اوہ بکریوں سے آپکی اتنی اُنسیت، تصویر لی تھی، پوسٹ کرنا بھول گیا۔ حاضر خدمت ہے:
بکریوں سے مجھے دلچسپی نہیں رہی۔ چرانے سے بھی میں بھاگتا تھا۔ گائے بہت چرائی ہے۔ بکریوں کے متعلق سچ ہی کہا گیا ہے کہ ”کوئی غم نہ ہو تو بکریاں پال لیں۔“
شکر ہے آج بلاخر میں یہ تھریڈ ڈھونڈنے میں کامیاب ہو ہی گئی۔۔۔ ساجد جب آپ نے یہ شروع کیا تھا تو میں نےجواب لکھنا چاہا تھا لیکن تب شاید لائٹ چلی گئی تھی اور پھر یہ تھریڈ گم ہوگیا۔۔۔مجھے لگ رہا تھا کہ اس کا نام "میرا گاؤں" ہے تو بس۔۔آنکھیں بند کیے میرا گاؤں میرا گاؤں نام کا تھریڈ ڈھونڈتی رہی۔۔
خیر۔۔۔بہت اچھا لگا آپ کا گھر، گاؤں اور باقی سب دیکھ کر۔ آپ کی گائے بھی بہت پیاری ہے اور روٹی کے ساتھ املی اور انگور کھانے والا بھتیجا بھی
بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کے گاؤں کے بکرے زیادہ پیارے نہیں ہیں
۔۔وہ جو سفید اور براؤن والا ہے نا۔۔۔جب نیکسٹ ٹائم جائیں تو اس کا کلوز اپ لجیئے گا۔۔وہ کچھ کچھ اچھا لگ رہا ہے۔ ساجد وہاں سارے بکرے ایسے ہی سینگوں والے ہوتے ہیں یا چھوٹے سینگ والے بھی ہوتےہیں۔۔؟؟
وہ مجھے بلیاں اور بکرے بہت بہت اچھے لگتے ہیں ۔۔اس لیے اس موضوع پر بات کرتے ہوئے بہت اچھا لگتا ہے۔ : $
ذینب۔۔>>> آپ کو یہ بکرے کیسے لگے۔۔؟؟؟