شمشاد نے کہا:آپ کے جواب سے لگتا ہے کہ آپ نے وہ سب پڑھ لیا جو پڑھنے سے منع کیا تھا۔ یہ تو فاؤل ہے۔
تو اس کا مطلب ہے مسکہ بھی بیکار اور مکھن بھی ضائع
جیسے کہ ہمارے ہاں لکھ کر لگایا ہوا ہوتا ہے کہ پھوُل توڑنا منع ہے ۔ اور پڑھنے والا سب سے پہلے پھوُل ہی توڑتا ہے۔ میں نے بھی اگر پڑھ لیا تو کیا ہوا ۔؟
مسکے مجھ پر اثر نہیں کرتے کہ میں اب مسکہ پروف ہوچکی ہوں ۔
رہی بات مکھن سے پھسلن ، تو اس میں بھی کافی ماہر ہوچکی ہوں کہ مکھنوں کے اوپر سے چلتے گزرتے ہوئے خیر خیریت سے آن پہنچتی ہوں اس لئے سلپری نہیں ہوں ۔ تو مکھن بھی بےسود ، بےکار ہے ۔