو
 
عمر سیف

محفلین
یاد ہے اِک دن
میرے میز پر بیٹھے بیٹھے
سگریٹ کی ڈبیہ پر تم نے
چھوٹے سے اِک پودے کا
ایک اسکیچ بنایا تھا
آ کر دیکھو
اس پودے پر پھول آیا ہے

شمشاد

لائبریرین
حیرتوں کے سلسلے سوزِ نہاں تک آ گئے
ہم نظر تک چاہتے تھے تم تو جاں تک آ گئے

نامرادی اپنی قسمت، گمراہی اپنا نصیب
کارواں کی خیر ہو ہم کارواں تک آ گئے
(قابل اجمیری)
 
ماوراء

محفلین
نہیں فرصت یقیں مانو ہمیں کُچھ اور کرنے کی
تیری باتیں تیری یادیں بہت مصروف رکھتی ہیں​
 
تیشہ

محفلین
ماوراء نے کہا:
نہیں فرصت یقیں مانو ہمیں کُچھ اور کرنے کی
تیری باتیں تیری یادیں بہت مصروف رکھتی ہیں​

:roll: :lol: مریم بچاری اپنے مجازی خدا کے لئے یہ شعر بی ایس بی پر لکھکر گئی ہے :lol: :lol: اور تم اسے اٹھا کر یہاں لے آئی :p
میں مریم کو فون کرتی ہوں تمھارا شعر چوری ہوا :lol:
 
تیشہ

محفلین
ماوراء نے کہا:
نہیں فرصت یقیں مانو ہمیں کُچھ اور کرنے کی
تیری باتیں تیری یادیں بہت مصروف رکھتی ہیں​

:jhooti: کل سے علی کے ایلی پور جشن کی تیاریاں کر رہی ہو اور کہتی ہو کہ نہیں فرصت یقین مانو ہمیں کچھ اور کرنے کی ۔ :lol:
 
سارہ خان

محفلین
بوچھی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
نہیں فرصت یقیں مانو ہمیں کُچھ اور کرنے کی
تیری باتیں تیری یادیں بہت مصروف رکھتی ہیں​

:roll: :lol: مریم بچاری اپنے مجازی خدا کے لئے یہ شعر بی ایس بی پر لکھکر گئی ہے :lol: :lol: اور تم اسے اٹھا کر یہاں لے آئی :p
میں مریم کو فون کرتی ہوں تمھارا شعر چوری ہوا :lol:
ہاہاہا باجو ۔۔ کہاں کہاں نظر رہتی ہے آپ کی ۔۔۔ :p :)
 
تیشہ

محفلین
سارہ خان نے کہا:

اتفاق سے کل مریم لکھ رہی تھی وہاں تو میری نظر پڑی ۔ :lol:
 
مریم کو محفل کیوں نہیں جوائن کروائی باجو آپ نے ۔۔ اردو بھی کافی اچھی لکھ لیتی ہے وہ ۔۔۔ :)
 
سارہ خان

محفلین
بوچھی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
محبتیں بھی عجب اس کی نفرتیں بھی کمال
مری طرح کا ہی مجھ میں سما گیا اک شخص

ایسے شخص کو تو کلاشنکوف سے بھون دینا چاہئیے ۔ :p :D
ہاہاہا۔۔ ضرور بھوننا باجو ۔۔ لیکن پہلے جہاں سمایا ہوا ہے وہاں سے باہر کرنا ۔۔ ورنہ ایک کے بدلے میں دوسری فری میں جائے گی ۔۔۔۔ :wink: :p
 
شمشاد

لائبریرین
گلی میں درد کے پرزے تلاش کرتی تھی
میرے خطوط کے ٹکڑے تلاش کرتی تھی

بھولے کون اذیت پسندیاں اس کی
خوشی کے ڈھیر میں صدمے تلاش کرتی تھی

عجب ہجر پرستی تھی اس کی فطرت میں
شجر کے ٹوٹے پتے تلاش کرتی تھی

قیام کرتی تھی وہ مجھ میں صوفیوں کی طرح
اداس روح کے گوشے تلاش کرتی تھی

تمام رات وہ پردے ہٹا کے چاند کے ساتھ
جو کھو گئے تھے وہ لمحے تلاش کرتی تھی

کچھ اس لیے بھی میرے گھر سے اس کو تھی وحشت
یہاں بھی اپنے ہی پیارے تلاش کرتی تھی

گھما پھرا کے جدائی کی بات کرتی تھی
ہمیشہ ہجر کے حربے تلاش کرتی تھی

تمام رات وہ زخما کے اپنی پوروں کو
میرے وجود کے ریزے تلاش کرتی تھی

دعائیں کرتی تھی اجڑے ہوئے مزاروں پر
بڑی عجیب سحر تلاش کرتی تھی

مجھے تو عجب بتایا ہے بادلوں نے “ وصی “
وہ لوٹ آنے کے راستے تلاش کرتی تھی
 
عمر سیف

محفلین
خوب شمشاد سارہ اور ماوراء۔

جن کے سینوں میں دھڑکتا تھا مظفر میرا دل
آج میں ان کے لیے بھولی کہانی ہو گیا​
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top