تاسف میرے والد نہیں رہے۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ اللہ سے دعا ہے کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
 
اللہ کریم مغفرت فرمائے۔
دکھ ہوتا ہے، بالکل ہوتا ہے اور ایسا ہوتا ہے کہ بیان نہیں ہو پاتا۔ تعزیت کو بھی موزوں الفاظ نہیں ملا کرتے، ڈر لگتا ہے کہ غم کی شدت اور نہ بڑھ جائے۔ یہ نظامِ ہستی ہے، اس سے بھاگ کے کوئی کہاں جائے گا بھلا۔ سو جناب، اس دکھ کو سہنا ہے! سہنا پڑے گا!!
اللہ کریم حوصلوں سے نوازے، اور ہمیں اس امر کی توفیق دے کہ ہم ہر حال میں اس کا شکر بجا لائیں۔ احباب کے ہمدردانہ کلمات تو ایک بہلاوا ہے اور فی زمانہ یہ بھی غنیمت ہے۔
میرا اُس کا غم سانجھا تھا​
میں اس کو کیسے بہلاتا​

اللہ کریم مرحوم کو اپنی رحمتوں کی آغوش میں لے لے گا، ان شاء اللہ۔
۔۔۔۔۔۔۔
 

وجی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔​
اللہ آپکے والد کی مغفرت و بخشش و رحم و کرم فرمائے آمین ثم آمین۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ آپ کے والد صاحب کی مغفرت فرمائے، اور آپ اور دیگر اہلِ خانہ کو صبر عطا فرمائے، آمین۔
 

الشفاء

لائبریرین
آقا علیہ الصلاۃ والسلام کے ارشاد کا مفہوم ہے کہ اللہ عزوجل کسی کی محبوب چیز لے لے اور وہ اس پر اللہ کی رضا کے لئے صبر کرے تو اس کا بدلہ جنت کے سوا کچھ نہیں۔۔۔

اللہ عزوجل آپ کے والد صا حب کی مغفرت فرمائے اور ان کو اپنی رحمت کی چھاؤں میں رکھے۔۔۔آمین۔
 

نایاب

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
بہت افسوس ناک خبر ہے ۔
اللہ تعالی مغفرت فرمائے جنت عالیہ میں بسیرا عطا کرے ۔
اور لواحقین کو صبر جمیل ۔۔۔
بلاشبہ گھنی چھاؤں کی مثال ہوتے ہیں یہ وجود
 

باسم

محفلین
[ARABIC]إِنَّ لِلَّهِ مَا أَخَذَ وَلَهُ مَا أَعْطَى وَكُلُّ شَىْءٍ عِنْدَهُ بِأَجَلٍ مُسَمًّى فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ[/ARABIC]
 

محمد وارث

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

بہت افسوس ہوا یہ جان کر عمر صاحب، اللہ تعالیٰ آپ کے والد صاحب کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں اور آپ سب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و طاقت و صبر عطا فرمائیں، آمین یا رب العالٰمین۔
 

یوسف-2

محفلین
انا للہِ وا انا الیہ راجعون۔

اللہ انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ اور آپ کو صبر جمیل سے نوازے آمین
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
سن کر بہت افسوس ہوا اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے آمین
انا اللہ و انا الیہ راجعون​
اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔ مجھے پتہ ہے کہ جس تکلیف سے آپ گزر رہے ہونگے میں اس کا اندازہ نہیں کر سکتا۔ لیکن مجھے بہت افسوس ہوا سن کر، جیسے اللہ کی مرضی​
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
عمر سیف ، بہت افسوس ہوا ۔۔۔ بے شک ہم سب نے بھی وہیں لوٹ کر جانا ہے ۔۔۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
 

الف عین

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔ بہت افسوس ہوا۔ تفصیل تو عمر کے واپس آنے پر ہی معلوم ہو گی۔
اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔ اور عمر سیف اور دوسرے اہل خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔
 

باباجی

محفلین
انا اللہ و انا الیہ راجعون
اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جنت میں داخل فرمائے
اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
ہم سب آ پ کے ساتھ ہیں دکھ کی اس گھڑی میں
آخر میں یہ کہوں گا کہ جس کی امانت تھی اس نے واپس لے لی
کہ وقت پورا ہو چکا تھا
 
اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے دیگر اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ اور مرحوم کی منازل آسان فرمائے اور ان پر اپنی رحمت کا نزول فرمائے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top