میرے اطراف

ساجداقبال

محفلین
ضبط: بہت زبردست تصاویر ہیں ساجد۔
بہت شکریہ۔ :)
ماوراء: ساجد، اچھی تصویریں ہیں۔ یہ بتائیں کہ آپ کا گاؤں کون سا ہے؟
زینب: ساجد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کے گاؤں کا نام کیا ھے اور کہاں ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
میرا گاؤں خوبصورت تو ہرگز نہیں۔ کم از کم جتنا بچپن میں ہوتا تھا اس کے مقابلے میں۔ یہ تو چُن چُن کر تصویریں لی ہیں۔ :grin:
میرا گاؤں گمبٹ یا سینی گمبٹ(کیونکہ یہاں خٹک قوم کی ”سینی“ شاخ کے لوگ رہتے ہیں۔) جنوبی سرحد کے ضلع کوھاٹ میں واقع ہے۔
ساجد: یہ ساجد اقبال ہیں اور میں ساجد ہوں۔
یہ مجھ سے سینئیر ہیں اردو محفل پر اور بہت اچھے ماہر ہیں نیٹ کی دُنیا کے جبکہ میں ٹھہرا ایک بے ہنر آوارہ۔
ماہر اور ہم۔۔۔۔۔۔joke of the century :grin:
 

ساجداقبال

محفلین
ماوراء: آہ۔ کسی ایک چیز کے بارے میں مجھے معلوم تھا۔ سوچا میں بتاتی ہوں۔ آگے سے دیکھا تو رضوان پہلے ہی بتا چکے تھے۔
مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ ایک جنگلی پھل جو ہمارے گاؤں کے پہاڑوں میں مئی جون کے مہینے میں پایا جاتا ہے، اس کا نام بتاؤ۔ پشتو میں اسے گُرگُرے اور انگریزی میں Wild Black Berry کہا جاتا ہے۔ اُردو کا نام بتائیے:
blackberries.jpg
اور ہاں مانگ نہ لینا، کیونکہ اس کا سیزین کچھ ماہ پیشتر گزر چکا ہے۔ :grin:
 

Dilkash

محفلین
واھ گمبٹ بہت ہی تاریخی علاقہ۔۔۔
خوشحال خان خٹک کے اجداد کا مسکن اور پھر وہاں مغلوں کے ساتھ جنگیں اور پختونون کی اپس میں متعد جنگیں لڑیں گئیں ہیں

گرگرہ کھانے سے ہونٹ کالے ہوجاتے ہیں پشتو شاعری میں بے اس کا زکر بہت ہوا ہے۔

غرہ تہ راغلے یم لالئ پخلا کومہ
گرگرے ٹولومہ زہ گرگرے ٹولومہ
 

ساجداقبال

محفلین
واھ گمبٹ بہت ہی تاریخی علاقہ۔۔۔
خوشحال خان خٹک کے اجداد کا مسکن اور پھر وہاں مغلوں کے ساتھ جنگیں اور پختونون کی اپس میں متعد جنگیں لڑیں گئیں ہیں

گرگرہ کھانے سے ہونٹ کالے ہوجاتے ہیں پشتو شاعری میں بے اس کا زکر بہت ہوا ہے۔

غرہ تہ راغلے یم لالئ پخلا کومہ
گرگرے ٹولومہ زہ گرگرے ٹولومہ
جی بالکل۔۔۔۔گمبٹ کے متعلق آپکی معلومات مجھ سے زیادہ ہیں۔ :grin: ۔۔۔ ان جنگوں کی یادگار قبریں ابھی تک موجود ہیں۔ کافی لمبی لمبی قبریں ہیں۔
کیا آپکو گُرگُرے کا اردو نام معلوم ہے؟ :confused:
 

