تاسف میرے والد نہیں رہے۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ساجد

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر سے نوازے۔
 
ایم اے راجا

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔اللہ ان کے درجات بلند فرمائے اورپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ بہت افسوسناک خبر ہے۔
 
تعبیر

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون​
بہت افسوس ہوا عمر
اللہ تعالیٰ آپکے والد کی مغفرت فرمائے اور انھیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور آپ سمیت تمام اہل خانہ کو اس صدمے کو برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر عطا فرمائے۔​
 
محمداحمد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ مغفرت فرمائے آپ کے والد صاحب کی، اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
 
عاطف بٹ

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
عمر بھائی، بہت افسوس ہوا آپ کے والد کی وفات کے بارے میں جان کر۔ اللہ انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور آپ لوگوں کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔
ممکن ہو تو مجھے اپنا رابطے کا نمبر ذپ کردیجئے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ تعالٰی ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے اور آپ کو اور سب فیملی کو اس دکھ میں حوصلہ و ہمت عطا فرمائے عمر بھائی
آمین
 
عمر سیف

محفلین
آپ سب لوگ میرے والد کے لیے دعا کریں۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ اور اپنے نیک بندوں میں شمار کرے آمین۔
 
ملائکہ

محفلین
انا اللہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ آپکے ابو کو جنت میں جگہ دیں اور انکی روح کو سکون دیں۔۔۔۔ آمین
 
عمر سیف

محفلین
میرے والد کا انتقال ہوگیا ہے۔ تمام محفلین سے گزارش ہے کہ اُن کے حق میں دعا کریں۔
میری ابھی 4 بجے کی فلائٹ ہے۔ آپ سب انکے لیے بہت دعا کریں۔
انا اللہ و انا الیہ راجعون۔
کافی دن سے جو بےچینی میں محسوس کر رہا تھا اور جس کا ذکر میں شمشاد بھائی سے ایک پوسٹ میں یوں کر چکا تھا کہ لگتا ہے مجھے عمرے پہ جانا چاہئے۔ 28 جنوری کی صبح سے دل کی عجیب سے کیفیت تھی۔ پریشانی گھبراہٹ اور نا جانے کیا کیا احساسات تھے ۔ کُرسی پہ بیٹھے ٹانگیں جیسے خود باخود ہلنا شروع ہوجاتی تھیں۔
ابو سے میری آخری بات 26 جنوری کو سکائیپ پہ ہوئی ابھی تک وہ باتیں یاد ہیں " یار مجھے اب دیکھائی نہیں دیتا لگتا ہے دوسری آنکھ کا نور بھی ختم ہوتا جا رہا ہے۔ پنڈی الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال جا کر ڈاکٹر کو چیک کرواؤں گا مجھے لگتا ہے کہ لیزر ہونے والا ہے۔ کالے کالے دھبے آنکھوں کے سامنے آجاتے ہیں۔منگل کو ڈائلاسس کرواکر بدھ کو پنڈی جاؤنگا اور یار اس بار پیسے زیادہ بھیجنا ، بالائی منزل کی کھڑکیوں کے شیشے لگوانے ہیں۔ نیچے بہت سردی ہوجاتی ہے"۔
اور میں نے بھی انہیں یہی کہا کہ آپ دیکھا کر آئیں آنکھیں پیسے میں زیادہ بھیج دونگا۔ آپ لگوالیں شیشے۔
28 جنوری کی رات ابھی 11 بجنے میں کچھ وقت تھا میرا دل چاہا کہ ان سے بات کروں پھر خیال آیا کہ سو رہے ہونگے۔ اپنی مسز کو کال کی تو معلوم ہوا کہ ابو کو کل بخار ہوگیا تھا پر آج بہتر ہیں ابھی سو رہے ہیں۔ کھانسی ہے اور میں نے یہ کہہ کر فون رکھ دیا کہ ان کا خیال رکھو میں صبح کال کرونگا۔
ٹھیک دس منٹ بعد مجھے میرے ماموں جو بحرین میں مقیم ہیں کال آئی کہ آپ کو گھر سے فون کر رہے ہیں پر آپ اٹھا نہیں رہے، مجھے کال آتی تو اٹھاتا۔ ان سے پوچھا کہ خیریت تو ہے کہنے لگے تم کال کرو میں تمھارے پاس پہنچتا ہوں۔
گھر کال کی تو سسٹر رو رہی تھی ۔ ابو کو کچھ ہوگیا ہے بولتے نہیں بھائی آ کے دیکھو۔
ابو اب ہم میں نہیں پر ان کی یاد ہمارے دل میں ہمیشہ رہے گی۔ میں رات 4 بجے کی فلائیٹ سے پاکستان روانہ ہوگیا تھا۔ مغرب کے بعد جنازہ تھا۔ ایک مہینے کی چھٹی کے بعد آج بحرین واپس لوٹا ہوں۔ پر میری سب سے بڑی ہمت وہ اب نہیں۔
آپ سب ممبران میرے والد کے لیے روزانہ دعا کریں ۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور اپنے نیک بندوں میں شمار کرے۔ آمین
 
محمد بلال اعظم

:cry:
میں روزانہ رات کو بہت سوں کی مغفرت کی دعا کر کے سوتا ہوں اور انشاءاللہ آپ کے والد صاحب کے لئے بھی روزانہ دعا کروں گا۔
اللہ تعالیٰ دعائیں قبول کرنے والا ہے، نجانے کس وقت کس کی دعا قبول ہو جائے۔

گزر تو جائے گی تیرے بغیر بھی لیکن
بڑی اداس بڑی سوگوار گزرے گی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top