میرے اطراف

Dilkash

محفلین
زینب محترمہ۔
وطن کے خس و خاشاک بھی غیروں کی زر و ھیروں سے اچھے ۔۔
پیارے وطن کا پیارا جنگلی پھل اور اسکا ذکر نہ ہو ؟ تو پھر کیا ہو؟

خے دی ترمشکو ، د وطن خاورے
تودے اوبہ دی د وطن واورے

کانڑی ئے واڑہ ما تہ سرہء زر دی
بوٹی ئے واڑہ لکہ چندنڑ دی

خوشحال بابا
ترجمہ
وطن کی مٹی، مشک و عنبر
یہان کی برف، پانی گرم تر
شجر و پتے ، لکڑی چندن
پتھر و ٹیلے ، ھیرے و زر
 

ابوشامل

محفلین
ساجد بھائی! مزا آ گیا تصاویر دیکھ کر ایک طرف جہاں اپنا گاؤں یاد آیا وہیں آپ کے کیمرے اور جمالیاتی حس کی بھی داد دینا پڑے گی۔ بہت خوبصورت تصاویر ہیں۔ میرے پاس بھی بہت ساری تصاویر ہیں اپنے گاؤں کی اور پاکستان کے مختلف علاقوں کی، اب اشتیاق پیدا ہو رہا ہے کہ میں بھی انہیں محفل پر پیش کروں۔ دیکھیں کب موقع ملتا ہے؟ شاید آج ہی مل جائے۔
 

زینب

محفلین
ارے زینب، جب کسی نئی چیز کا علم ہو تو اس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ہاتھ دھو کے پیچھے پڑنا ہی پڑتا ہے۔ اب مجھے تو گرگروں کا کھانے کا بھی دل کر رہا ہے۔ :p


تو اپنے دل کو سمجھا لیں ماوراء سسٹر۔۔۔۔۔۔ساجد صاحب پہلے ہی ہری جھنڈی دیکھا چکے ہیں کہ مانگنا مت نہیں ملیں گے موسم ختم ھو چکا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

فاتح

لائبریرین
بہت خوبصورت تصاویر ہیں ساجد صاحب۔ آپ کے تالاب دیکھ کر مجھے بھی وہ نہر یاد آ گئی جہاں ہم سارا سارا دن نہایا کرتے تھے اور شام کو ابو کی مار کے ڈر سے چھپتے ہوئے گھر میں داخل ہوتے تھے۔:)
کہیں آپ کسی فلکر پر پابندی والے ملک میں تو نہیں؟؟؟
جی ہاں! یہاں فلکر پر بھی ان لاکھوں ویب سائٹس میں سے ایک ہے جن پر قدغن عائد ہے۔
 

زینب

محفلین
فاتح بھائ آگے کا حال بھی لکھیں نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گھر میں چھپ کے داخل ھوتے ھوے پکڑے جانے پے جو خاطر ہوتی تھی وہ کیوں گول کر گیے آپ:grin:
 

ساجداقبال

محفلین
اس کو یقیناً "جنگلی کالے بیر" کہتے ہوں گے۔:p
مانگتی نہیں ہوں۔ یہ ہمارے ہاں جگہ جگہ پائے جاتے ہیں۔بہت برا ٹیسٹ ہوتا ہے۔:p

نہیں ماوراء ذائقہ انکا بہت مزے کا ہوتا ہے۔ ان شاء اللہ سیزن آئیگا تو ڈی ایچ ایل سے آپکو بھجوا دینگے۔ (اُمید ہے اسوقت تک آپکو بھول چکا ہوگا۔)
ساجد بھائی ۔۔۔ خدا کی قسم مزا آگیا ۔۔۔ ساری ہی تصاویر قابلِ دید ہیں ۔ مگر خاص کر پہلی تصویر کا جواب نہیں ۔ کتنی چمکتی ہوئی ہوئی دھوپ ہے ۔ اور اس دھوپ میں درخت کا سایہ کتنا فرحت کا احساس دلا رہا ہے ۔ جی چاہتا ہے کہ یہاں چارپائی بچھا کر لمبی تان کر سوجاؤں ۔ نہ دنیا کے جھمیلوں کی پرواہ، نہ زندگی کے کوئی غم ۔ کتنا سکون نمایاں ہے اس منظر میں ۔