Dilkash

محفلین
جی بالکل۔۔۔۔گمبٹ کے متعلق آپکی معلومات مجھ سے زیادہ ہیں۔ :grin: ۔۔۔ ان جنگوں کی یادگار قبریں ابھی تک موجود ہیں۔ کافی لمبی لمبی قبریں ہیں۔
کیا آپکو گُرگُرے کا اردو نام معلوم ہے؟ :confused:

وہ شہیدوں کے اجتماعی قبریں ہیں

گُرگُرے کا اردو میں شائد ہی کوئی نام ہو۔
دراصل یہ پہاڑ پر اگنے والا جنگلی پودہ ہے۔۔اور اردو شہروں میں بولی جاتی ہے۔ جنگل اور پہاڑ پر شاید کم کم
 

فرضی

محفلین
ی بالکل۔۔۔۔گمبٹ کے متعلق آپکی معلومات مجھ سے زیادہ ہیں۔ ۔۔۔ ان جنگوں کی یادگار قبریں ابھی تک موجود ہیں۔ کافی لمبی لمبی قبریں ہیں۔
کیا آپکو گُرگُرے کا اردو نام معلوم ہے؟

ساجد اٹک میں اسے ہندکو مین گنگیر Gungairکہتے ہیں۔ ابو بتا رہے ہیں کہ اس سے ملتی جلتی چیز کو کراچی میں فالسہ کہتے ہیں۔ جسے نمک لگا کر کھاتے ہیں
 

ساجداقبال

محفلین
ہندکو کا نام تو مجھے بھی پتہ تھا۔ ہمارے ہاں کی ہندکو میں اسے ”گھنگورے“ کہا جاتا ہے۔ اردو کا نام آپ نے جوبتایا وہ الگ پھل ہے۔ اس سے ملتا جلتا صرف سائز میں ہے۔ فالسہ کھٹا جبکہ ”گُرگُرے“ میٹھے ہوتے ہیں۔ فالسے اور اسمیں زمین آسمان کا فرق ہے۔
 

فرضی

محفلین
پشتو زبان میں اسے سپلمئ کہتے ہیں ۔اس کی شاخیں ٹھوڑنے کے بعد اس سے دودھ نما سیال مادہ نکلتا ہے۔۔۔اس پودے کی پھولوں کی خوشبو بہت اچھی ہے

دلکش بھائی ہم اسے سپوگمئ کہتے آئے ہیں۔ آج پتہ چلا کہ ہم اس کا غلط تلفظ کیا کرتے تھے:rolleyes:
 

ساجداقبال

محفلین
ارے سپوگمئی تو آپکی پشتو والے چاند کو کہتے ہیں، جہانتک میرا علم ہے۔ ہم ”ش“ والے ہیں ”شپوژمئی“، کہتے ہیں۔
 

Dilkash

محفلین
ہاہاہا

سپلمئ کیوں کہتے ہیں؟؟؟کیونکہ کتے (سپی) اس پودے پر بول کرتے ہیں۔۔اور اس لے بھی اسے سپلمئ کہتے ھیں
گرکرے سے متعلق میں نے ٹھیک کہا تھا۔۔اردو میں اس کا نام نھیں ہے کیونکہ ابھی ظفرالغات مولفہ میاں بہادر شاہ ظفر کاکاخیل میں دیکھا ۔
اسکا ذکر کچھ یوں ھے۔
ایک پہاڑی درخت اور اسکا پھل ، زیتون کی قسم کا ایک پہاڑی درخت جس کا پھل بیر سے ذرا چھوٹا اور کالے رنگ کا ہوتا ہے۔
چہ میوے ئے د کابل خوڑلے نہ وی
د ہغ۔۔۔و تر فھمہ وثکے دی گرگرے
خوشحال بابا

ممانڑے اس سے بھی چھوٹا سبز رنگ کا پہاڑی پھل ہے
 

فرضی

محفلین
پانڑہ ، پانڑہ د گُرگرے ، نرے قمیص ئے د فانوس رنڑا کوینہ ۔۔

خیال محمد کو ایسے گنگناتے ہوئے سنا۔

بیچارہ گُرگُرہ اردو میں نام ہی نہیں ہے۔ لیکن اگر ہم نے چند ایک اور پوسٹس میں اس کی گردان جاری رکھی تو امید ہے آنے والی لغت میں گُرگرہ کو گُرگُر کا نام دے دیا جائے
 