ساجد بھائی پلیز ۔۔۔ آپ اسی طرح وطنِ عزیز کی تصاویر یہاں شیئر کرتے رہیں ۔ جزاک اللہ ۔
بہت بہت شکریہ۔۔۔ظفری بھائی۔ آپ نے بتایا نہیں آپ بھی کسی ”کلی“ کے باسی تھے؟ چارپائی والے شغل ہم بچپن میں جی بھر کے کر چکے ہیں، جب بجلی چلی جاتی تھی۔
ابوشامل نے کہا:
ساجد بھائی! مزا آ گیا تصاویر دیکھ کر ایک طرف جہاں اپنا گاؤں یاد آیا وہیں آپ کے کیمرے اور جمالیاتی حس کی بھی داد دینا پڑے گی۔ بہت خوبصورت تصاویر ہیں۔ میرے پاس بھی بہت ساری تصاویر ہیں اپنے گاؤں کی اور پاکستان کے مختلف علاقوں کی، اب اشتیاق پیدا ہو رہا ہے کہ میں بھی انہیں محفل پر پیش کروں۔ دیکھیں کب موقع ملتا ہے؟ شاید آج ہی مل جائے۔
بہت شکریہ ابوشامل بھائی۔۔۔ضرور شئیر کجیے گا، مجھ انتظار رہیگا۔
 

ساجداقبال

محفلین
فاتح: بہت خوبصورت تصاویر ہیں ساجد صاحب۔ آپ کے تالاب دیکھ کر مجھے بھی وہ نہر یاد آ گئی جہاں ہم سارا سارا دن نہایا کرتے تھے اور شام کو ابو کی مار کے ڈر سے چھپتے ہوئے گھر میں داخل ہوتے تھے۔
شکریہ فاتح بھائی۔
یہ ڈرنے والی صورتحال ہمیں بھی درپیش تھی۔ اسکا حل یہ نکالا تھا کہ تالابوں(جنکی تصاویر دی ہیں) میں نہانے کے بعد گھنٹہ دو تک گھر نہیں جاتے تھے، تاکہ کپڑے سوکھ جائیں۔ بس اسی ترکیب نے مار سے محفوظ رکھا۔ ایک آدھ دفعہ شاید بڑے بھائی نے چھترول کر دی تھی، کیونکہ رنگے ہاتھوں بلکہ گیلے کپڑوں پکڑے گئے تھے۔ ;)
 

ساجداقبال

محفلین
لیجیے جناب اب اگلی قسط ملاحظہ کیجیے، جو میں نے اپنے دو روزہ ”دورہ ءِ گمبٹ“ میں ترتیب دی:

Picture001.jpg

دریائے سندھ۔۔۔پاکستان کے کسی کونے میں بھی جائے اس دریا سے آپکا واسطہ کہیں نہ کہیں پڑ ہی جاتا ہے، سو ہم بھی مبرا نہیں۔ زیر نظر تصویر دریائے سندھ کے اس مقام کی ہے جو پنجاب اور سرحد کے درمیان حدبندی کا کام دیتی ہے۔​
 

ساجد

محفلین
گاؤں کا ایک اور تالاب۔۔۔۔یقین کیجیے یہ ہمارے نہانے سے گندا نہیں ہوا ;)
474418542_0b69cb7e6c.jpg
ساجد اقبال بھائی ،
جواب نہیں ان تصویروں کا۔ یقین جانئیے کہ پردیس میں بیٹھ کر اپنے وطن کی اس خوبصورتی کو دیکھ کر جہاں دل مچل مچل گیا وہیں آنکھیں اداسی کے غلبے سے نم ہو گئیں ۔:)
برائے مہربانی مزید ارسال کریں:cool:۔
 