ماوراء

محفلین
مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ ایک جنگلی پھل جو ہمارے گاؤں کے پہاڑوں میں مئی جون کے مہینے میں پایا جاتا ہے، اس کا نام بتاؤ۔ پشتو میں اسے گُرگُرے اور انگریزی میں Wild Black Berry کہا جاتا ہے۔ اُردو کا نام بتائیے:
اور ہاں مانگ نہ لینا، کیونکہ اس کا سیزین کچھ ماہ پیشتر گزر چکا ہے۔ :grin:

اس کو یقیناً "جنگلی کالے بیر" کہتے ہوں گے۔:p
مانگتی نہیں ہوں۔ یہ ہمارے ہاں جگہ جگہ پائے جاتے ہیں۔بہت برا ٹیسٹ ہوتا ہے۔:p
 

ظفری

لائبریرین
ساجد بھائی ۔۔۔ خدا کی قسم مزا آگیا ۔۔۔ ساری ہی تصاویر قابلِ دید ہیں ۔ مگر خاص کر پہلی تصویر کا جواب نہیں ۔ کتنی چمکتی ہوئی ہوئی دھوپ ہے ۔ اور اس دھوپ میں درخت کا سایہ کتنا فرحت کا احساس دلا رہا ہے ۔ جی چاہتا ہے کہ یہاں چارپائی بچھا کر لمبی تان کر سوجاؤں ۔ نہ دنیا کے جھمیلوں کی پرواہ، نہ زندگی کے کوئی غم ۔ کتنا سکون نمایاں ہے اس منظر میں ۔

ساجد بھائی پلیز ۔۔۔ آپ اسی طرح وطنِ عزیز کی تصاویر یہاں شیئر کرتے رہیں ۔ جزاک اللہ ۔
 

Dilkash

محفلین
اس کو یقیناً "جنگلی کالے بیر" کہتے ہوں گے۔:p
مانگتی نہیں ہوں۔ یہ ہمارے ہاں جگہ جگہ پائے جاتے ہیں۔بہت برا ٹیسٹ ہوتا ہے۔:p

ہاہاہاہا
پہلی دفعہ کالے بیر کا نام سنا ہے۔۔جو یقینانا نہیں ہے یہ گرگرے ۔اور اسکا ٹیسٹ بہت ہی اچھا اور میھٹا ہوتا ھے۔
 

فرضی

محفلین
جی ماوراء صاحبہ گرگرے نہایت لذیذ ہوتے ہیں۔ شاید آپ کے ہاں پایا جانے والا کوئی اور پھل ہو

ہمارے علاقے میں پیدا تو نہیں ہوتے تو لیکن سیزن میں بکتے بہت ہیں۔ تازہ گرگرے کا اپنا ٹیسٹ ہوتا ہے اور سوکھے گرگروں کا اپنا۔
 

ماوراء

محفلین
گرگرے کا مجھے نہیں معلوم۔ لیکن بلیک بیریز مجھے نہیں پسند۔
میرا خیال ہے گرگروں کو انگلش میں "وائلڈ بلیک بیریز" نہیں بلکہ "Blackcurrants" کہتے ہیں۔ ان کی شکل و صورت سے تو مجھے ایسا ہی لگ رہا ہے۔ اب بلیک بیریز ہوتی بھی کئی قسم کی ہیں۔
 

ماوراء

محفلین
ارے زینب، جب کسی نئی چیز کا علم ہو تو اس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ہاتھ دھو کے پیچھے پڑنا ہی پڑتا ہے۔ اب مجھے تو گرگروں کا کھانے کا بھی دل کر رہا ہے۔ :p
 
Top