ساجداقبال

محفلین
Picture002.jpg
گو اٹک کا پل کب کا بدل چکا لیکن ہمارا ”خوشحال گڑھ پُل“ 100سال سے زیادہ عرصہ سے ہمارا دریائے سندھ کو پار کرنے کا زریعہ ہے۔ اور کراچی کے ”میگا پراجیکٹ“ زمین بوس ہو جانے کے بعد یہی پُل ہمارے لئے اچھا ہے۔ ”چوہا لنڈورا ہی سہی“;)
اور ہاں اسکے اوپر سے اب بھی ٹرین گزرتی ہے، جو یقینآ ایک دیدہ زیب منظر ہوتا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت اچھی تصاویر ہیں ساجد اقبال صاحب، زبردست۔

زیادہ اچھی بات یہ لگی کہ آپ "گل محمد" کی بجائے "زمین" نکلے اور اور سیاست سے ہلتے ہی اتنا زبردست تھریڈ شروع کردیا۔ :)


لاجواب۔
 

ساجداقبال

محفلین
Picture012.jpg

سرحد میں داخل ہوتے ہی جو چیز سب سے پہلے آپکو دکھائی دیتی ہے وہ ہے اونچے نیچے پہاڑ اور پتھریلی زمین۔ شاید اسی وجہ سے ہمارے لہجے اور رویہ قدرے کھردرے ہیں۔ :)
 

ساجداقبال

محفلین
Picture005.jpg

لیجیے گھر پہنچ گئے۔ حسب توقع میرا بھتیجے اور بہنوں وغیرہ نے کھجوروں کا تقریبآ صفایا کر دیا۔​
 

ساجداقبال

محفلین
Picture004.jpg

گو ہمارا گاؤں لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے کافی حد تک محفوظ تھا لیکن ایک دو ہفتے سے گنگا اُلٹی بہنے لگی ہے۔ سو ہمیں اس ”پکھے“ کا سہارا لینا پڑا۔ یہ پنکھا دیہی زندگی میں روزمرہ ضروریات میں شامل ہے۔​
 

ساجداقبال

محفلین
Picture006.jpg

گو انٹرویو کیلیے نہیں لیکن اس دفعہ ہماری گائے فوٹوسیشن کیلیے تیار تھی۔ ہماری طرف نظر التفات اس بات کی تائید کرتی ہے۔ ;)
 

فاتح

لائبریرین
Picture005.jpg

لیجیے گھر پہنچ گئے۔ حسب توقع میرا بھتیجے اور بہنوں وغیرہ نے کھجوروں کا تقریباً صفایا کر دیا۔​

ساجد بھائی! تقریباً کا لفظ بھتیجے اور بہنوں کے لیے آپ کی محبت کو ظاہر کرتا ہے ورنہ مجھے تو ایک ہی کجھور اپنے عزیز و اقارب کے داغ مفارقت دے جانے پر ماتم کناں نظر آتی ہے۔ جسے اب تک یقیناً آپ کے شکم مبارک تک رسائی حاصل ہو چکی ہو گی:grin:
 

ساجداقبال

محفلین
فیول کرائسس میں ہمارے مدد گارDunk Cakes
Picture008.jpg
ہاہاہاہا۔۔۔۔میں جانتا ہوں کہ خاصی ”غیر مہذب“ تصویر ہے لیکن کیا کیجیے کہ یہ گاؤں میں ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ ہے۔
اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے گاؤں میں بجلی سے لیکر انٹرنیٹ تک سب سہولیات ہیں لیکن گیس کی کمی شدت سے محسوس ہوتی ہے۔ گیس کے معاملے میں چراغ تلے اندھیرا والی بات ہے۔ کوہاٹ شہر کو جانے والی پائپ لائن ہمارے گاؤں سے ہو کر جاتی ہے اور نئے دریافت ہونے والے ذخائر بھی ہمارے علاقے سے دور نہیں لیکن۔۔۔۔۔۔:(
 
Top